اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر مملکت محمد زبیر کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ کرلیاگیا، نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے محمد زبیر کو گورنر سندھ بنانے کا عندیہ دیدیا ہے، ن لیگ نے گورنر سندھ کیلئے محمد زبیر کانام فائنل کرلیا ہے ، آئندہ 24گھنٹے میں گورنرسندھ کے نام کا اعلان متوقع ہے ۔