تازہ تر ین

مسجد میں فائرنگ سے 6نمازی شہید, حملہ آور کون؟, اہم انکشاف

اوٹاوا(اے این این) کینیڈا کے شہر کیوبیک کی ایک مسجد میں نماز کی ادائیگی کے دوران مسلح شدت پسندوں کی فائرنگ سے6افراد جاں بحق ¾ متعدد زخمی نماز عشاءکے وقت مسجد میں 40 کے قریب نمازی موجود تھے ¾ 3 مسلح افراد نے اندر گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی ¾ حملے کے بعد کیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن ¾ 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ¾ کینیڈین وزیراعظم کا واقعہ پر اظہار افسوس ¾ ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کا حکم ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے شہر کیوبیک سٹی میں واقع مسجد میں نماز عشا ادا کی جا رہی تھی کہ مسلح افراد نے مسجد کے ہال میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔صدر مسجد کمیٹی کا کہنا ہے کہ نماز عشا کے وقت مسجد میں 40 کے قریب افراد موجود تھے کہ 3 مسلح افراد نے اندر گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ پولیس حکام کے مطابق مسجد پر حملے کے بعد سرچ آپریشن میں 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔کینیڈین وزیراعظم جسٹس ٹروڈو نے مسجد پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے پر پورا ملک سوگوار ہے اور میری ہمدردیاں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ کیوبیک اسلامک کلچرل سینٹر میں اتوار کی شب پیش آیا جب سینٹر میں 40 کے قریب افراد موجود تھے۔کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے حملے کو دہشت گردی قرار دے کر اس پر انتہائی غم و غصے کا اظہار کیا اور اس واقع کی شدید مذمت کی ہے۔ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم اس مسجد میں ہونے والی دہشت گردی کے واقع کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ حکام اس دہشت گردی کی تفتیش کر رہے ہیں لیکن یہ بہت ہی افسوسناک واقع ہوا ہے۔ مختلف مذاہب، زبان، نسل کے لوگوں کا مل جل کر رہنا ہی ہمارے ملک کی پہچان ہے اور ہم بحیثیت کینیڈین ان اقدار کو انتہائی اہم سمجھتے ہیں۔ریاست کیوبیک کے پریمیئر فیلیپ کیلارڈ نے بھی اس واقع کو دہشت گردی قرار دیا اور صوبے کے مسلمانوں کے ساتھ ہمدری اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔کیوبیک اسلامک کلچرل سینٹر نے اپنے فیس بک پیج پر ویڈیو شائع کی جس میں پولیس کی موجودگی دکھائی دیتی ہے۔پولیس کے بیان کے مطابق دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے لیکن انھوں نے اس بات کے تصدیق نہیں کی ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں کتنے افراد ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔عینی شاہدین نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ تین گن مین اس واقع میں ملوث ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain