تازہ تر ین

پانامہ کیس ….وزیراعظم کے وکیل کی دھمکی سے کھلبلی مچ گئی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پانامالیکس کیس میں وزیراعظم نواز شریف کے وکیل مخدوم علی خان نے (ن) لیگی رہنماﺅں کی جانب سے عدالت سے متعلق غیر ضروری تبصرے اور بیانات نہ روکنے کی صورت میں مقدمہ کی پیروی چھوڑنے کی دھمکی دیدی ہے۔ شریففیملی کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ انہوں نے اپنے موکل کو یہ بات پہنچا دی ہے کہ اگر یہ کیس سپریم کورٹ کے بجائے عوامی سطح پر لڑنا ہے تو وہ مقدمہ چھوڑ دیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے کچھ اہم رہنماﺅں کی جانب سے فاضل جج صاحبان سے متعلق بیانات دینے پر مخدوم علی خان خاصے پریشان ہیں۔ مخدوم علی خان ماضی میں بھی اس طرح کے فیصلے کر چکے ہیں۔ انہوں نے پرویز مشرف کی پیروی بھی ایسے حالات میں اس وقت چھوڑ دی تھی جب وہ صدر تھے اور سپریم کورٹ میں اپنی نااہلی کے مقدمہ کا سامنا کر رہے تھے۔ ان ذرائع نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم کو سیاسی رفقاءنے قائل کیا ہے کہ عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ پر کچھ دباﺅ ڈالنا ضروری ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain