کراچی(ویب ڈیسک ) سابق آل راو¿نڈر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ گرین شرٹس کو اگر ورلڈ کپ میں رسائی کے لئے کوالیفائنگ راو¿نڈ کھیلنا پڑا تو ان کیلئے یہ بڑی تکلیف دہ اور مایوس کن بات ہو گی۔ واضح رہے کہ پاکستان پر ابھی تک ورلڈ کپ کا کوالیفائنگ راو¿نڈ کھیلنے کی تلوار لٹک رہی ہے اور اسے دورہ ویسٹ انڈیز میں ون ڈے سیریز کے دوران اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ ایک انٹرویو میں عبدالرزاق نے کہا کہ وہ خود بھی ملک کی طویل عرصے تک نمائندگی کر چکے اور اتنی مایوس کن صورتحال سے ماضی میں دوچار نہیں ہوئے۔درحقیقت پاکستان کرکٹ کی موجودہ حالت تکلیف دہ ہے۔پاکستان کو اگر ورلڈ کپ میں براہ راست رسائی نہ ملی تو یہ صرف ان کیلئے ہی نہیں بلکہ پوری ٹیم اور قوم کیلئے بھی انتہائی مایوس کن صورتحال ہو گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم جلدایک روزہ میچز جیتنا شروع کر دے گی اور کوالیفائنگ راو¿نڈ کھیلنے کی شرمندگی سے خود کو بچا نے میں کامیاب ہوجائے گی۔ عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کی موجودہ حالت کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ملک میں کھلاڑیوں کا معیاری ٹیلنٹ سامنے نہیں آرہا اور ماضی میں جس طرح سپر اسٹارز قومی اسکواڈ میں شامل ہوتے تھے ، ویسا اب ایک کھلاڑی بھی نظر نہیں آتا۔