تازہ تر ین

پی ایس ایل کے دوران تھنک ٹینک سر جور کر بیٹھے گا

لاہور(بی این پی ) قومی ٹیموں کی قیادت کے حوالے سے چیف سلیکٹر کا بیان پی سی بی کو کھٹکنے لگا۔ لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا تھا کہ میں تینوں فارمیٹ کیلئے ایک ہی کپتان بنائے جانے کے حق میں ہوں، اس حوالے سے ایک انٹرویو میں چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہاکہ چیف سلیکٹر ایک کپتان کی تجویز کے پر جوش حامی ہیں تاہم ان کو میڈیا میں بیان نہیں دینا چاہیے تھا، کسی بھی فارمیٹ کیلئے قائد کا تقرر صرف چیئرمین پی سی بی کی صوابدید ہے، ہم ضرورت پڑنے پر فیصلہ کریں گے۔ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ میرا یا انضمام الحق کا ابھی تک قومی ٹیسٹ کے کپتان مصباح سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، سینئر بیٹسمین کو مستقبل کے حوالے سے کوئی فیصلہ خود ہی کرنا ہے،ان کی جانب سے کوئی حتمی بات سامنے آنے پر نئے قائد کا تقرر کردیا جائے گا۔ادھر شہریار خان نے کہا کہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں پاکستان کو پے درپے ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا لیکن صرف کپتان پر ملبہ ڈالنا درست نہ ہوگا،پی ایس ایل کے دوران تھنک ٹینک سر جوڑ کر بیٹھے گا، ملکی کرکٹ میں بہتری لانے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کرنے کے بعد ممکنہ اقدامات کا فیصلہ کیا جائے گا۔یاد رہے کہ مصباح الحق کی زیرقیادت قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ میں دونوں اور آسٹریلیا میں تینوں ٹیسٹ ہار گئی تھی، بعد ازاں ون ڈے سیریز میں بھی1-4 سے ناکامی ہاتھ آئی، اظہر علی کی انجری کے سبب 2میچز سے دستبرداری پر محمد حفیظ نے قیادت کے فرائض نبھائے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain