لندن (این این آئی)انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم ایون مورگن کی زیر قیادت آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی، دورے کے دوران انگلش ٹیم میزبان ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ شیڈول کے مطابق انگلش ٹیم 22 فروری کو ویسٹ انڈیز پہنچے گی، ون ڈے سیریز سے قبل انگلش ٹیم 25 اور 27 فروری کو دو وارم اپ میچز کھیلے گی، اس کے بعد انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 3 مارچ، دوسرا میچ 5 مارچ ¾ تیسرا اور آخری میچ 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔