اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مرضی کا چیئرمین نیب لگایاگیا اور اس نے مرضی کے فیصلے کیے،قطری اور سونے کے انڈر دینے والی مرغی میں کوئی فرق نہیں،حدیبیہ پیپرمل کے نام سے جعلی مل بنائی گئی،پیسہ باہر حدیبیہ پیپرمل کے ذریعے وائٹ کیاگیا،میاں نوازشریف اس جائیداد کے اصل مالک ہیں۔پیر کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ قطری اور سونے کے انڈے دینے والی مرغی میں فرق نہیں،ایک پوری منی ٹریل اسحاق ڈار کے گرد گھومتی ہے،تین جعلی اکاﺅنٹس پاکستان اور تین لندن میں بنائے گئے۔انہوں نے کہاکہ پہلے پیسہ باہر بھیجا گیا،کالادھن سفید کرنے کیلئے مل لگائی گئی،اسحاق ڈار مالی مفادات کے محافظ تھے،حدیبیہ پیپرمل کے نام سے جعلی مل بنائی گئی،مرضی کا چیئرمین نیب لگایا گیا اور اس نے مرضی کے فیصلے کئے،پیسہ باہر بھیج کر حدیبیہ مل کے ذریعے وائٹ کیاگیا۔فواد چوہدری نے کہاکہ حسن اور حسین نواز کاتعلق نہیں اصل مالک مریم نواز ہیں،مریم کے پاس اتنے پیسے نہیں کہ وہ جائیداد کی مالک بن سکیں،میاں نوازشریف اس جائیداد کے اصل مالک ہیں۔