تازہ تر ین

قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس …. سیاسی حلقوں میں بگدڑ مچ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس (آج)پیر کو دوبارہ شروع ہوگا جبکہ سپیکرایاز صادق نے بھی پیر کو اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس بلا رکھا ہے جس میں وزیراعظم نواز شریف کیخلاف تحریک استحقاق کو ایوان میں لانے اوراس پر اظہار خیال کے بارے میں سپیکر سے تبادلہ خیال اور حکمت عملی طے کی جائے گی، تحریک استحقاق پر مشاورت کیلئے تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کا اجلاس بھی متوقع ہے ۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس (آج) پیر 30جنوری کو شام چار بجے دوبارہ سے شروع ہو گا جس میں قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق کی پوری کوشش ہے کہ وہ قومی اسمبلی میں ہونیوالے گزشتہ تصادم کی بھڑکی ہوئی آگ کو ٹھنڈا کرسکیں ۔اس حوالے سے ایازصادق نے اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا بھی اجلاس طلب کررکھا ہے جس میں پارلیمنٹ میں ہونیوالے ہنگامے سمیت وزیراعظم نوازشریف کیخلاف تحریک استحقاق ایوان میں لانے اوراس پر اظہار خیال کر نے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی جبکہ ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے بھی کہا ہے کہ وہ پیر کو اجلاس میں لازمی شرکت کریں ، ان کی موجودگی بہت ضروری ہے ۔اس کے علاوہ تحریک استحقاق پر پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے لیڈروں کے درمیان آپس میں مشاورتی اجلاس بھی متوقع ہے تاکہ پرامن ماحول میں اپوزیشن ، وزیراعظم کیخلاف تحریک استحقاق پر حکمت بنا سکے اور معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کیا جاسکے ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain