لاہور(ویب ڈیسک) بائیں ہاتھ کے دراز قد فاسٹ باﺅلر محمد عرفان پنجاب بھر میں ہونے والے لاہور قلندرز کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام رائزنگ اسٹارز کی دریافت ہیں۔محمد عرفان کا تعلق ننکانہ صاحب کے محنت مزدوری کرنے والے گھرانے سے ہے لیکن کرکٹ محمد عرفان کا جنون ہے اور وہ اسی میں نام کمانا چاہتے ہیں۔ محمد عرفان کا کہنا ہے کہ کیون پیٹرسن ہوں یا کرس گیل، کوئی فرق نہیں پڑتا، ان کے نشانے پر سب ہوں گے۔لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر عاقب جاوید نے محمد عرفان کی نشاندہی کی تھی، عاقب جاوید کہتے ہیں کہ محمد عرفان کا ایکشن ہی منفرد نہیں مہارت بھی خوب ہے ۔ سابق فاسٹ باﺅلر وقار یونس محمد عرفان کے آئیڈیل فاسٹ باﺅلر ہیں، محمد عرفان کہتے ہیں کہ وہ پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کے پلیٹ فارم کو مایوس نہیں کریں گے۔