ورلڈ بیسٹ فٹبال پلئیرمیسی نے بارسلوناکورسوائی سے بچالیا

میڈرڈ(نیوزایجنسیاں) لیونل میسی نے فری کک پر گول سے بارسلونا کو شکست سے بچا لیا۔لیونل میسی نے فری کک پر گول سے بارسلونا کو ویلاریل کے خلاف میچ میں شکست سے تو بچالیا مگر مقابلہ 1-1 سے ڈرا ہوگیا۔نے کے باعث پوائنٹس ٹیبل پر بارسلونا کا اپنے روایتی حریف رئیل میڈرڈ سے فاصلہ پورے پانچ پوائنٹس تک بڑھ گیا، بارسلونا کی ٹیم ریئل میڈرڈ سے ایک میچ زیادہ بھی کھیلی ہے۔

شینزن اوپن کا تاج کترینا سیناواکے سرسج گیا

بیجنگ (آئی این پی ) چین میں ہونے والا ڈبلیو ٹی اے ٹینس ٹورنامنٹ کا فائنل جمہوریہ چیک کی پلیئر کترینا نے جیت لیا ہے۔ چین میں ہونے والے ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جمہوریہ چیک کی کترینا سینا کووا اور امریکا کی ایلیسن میں جوڑ پڑا۔ چیک ریپبلک کی کھلاڑی نے حریف کے خلاف زبردست پرفارمنس دی اور انہیں جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔ کترینا نے امریکی حریف کو پہلے سیٹ میں چھ تین سے شکست دی۔ دوسرے سیٹ میں بھی وہ اپنی حریف پر چھائی رہیں اور با آسانی چھ چار سے کامیابی سمیٹ کر ایونٹ کی ٹرافی پر قبضہ جما لیا۔ یہ ان کے کیریئر کا پہلا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل ہے۔

عرفان کی جگہ جنید کی ون ڈے سکواڈ میں انٹری

 کراچی(نیوزایجنسیاں) پی سی بی نے محمد عرفان کی جگہ جنید خان کو ون ڈے اسکواڈ کا حصہ بنا لیا۔فاسٹ بولر محمد عرفان والدہ کے انتقال کے باعث وطن واپس آ رہے ہیں جن کی جگہ جنید خان کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے، وہ جلد قومی ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔ جنید خان نے حالیہ ڈومیسٹک سیزن اور اس سے قبل بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں بھی عمدہ پرفارم کیا تھا لیکن اس کے باوجود انہیں ٹیم کا حصہ نہ بنانے پر سلیکٹرز تنقید کی زد میں تھے۔عرفان والدہ کے انتقال کی وجہ سے واپس آ رہے ہیں اس لیے جنید کو واپسی کا موقع مل گیا، برسبین سے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے قومی ٹیم کے میڈیا منیجر امجد حسین بھٹی نے تصدیق کی کہ جنید خان کو آسٹریلیا طلب کر لیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ عرفان والدہ کے انتقال کی وجہ سے بیحد غمزدہ اور تمام کھلاڑی انہیں دلاسہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ جنید اس سے پہلے لنکا شائر اور مڈل سیکس کی جانب سے کاو¿نٹی کرکٹ کھیل چکے ہیں، جنید نے اب تک 22 ٹیسٹ میچز میں 31.73 کی اوسط سے 71 وکٹیں لیں، اگرچہ ان اعدادوشمار کو شاندار نہیں کہا جاسکتا مگر یہ بات بھی قابل غور ہے کہ لیفٹ آرمر نے زیادہ تر میچز یو اے ای اور سری لنکا کی ڈیڈ پچز پر کھیلے ہیں۔

آج شاہینوں کا کینگروز الیون کے ساتھ ٹاکرا

برسبین(آئی این پی) پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل منگل کو کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف ایلن بارڈر فیلڈ میں وارم اپ میچ کھیلے گی۔آسٹریلیا الیون زیادہ تر نوجوان پلیئرز پر مشتمل ہے، ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کے بعد قومی ٹیم نے نئے عزم کے ساتھ برسبین میں پریکٹس شروع کر دی ہے، ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کو جوائن کرنے والے پلیئرز نے بھی سیشن میں شرکت کی، کوچنگ اسٹاف کے ہمراہ ٹیم نے جسمانی فٹنس کے لیے بھرپور مشقیں کیں جس کے بعد فیلڈنگ، بولنگ اور بیٹنگ سیشن ہوئے۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کے بعد کھلاڑی نئے فارمیٹ میں نئے عزم کے ساتھ میدان میں اترنے کیلئے پراعتماد ہیں۔پاکستانی ٹیم اظہرعلی کی کپتانی اورمیزبان سائیڈولیم بسسٹوکی قیادت میںمیدان میں اترے گی۔ شاہینوں کا ون ڈے سیریز میں کینگروز سے ٹاکرا ہوگا ، پہلا ون ڈے 13جنوری کو کھیلا جائے گا ،ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کے زخموں سے چورگرین شرٹس نے برسبین میں پڑاو¿ ڈال دیا ہے، سٹار آل راو¿نڈر محمد حفیظ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق قومی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف 5 ون ڈے کی سیریز کھیلے گی۔پہلا ایک روزہ میچ 13 جنوری کوبرسبین میں ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔ دوسرا میچ 15 جنوری کو میلبورن تیسرا 19جنوری کو پرتھ چوتھا 22 کو سڈنی پانچواں اور آخری ایک روزہ میچ 26 جنوری کوایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔سلیکشن کمیٹی نے آل راونڈر محمد حفیظ کو ون ڈے سیریز میں شامل کرنے کیلئے ریلیز کردیا۔ پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی ٹیم مینجمنٹ کے سامنے بے بس ہوگئی۔حفیظ جلد ٹیم کو جوائن کر لیں گے ، ون ڈے کپتان اظہر علی اور کوچ مکی آرتھر نے سلیکٹرز کو درخواست کی تھی کہ حفیظ کو ون ڈے سیریز کیلئے آسٹریلیا بھیج دیا جائے۔سلیکشن کمیٹی نے ون ڈے اسکواڈ کیلئے جو کھلاڑی آسٹریلیا بھیجے ہیں ، کوچز ان کی فٹنس سے ناخوش دکھائی دیتے ہیں۔ سلیکشن کمیٹی نے ون ڈے اسکواڈ میں کامران اکمل کو بھی شامل کرنے کو کہا تھا مگر ٹیم مینجمنٹ نے صاف انکار کردیا تھا۔