پاکستان بھارتی پنجاب میں گڑ بڑ کر ا رہا ہے …. مودی کا نیا الزام

نئی دہلی/ کوتکا پورہ (اے این این) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پنجاب کے ریاستی انتخابات میں ووٹ بٹورنے کیلئے پاکستان کارڈ کھیلتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب سرحدی ریاست ہے اور ہمسایہ ملک اسے غیر مستحکم کرنے کیلئے ہمیشہ موقع کی تاک میں رہتا ہے۔ اگر یہاں کمزور حکومت بنی تو یہ نہ صرف پنجاب بلکہ ملک کیلئے برا ہوگا۔ پنجاب کے شہر کوتکا پورہ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہاکہ پنجاب کے لوگوں کو ان پارٹیوں کو ووٹ نہیں دینا چاہیے جو اپنے مذموم مفادات کیلئے اقتدار پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ پنجاب سرحدی ریاست ہے اور پاکستان اسے غیرمستحکم کرنے کیلئے ہمیشہ موقع کی تلاش میں رہتا ہے۔ اگر یہاں کمزور حکومت بنی یا خارجی عناصر اور عیش پرست لوگ اقتدار میں آئے تو یہ نہ صرف پنجاب بلکہ ملک کیلئے برا ہوگا۔ ہمیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ پنجاب میں ایک مضبوط حکومت ہو اس لئے ریاست کے عوام اپنے ووٹ کا درست استعمال کریں۔ ادھر گوا میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے وزیر دفاع منوہر پاریکر کی تعریف کی اور گوا کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ملک کو ایک ایسا باصلاحیت وزیر دفاع دیا ہے جس کی وزارت کے دوران پاکستان میں دہشت گردی کے کیمپوں پر سرجیکل سٹرائیک کیا گیا۔ انہوں نے نوٹ بندی کے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہاکہ یہ فیصلہ غریبوں کے حق میں ہے اور اس سے بدعنوانی کا خاتمہ ہوگا۔ دریں اثناءاپنے ریڈیو پروگرام من کی بات میں اظہار خیال کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نے ملک کیلئے جانیں دینے والے فوجیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم ملک کیلئے جانیں دینے والوں کی یاد میں آج پیر کو دو منٹ کی خاموشی اختیار کرینگے۔ انہوں نے طلباءکو نصیحت کی کہ وہ امتحانات کا دباﺅ نہ لیں بلکہ انہیں ایک تہوار سمجھیں۔ انہوں نے کہاکہ خوش رہنے سے زیادہ نمبر آتے ہیں۔ طلباء اپنا مقابلہ خود سے کریں دوسروں سے نہیں۔ اس حوالے سے انہوں نے سچن ٹنڈولکر کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ وہ خود کو چیلنجوں کیلئے تیار کرتے اور اپنا ریکارڈ بہتر کیا۔

پی ایس ایل کے دوران تھنک ٹینک سر جور کر بیٹھے گا

لاہور(بی این پی ) قومی ٹیموں کی قیادت کے حوالے سے چیف سلیکٹر کا بیان پی سی بی کو کھٹکنے لگا۔ لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا تھا کہ میں تینوں فارمیٹ کیلئے ایک ہی کپتان بنائے جانے کے حق میں ہوں، اس حوالے سے ایک انٹرویو میں چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہاکہ چیف سلیکٹر ایک کپتان کی تجویز کے پر جوش حامی ہیں تاہم ان کو میڈیا میں بیان نہیں دینا چاہیے تھا، کسی بھی فارمیٹ کیلئے قائد کا تقرر صرف چیئرمین پی سی بی کی صوابدید ہے، ہم ضرورت پڑنے پر فیصلہ کریں گے۔ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ میرا یا انضمام الحق کا ابھی تک قومی ٹیسٹ کے کپتان مصباح سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، سینئر بیٹسمین کو مستقبل کے حوالے سے کوئی فیصلہ خود ہی کرنا ہے،ان کی جانب سے کوئی حتمی بات سامنے آنے پر نئے قائد کا تقرر کردیا جائے گا۔ادھر شہریار خان نے کہا کہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں پاکستان کو پے درپے ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا لیکن صرف کپتان پر ملبہ ڈالنا درست نہ ہوگا،پی ایس ایل کے دوران تھنک ٹینک سر جوڑ کر بیٹھے گا، ملکی کرکٹ میں بہتری لانے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کرنے کے بعد ممکنہ اقدامات کا فیصلہ کیا جائے گا۔یاد رہے کہ مصباح الحق کی زیرقیادت قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ میں دونوں اور آسٹریلیا میں تینوں ٹیسٹ ہار گئی تھی، بعد ازاں ون ڈے سیریز میں بھی1-4 سے ناکامی ہاتھ آئی، اظہر علی کی انجری کے سبب 2میچز سے دستبرداری پر محمد حفیظ نے قیادت کے فرائض نبھائے تھے۔

خنجر سیکٹر…. بھارتی فوج کی گولہ باری …. پاک فوج کا منہ توڑ جواب

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا۔پاک فوج کے ادارہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے بھمبرکے قریب خنجرسیکٹر میں آر پی جی7 اورآٹومیٹک گرنیڈ لانچر سے بلااشتعال فائرنگ کی تھی ،تاحال کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا بروقت بھرپور جواب دیا۔

پاکستان 13سال بعد ٹینس کا میلہ سجنے کے لیے تیار

اسلام آباد(بی این پی ) پاکستان میں ٹینس کا عالمی میلہ13 برس کے بعد سجنے کا وقت آگیا، ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت کے لیے ایران کی ٹیم پیرکوپاکستان پہنچے گی، ایران اور پاکستان کے درمیان ٹائی3 سے 5 فروری تک پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شیڈول ہے۔ قومی ٹیم اعصام الحق، عقیل خان، عابد علی اکبر اورعابد مشتاق پر مشتمل ہے جبکہ رشید ملک بطور نان پلیئنگ ٹیم کپتان ہوں گے، ٹیم مینجمنٹ کے مطابق اعصام الحق کے آنے سے ٹیم بہت مضبوط ہوئی ہے، مہمان ٹیم کواپنے ہوم گراو¿نڈ اورکراو¿ڈ میں شکست دینے میں کامیاب رہیں گے۔پاکستان 13برس بعد ٹینس کے انٹرنیشنل مقابلوں کی دوبارہ میزبانی کرے گا۔ یاد رہے کہ پاکستان میں آخری بار2004 میں تھائی لینڈ کی ٹیم نے لاہور کا دورہ کیا تھا اور قومی ٹیم یہ مقابلے اپنے نام کرنے میں کامیاب بھی رہی تھی، بعد ازاں سیکیورٹی خدشات کو جواز بنا کر انٹرنیشنل ٹیموں نے پاکستان میں آنے سے انکارکردیا، رہی سہی کسر مارچ2009 میں لاہور ٹیسٹ کے تیسرے دن بعض شدت پسندوں کی طرف سے سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے نے پوری کر دی۔اس صورتحال کے بعد پاکستان کو ڈیوس کپ ٹائی سمیت انٹرنیشنل مقابلوں کی ہوم سیریز بھی دیارغیرمیں کھیلنا پڑیں جس کی وجہ سے پاکستانی ٹیم کومتعدد بار ناخوشگوار واقعات کا بھی سامنا کرنا پڑا، پی ٹی ایف حکام کی بھرپور کوشش کے بعد انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے 13برس بعد پاکستان کوڈیوس کپ ٹائی کی میزبانی کرنے کی اجازت دی، ابتدا میں ایران نے پاکستان میں ٹائی کھیلنے سے انکار کرتے ہوئے آئی ٹی ایف کو اسے کسی دوسرے متبادل مقام پر کرانے کی درخواست کی تھی تاہم اسے مسترد کردیا گیا تھا، اب ڈیوس کپ ٹائی کا حصہ بننے کے لیے ایران کی ٹیم پیر کو پاکستان پہنچے گی، ایران اور پاکستان کے درمیان ٹائی 3 سے 5 فروری تک پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شیڈول ہے۔پاکستان کی قومی ٹینس ٹیم اعصام الحق، عقیل خان، عابد علی اکبر اور عابد مشتاق پر مشتمل ہے جبکہ رشید ملک بطور نان پلیئنگ کپتان ساتھ ہوں گے، ٹیم مینجمنٹ اور ٹینس حکام پ±رامید ہیں کہ اعصام الحق کے آنے سے ٹیم بہت مضبوط ہوئی ہے، مہمان ٹیم کوہوم گراو¿نڈ اورکراو¿ڈ میں شکست دینے میں سرخرو ہوں گے، پی ٹی ایف حکام کے مطابق ایونٹ کی تیاری کیلیے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے اورانھیں رشید ملک جدید اور اعلی معیار کی تربیت دے رہے ہیں، اعصام الحق نے بھی کیمپ کو جوائن کر لیا۔دوسری جانب عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ٹائی میں پاکستان کو ہوم کنڈیشن کا فائدہ ہوگا، امید ہے کہ ایران کیخلاف قومی ٹیم کامیابی حاصل کرے گی۔ ایک سوال پرٹینس عہدیداروں کا مزیدکہنا تھاکہ ڈیوس کپ مقابلوں کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں، ایونٹ کے دوران مہمان کھلاڑیوں کو فول پروف سیکیورٹی مہیاکی جائے گی، ایونٹ کے کامیاب انعقاد سے دنیا بھر کو یہ پیغام جائے گا کہ پاکستان کھیلوں کے حوالے سے محفوظ ملک ہے۔

اب کوئی کرپٹ نہیں بچے گا خواہ وہ …. وزیر اعلیٰ کا اہم اعلان

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹرسے) گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے بغیرپروٹوکول اوربغیر سکیورٹی تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال رائیونڈکااچانک دورہ کیا۔ انتظامیہ بھی وزیراعلیٰ کے اچانک دورے سے مکمل طورپر لاعلم رہی۔وزیراعلیٰ بغیر کسی اطلاع کے اچانک تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال رائیونڈ پہنچے اور ہسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ نے وارڈز میں مریضوں کی عیادت کی اوران سے ہسپتال میں علاج معالجہ کی سہولتوں اورمفت ادویات کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیراعلیٰ نے بعض جگہوں پر صفائی معیار کے مطابق نہ ہونے پر سخت ناراضگی کا اظہارکیا اورہسپتال انتظامیہ کی سرزنش کی۔وزیراعلیٰ نے ہسپتال مےں سروسز فراہم کرنے والے ادارے ےونےورسٹی آف لاہور کو ہداےت کی کہ انتظامات مزےد بہتر بنائے جائےںاورمرےضوں کو معےاری سہولتےں فراہم کی جائےں ۔ وزےراعلیٰ نے مزےد ہداےت کی کہ شام کی شفٹ مےں کنسلٹنٹ کی موجودگی کو ےقےنی بناےا جائے تاکہ شام کے وقت آنے والے مرےضوں کو بھی بہترےن علاج معالجے کی سہولتےں مہےا ہوسکےں۔وزےراعلیٰ نے وارڈز مےں بجلی کے بےک اپ ہےٹرز نہ ہونے پر شدےد برہمی کا اظہار کےااور کہا کہ اےم اےس کے دفتر مےں بجلی کا ہےٹرتو موجود ہے لےکن مرےضوں کےلئے وارڈز مےں ہےٹرزکانہ ہونا افسوسناک ہے ،مےں نے ےہ ہسپتال مرےضوں کےلئے بناےا ہے، اےم اےس کےلئے نہےں۔وزےراعلیٰ نے ہسپتال مےں موجود ڈاکٹروں ،نرسوں اوردےگر عملے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانےت کی خدمت کےلئے جذبے کے ساتھ کام کےا جائے اور آپ اےک انتہائی مقدس پےشے سے وابستہ ہےں۔آپ کے منصب کا تقاضا ہے کہ درددل کے ساتھ مرےضوں سے پےش آےا جائے اورانہےں بہترےن علاج معالجے کی سہولتےں فراہم کی جائےں۔ قبل ازیںوزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے آج ےہاںترکی کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل برائے یورپی یونین و بین الاقوامی امور ڈاکٹر اونر گنر(Dr.Oner Guner) کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی،جس میں پنجاب کے ہےلتھ کےئر سسٹم میں بہتری کے حوالے سے اصلاحاتی پروگرام پر پیش رفت پر تبادلہ خیال کےاگےا۔وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہبازشرےف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کا ہیلتھ کیئر سسٹم انتہائی شاندار اور منظم ہے اور ترکی نے منظم اور جامع اصلاحات کر کے اپنے ہیلتھ کیئر سسٹم کو بہتر بنایا ہے ہم بھی ترکی کے ماڈل سے استفادہ کرتے ہوئے پنجاب کے ہیلتھ کیئرسسٹم کو حقیقی معنوں میں بہترین سروسز فراہم کرنےوالانظام بنائینگے ۔ ڈاکٹر اونر گنر نے کہا کہ پنجاب حکومت کےساتھ ہےلتھ کےئر سسٹم کی بہتری کےلئے ہر سطح پر تعاون جاری رکھیں گے۔ ترک وزارت صحت کی ٹیم کے اراکین ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹریز صحت اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ دریں اثناءوزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف سے آج ےہاں وزےراعظم کے سابق مشےر امےر بخش بھٹو نے ملاقات کی ،جس مےںباہمی دلچسپی کے امور اورسےاسی معاملات پر بات چےت ہوئی۔وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’مےں“ کی روش ملک و قوم کےلئے زہر قاتل ہے ۔جو سےاسی عناصر ”مےں“کی روش پر عمل پےرا ہےں وہ ملک و قوم سے دشمنی کررہے ہےں۔پاکستان کو آگے لےکر جانے کےلئے ”ہم “ کے راستے پر چلنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دھرنا گروپ کے ناکام سےاستدانوں اورکرپشن زدہ سابق حکمرانوں نے ملک کا بےڑا غرق کرنے مےں کوئی کسر نہےں چھوڑی۔وسائل کی لوٹ مار اوردھرنوں کے ذرےعے ترقی کے سفر مےں رکاوٹےں کھڑی کرنےوالوں نے عوام سے دشمنی کی۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ ملک کی ترقی کے خلاف سازشےں کرنے والوں کے چہرے عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہےں ۔ انہوںنے کہا کہ وزےراعظم محمدنوازشرےف نے پاکستان کو امن اورترقی کی راہ پر گامزن کردےا ہے اور مخالفےن کوےہ ترقی ہضم نہےں ہورہی۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے اداروں نے قصور مےں 1200کنال سرکاری زمےن فراڈ اوردھوکہ دہی کے ذرےعے ہتھےانے کی کوشش ناکام بنا کرشاندار کارنامہ سرانجام دےا ہے ،مےںاےنٹی کرپشن،پراسکےوشن اور قانون نافذ کرنےوالے اداروں کو اس بہترےن کارکردگی پرمبارکباد دےتا ہوں۔کروڑوں روپے مالےت کی سرکاری اراضی ہتھےانے کی کوشش کرنےوالے تمام ملزمان قانون کی گرفت مےں ہےں اوروہ قرارواقعی سزا سے کسی صورت بچ نہےں پائےں گے۔جنہوںنے بھی ےہ گھناو¿نی حرکت کی ہے، انہےں اپنے کےے کی سزا ضرور ملے گی۔قانون سب کےلئے برابرہے،کوئی قانون سے بالاتر نہےں۔ سےاستدان ہوےا سرکاری افسر جو کرپشن کرے گا وہ قانون کی گرفت مےں آئے گا اور سزا پائے گا،اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کر کے کرپشن کرنے والے سرکاری افسران عہدوں پر رہنے کے نہےں بلکہ کڑی سزاکے حقدار ہےں۔بدقسمتی کی بات ہے کہ قوم کی دولت پر ہاتھ صاف کرنے والے خود کو باعزت بھی سمجھتے ہےں اورغرےب قوم کے اربوں روپے کی خےانت بھی کرتے ہےں ۔پنجاب حکومت کے اداروں نے کروڑوں روپے کی خےانت کرنے کی کوشش کرنےوالوں کو جس طرح قانون کے کٹہرے مےں لانے کےلئے کاوشےں کی ہےں، وہ سب کےلئے قابل تقلےد مثال ہے ۔ادارو ںنے عدالت عالےہ اور عدالت عظمیٰ سے ملزمان کی ضمانتےں خارج کرانے اورانہےں قانون کی گرفت مےں لانے کےلئے بڑی محنت سے کام کےا ہے ،جس پرمےں انہےںشاباش دےتا ہوں ۔فراڈ اوردھوکہ دہی سے لوٹے گئے وسائل آج قوم کو واپس لوٹائے جارہے ہےں۔پنجاب حکومت کاےہ اےک شاندار کام ہے جس کی بھر پور پذےرائی کی جانی چاہےے۔ وزیراعلیٰ نے بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران میں نقد انعامات اور تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔

معروف فٹبالر لائنل میسی کے اولین کوچ چل بسے

بیو نس آئرس(بی این پی ) ارجنٹائن فٹ بال ٹیم کے کپتان لائنل میسی کے پہلے کوچ ارنیسٹو ویچو65سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔نیو ویل اولڈ بوائز کلب نے بھی لائنل میسی کے سابق ٹیکنیکل ڈائریکٹر کی موت پر افسوس کا اظہار کیاہے۔

پاکستان سپر لیگ کے آغاز کا انتظار ہے

لاہور (بی این پی )قومی ٹیسٹ کرکٹر شعیب ملک نے کہا ہے کہ ایکسرے رپورٹ کلیئر آئی ہے ¾ دردسے مکمل نجات پانے کے لیے کچھ دن درکار ہیں ۔ایک بیان میں شعیب ملک نے کہا کہ وہ بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں بس اب پاکستان سپر لیگ کے آغاز کا انتظار ہے ۔واضح رہے کہ آل راﺅنڈر شعیب ملک ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے آخری روزہ میچ کے دوران بازو پر گیند لگنے کی وجہ سے زخمی ہوگئے تھے جس کے باعث وہ بیٹنگ بھی جاری نہیں رکھ سکے تھے ۔

7 اسلامی ممالک کا داخلہ بند …. امریکہ خود سفارتی تنہائی کا شکار

نیویارک، واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں) امریکہ نے پابندی والے سات مسلمان ملکوں کی فہرست میں پاکستان کو بھی شامل کرنے کا اشارہ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ نے پابندی والے سات ممالک کی فہرست میںپاکستان کا نام بھی شامل کرنے کا اشارہ دے دیا ہے۔ چیف آف سٹاف وائٹ ہاﺅس کے مطابق شہریوں کے امریکہ داخلے پر پابندی والے مسلمان ملکوں میں پاکستان کو شامل کیا جا سکتا ہے۔ امریکی عدالت نے سات مسلمان اکثریتی ممالک سے پناہ گزینوں کی امریکا آمد پر پابندی سے متعلق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم نامے پرعبوری طور پرعمل درآمد روک دیا۔ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کے خلاف امریکی شہری آزادی کی تنظیم اے سی ایل یو نے گزشتہ روزمقدمہ دائر کیا تھا۔ مقدمہ دائر کرنے والی تنظیم کے مطابق عدالت کے سٹے آرڈر سے ایگزیکٹو آرڈر کی زد میں آنے والے اس حکم نامے کی زد میں آ گئے تھے۔ ایک اندازے کے مطابق ایگزیکٹو آرڈر پر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخطوں کے بعد دو سو تک لوگوں کو ائرپورٹ پر ہی روک دیا گیا تھا نیویارک کی عدالت کے جج این ڈونیلی کے فیصلے کے بعد وہ لوگ امریکا بدر ہونے سے بچ گئے جن کے پاس پناہ گزینی کی منظور شدہ درخواستیں، منظور شدہ ویزا، یا دیگر قانونی دستاویزات موجود تھیں۔ اس دوران مختلف امریکی ریاستوں میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امیگریشن سے متعلق حکم نامے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ مہاجرین کے حقوق کی تنظیم آئی آر پروجیکٹ کے ڈپٹی لیگل ڈائریکٹر کے مطابق خدشہ تھا کہ بعض لوگوں کو ہفتے کے روزجہاز میں بٹھا کر امریکہ بدر کر دیا جائے گا۔فیصلے کے بعد عدالت کے باہر موجود ہجوم نے نعرے لگا کر عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ ہجوم کو بتایا کہ جج نے حکومت سے کہا ہے کہ وہ حراست میں لیے جانے والے افراد کے ناموں کی فہرست فراہم کرے۔ دوسری جانب امریکی محکمہ برائے داخلی سلامتی کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عدالتی فیصلے کی تعمیل کی جائے گی مگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وہ ایگزیکٹو حکم برقرار ہے جس میں مسلمانوں کی اکثریت رکھنے والے سات ممالک کے لوگوں کی امریکا آمد پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کی طرف سے یہ بیان نیویارک کی عدالت کے حکم کے بعد جاری کیا گیا۔ اس بیان میں مزید کہا گیا ہے، ان افراد کو معمول سے زیادہ سکیورٹی اسکریننگ سے گزارا جا رہا ہے اور ہمارے امیگریشن قوانین اور عدالتی فیصلے کے مطابق امریکا میں داخلہ دینے کے لیے ان کے کاغذات پر کام کیا جا رہا ہے۔ جبکہ امریکی صدرٹرمپ نے کہاہے کہ سات مسلم ممالک پر ویزا پابندی کو تمام مسلمانوں پر پابندی قرار دینا مناسب نہیں، پاکستان، افغانستان، ترکی سمیت متعدد مسلم ملک پابندی سے متاثرنہیں ہوں گے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے ایک مشیر نے بتایا کہ پناہ گزینوں یر پابندی کا اطلاق ان افراد پر بھی ہوگا جن کے پاس گرین کارڈز ہیں یا وہ امریکا میں مستقل رہائش کی قانونی حیثیت رکھتے ہیں ۔اہلکار نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے سات مسلم ممالک پر ویزا کی پابندی کا مطلب مسلمانوں پر پابندی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ جو ممالک اس ایگزیکٹو آرڈر میں شامل نہیں ان میں پاکستان، افغانستان، ملائشیا، اومان، تیونس اور ترکی شامل ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مسلمان مخالف ویزہ پالیسی کے خلاف دنیا بھر سے رد عمل سامنے آ رہا ہے۔ برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے نے پابندی کی صورت میں مداخلت کرنے کا فیصلہ کر لےا ہے ۔ ادھر ایران نے ان کے اقدامات کو توہین آمیز قرار دے کر جواب میں امریکی شہریوں پر بھی ملک میں داخلے پر پابندی لگانے کا اعلان کر دیا۔ فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند نے خبردار کیا ہے امریکا کے ان اقدامات سے خطرناک معاشی اور سیاسی نتائج نکل سکتے ہیں۔ کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے تارکین وطن کو پناہ دینے کا اعلان کر دیا۔ امریکی اخبار نے ٹرمپ کے فیصلے کو بزدلانہ اور خطرناک کہا ہے۔ سات اسلامی ملکوں کے شہریوں پر امریکا میں پابندی پر داخلے سے دنیا کے مختلف ملکوں سے رد عمل آ رہا ہے۔ برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے نے کہا ہے انہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی سے شدید اختلاف ہے۔ ڈاو¿ننگ سٹریٹ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے برطانیہ تارکین وطن پر پابندی کی حمایت نہیں کرتا۔ دوسری جانب ایران نے ٹرمپ انتظامیہ کے پابندی کے فیصلے کو شرمناک قرار دیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق امریکا داخلے پر پابندی اسلامی دنیا اور خصوصاً ایرانیوں کیلئے توہین آمیز ہے۔ جواب میں تہران بھی امریکی شہریوں پر پابندی لگائے گا۔ ادھر فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند نے صدر ٹرمپ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ انہوں نے امریکی صدر سے تارکین وطن کو قبول کرنے کے اصولوں کے احترام کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے صدر ٹرمپ کو فیصلے کے خطرناک معاشی اور سیاسی نتائج سے بھی خبردار کیا۔ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے تارکین وطن کو پناہ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں صدر ٹرمپ پر رنگ ونسل سے بالاتر ہو کر مساوی سلوک کرنے پر زور دیا ہے۔ ادھر امریکی میڈیا نے بھی صدر ٹرمپ کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان ممالک کے شہریوں پر پابندی کے فیصلے کو ب±زدلانہ اور خطرناک اقدام کہا ہے ۔اقوام متحدہ نے صدر ٹرمپ پر زور دیا ہے کہ وہ تارکین وطن کو خوش آئند کہنے کی دیرینہ امریکی روایت برقرار رکھتے ہوئے ان کے ساتھ رنگ ونسل، قومیت اور مذہب سے بالاتر ہو کر مساوی سلوک کو یقینی بنائیں۔ اقوام متحدہ کی ترجمان اسٹیفنی ڈیوجیرک کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے پناہ گزینوں کے امریکہ داخلے پر پابندی عارضی ہو گی اور جلد ہی امریکہ کی جانب سے ایک بار پھر ان افراد کو تحفظ فراہم کیا جائے گا جبکہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے باور کرایا ہے کہ مذکورہ فیصلہ کا ہدف مسلمان اور ان کے جذبات ہیں۔ تنظیم نے فیصلے کو غیر انسانی اور ظالمانہ قرار دیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ڈائریکٹر مارگریٹ ہوانگ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ فیصلہ بین الاقوامی قوانین کی پامالی کے زمرے میں آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین کی واضح خلاف ورزی ہے جو مذہب یا قومیت کی بنیاد پر تفریق کو ممنوع قرار دیتے ہیں۔ مارگریٹ نے اعلان کیا کہ تنظیم اس فیصلے سے نمٹنے کے لیے قانونی کارروائی کرے گی۔

عمران طاہر 114 ون ڈے وکٹیں لیکر ہینسی کرونیے کے ہم پلہ ہو گئے

پورٹ الزبتھ(بی این پی) جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز لیگ سپنر عمران طاہر نے سابق ہم وطن آل راو¿نڈر ہینسی کرونیے کی ون ڈے کرکٹ میں زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کر دیا، اسطرح وہ ملک کی طرف سے زیادہ وکٹیں لینے والے مشترکہ طور پر آٹھویں باو¿لر بن گئے ہیں۔، کرونیے نے 188 میچز میں 114 وکٹیں حاصل کر رکھی تھیں جبکہ عمران طاہر نے 65 میچز میں ان کا ریکارڈ برابر کیا، عمران طاہر نے سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں 3 وکٹیں لیکر یہ کارنامہ انجام دیا۔ پروٹیز کی جانب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز شان پولاک کو حاصل ہے جنہوں نے 387 وکٹیں لے رکھی ہیں

ثانیہ مرزا اور ایوین ڈوڈیگ کو آسٹریلین اوپن مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں شکست

میلبورن (بی این پی ) ثانیہ مرزا کو آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مسکڈ ڈبلز کا فائنل میچ ہار گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا اور ان کے ساتھی کھلاڑی ایوین ڈوڈیگ کو امریکی اور کولمبین کھلاڑیوں یوان سبسٹین اور ابیگیل سپیئرز کے ہاتھوں 6-2 اور 6-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔