پورٹ الزبتھ(بی این پی) جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز لیگ سپنر عمران طاہر نے سابق ہم وطن آل راو¿نڈر ہینسی کرونیے کی ون ڈے کرکٹ میں زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کر دیا، اسطرح وہ ملک کی طرف سے زیادہ وکٹیں لینے والے مشترکہ طور پر آٹھویں باو¿لر بن گئے ہیں۔، کرونیے نے 188 میچز میں 114 وکٹیں حاصل کر رکھی تھیں جبکہ عمران طاہر نے 65 میچز میں ان کا ریکارڈ برابر کیا، عمران طاہر نے سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں 3 وکٹیں لیکر یہ کارنامہ انجام دیا۔ پروٹیز کی جانب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز شان پولاک کو حاصل ہے جنہوں نے 387 وکٹیں لے رکھی ہیں