تازہ تر ین

نورجہاں نے بیٹی ظل ہما کو موسیقی کی تربیت دلوانے سے انکار کردیا

گلوکارہ ظل ہما ‘ملکہ ترنم نور جہاں کے پہلے شوہر شوکت حسین رضوی سے تھیں جو 21 فروری 1944ءکو پیدا ہوئی۔ اس کے دو بھائی اکبر رضوی اور اشرف رضوی بھی تھے۔ ظل ہما ابھی چھوٹی تھی کہ والدین میں علیحدگی ہوگئی اور وہ کراچی اپنی والدہ ملکہ ترنم نور جہاں کے زیرتربیت زندگی گزارنے لگی۔ ظل ہما کو بھی گانے کا بے حد شوق تھا مگر نور جہاں نے اسے موسیقی کی تربیت دلوانے سے انکار کردیا۔ ظل ہما کی چھوٹی ہی عمر میں بٹ جیولرز والوں کے بیٹے عقیل بٹ سے شادی ہوگئی جو خود بھی ایک اچھا اداکار تھا۔ فلم ہیر رانجھا میں زمرد کےساتھ اور فلم دل لگی میں شبنم کے ساتھ اس نے شاندار اداکاری کی۔ دونوں کی شادی کافی عرصہ چلی۔ عقیل سے ظل ہما کے چار بیٹے پیدا ہوئے۔ محمد علی بٹ اور احمد علی بٹ کا راک بینڈ بھی ہے جبکہ چھوٹے بیٹوں کے نام مصطفی علی بٹ اور حمزہ بٹ ہیں۔ ظل ہما نے بھی بالآخر عقیل سے طلاق لے کر موسیقی کی دنیا اپنا لی مگر وہ زیادہ تر اپنی ماں کے گانے گایا کرتی تھیں۔ تاہم ظل ہما کو شوگر کا مرض لاحق ہوگیا اور یہ اس خطرناک سٹیج پر جاپہنچا کہ ظل ہما کی ایک ٹانگ کاٹنا پڑی۔ ظل ہما کا 16 مئی 2014ءکو لاہور میںانتقال ہوا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain