تازہ تر ین

پنجاب حکومت کا پولیس کو خفیہ 4کروڑ فنڈ

لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب حکومت نے محکمہ پولیس کو سیکرٹ فنڈز کیلئے مزید 4کروڑ روپے فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ پنجاب پولیس نے سیکرٹ فنڈز کیلئے حکومت سے 4کروڑ روپے فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا جو دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے بارے میں معلومات دینے والے مخبروں پر خرچ کئے جانے تھے۔ ذرائع کے مطابق 4کروڑ روپے کی فراہمی کیلئے محکمہ پولیس کی طرف سے سمری محکمہ داخلہ کو بھجوائی گئی جس نے محکمہ خزانہ کو بھجوا دی تاہم سیکرٹری محکمہ خزانہ کیطرف سے پولیس کو بتایا گیا ہے کہ سیکرٹ فنڈز کیلئے کچھ عرصہ قبل پولیس کو 2کروڑ روپے فراہم کئے گئے تھے جو ابھی تک خرچ نہیں کئے گئے‘ پہلے یہ فنڈز خرچ کئے جائیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain