لاہور (نیوزایجنسیاں) سپینش فٹبال لیگ کے میچ میں ریال میڈرڈ نے ریال سوسائیڈڈ کو تین صفر سے ہرا دیا جبکہ بارسلونا اور ریال بیٹیس کے درمیان کھیل ایک ایک گول سے برابر رہا۔ہسپانوی فٹبال لیگ کے میچ میں ریال میڈرڈ اور ریال سوسائیڈڈ کی ٹیموں میں جوڑ پڑا۔ میڈرڈ کی بڑی ٹیم نے زبردست پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلا گول میچ کے 38ویں منٹ میں داغ دیا۔ اس کے بعد سٹار پلیئر کرسٹیانو رونالڈو نے 51 ویں منٹ میں گیند کو جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کی برتری دو صفر کر دی۔رونالڈو کی ٹیم نے تیسرا گول 82 ویں منٹ میں سکور کیا جبکہ مخالف ٹیم بھرپور کوشش کے باوجود کوئی گول نہ کر سکے۔ ایونٹ میں کھیے گئے ایک اور میچ میں میسی کی ٹیم بارسلونا اور ریال بیٹیس میں مقابلہ ہوا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ کھیل ایک ایک گول کی برابری پر ختم ہوا۔
