Tag Archives: pti

تحریک انصاف بھی تقسیم،وجہ بھی سامنے آگئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پارلیمنٹ سے استعفوں کے معاملے پر تحریک انصاف میں بھی اختلاف پایا جاتا ہے۔ ترین گروپ استعفے دینے کا حامی جبکہ شاہ محمود مخالفت کر رہے ہیں۔مال روڈ کے مین آف دی میچ تو نشست چھوڑنے کا اعلان کر کے نکل لئے لیکن اب تک
ان کا استعفیٰ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو موصول نہیں ہو سکا۔ لاہور کی مال روڈ پر متحدہ اپوزیشن کے احتجاج کے دوران عمران خان، آصف زرداری اور طاہر القادری سمیت سبھی گرجے برسے لیکن ہیوی ویٹس کی موجودگی میں میلہ تو لوٹا شیخ رشید نے۔ مگر ایک روز گزرنے کے باوجود ان کا استعفیٰ سپیکر ایاز صادق تک نہیں پہنچ پایا۔دوسری جانب، استعفے دیں یا نہ دیں؟ اس سوال پر تحریک انصاف کے رہنما بھی تقسیم ہو گئے ہیں۔ جہانگیر ترین گروپ سینیٹ الیکشن سے پہلے پارلیمنٹ سے باہر آنے کا حامی ہے۔ شاہ محمود قریشی گروپ نے میدان چھوڑنے کی مخالفت کر دی ہے۔ حتمی فیصلہ عمران خان کی دبئی سے واپسی پر ہو گا۔

تحریک انصاف کی ویب سائٹ ہیک

 اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی۔ہنٹر گجر نامی ہیکرز نے  ویب سائٹ ہیک کرنے کے بعد  لکھا کہ تحریک انصاف میں تبدیلی آئے یا نہ آئے،ویب سائٹ پر تبدیلی ضرور آگئی ہے،عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا کہ ’گونوازگو‘ چلا گیا اب ’روعمران رو‘ ہے۔ہیکرز نے ویب سائٹ پر پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لکھا  جب کہ رابطے کے لیے اپنا فیس بک لنک اوراپنے بارے میں تفصیل جاری کی ہے۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ ہیکرز نے پی ٹی آئی کی ویب سائٹ ہیک کی ہو،اس سے قبل گزشتہ برس 12اگست کو نامعلوم ہیکرز نے ویب سائٹ کو ہیک کیا تھا۔

جہانگیر ترین کے بعد تحریک انصاف کی ایک اور بڑی شخصیت کیخلاف بھی شکنجہ تیار ،نیب کا چونکا دینے والا اقدام

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے سیکرٹری فواد حسن فواد کے خلاف نیب نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ سیکرٹری نے چیئرمین نیب پر دباﺅ ڈالنے کی کوشش کی تو چیئرمین نیب نے ٹکا سا جواب دیدیا۔ یہ انکشاف سینئر صحافی نے نجی ٹی وی پروگرام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ فواد حسن فواد نے چیئرمین نیب کو پیغام بھجوایا کہ آپ کی پراسیکیوٹر جنرل اور سپیشل پراسیکیوٹر کی سمری اس وقت تک منظور نہ ہو گی جب تک میرے معاملات کلیئر نہیں ہوتے۔ ملتان میٹرو پیراگون، اورنج ٹرین اور 56 کمپنیوں کے حوالے سے آپ نے کیا کام شروع کر رکھا ہے۔ اس سلسلہ کو بند کریں۔ چیئرمین نیب نے جواب میں انہیں صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے سمری منظور نہ کی تو میں خود اسے لیکر سپریم کورٹ میں چلا جاﺅں گا۔ فواد حسن فواد نے جسٹس(ر) جاوید اقبال سے کہا کہ ہم پراسیکیوٹر جنرل کی سمری واپس بھیجتے ہیں آپ اس پر نظر ثانی کریں تو چیئرمین نیب نے ایسا کرنے سے بھی انکار کر اس طرح معلو م ہوتا ہے کہ جہانگیر ترین کے بعدکپتان کو ایک او ر جھٹکا لگے گا۔

کے پی کے اسمبلی تحلیل ۔۔؟تحریک انصا ف کے پارلیمنٹ سے اجتماعی استعفے

پشاور (نیااخبار رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کرانے اور وفاقی حکومت پر ڈالنے کیلئے خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل، سڑکوں پر نکلنے اور اجتماع استعفوں سمیت مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا ہے اور مو¿قف اپنایا ہے کہ مرکز میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں‘ تمام پالیسیاں مریم نواز کے ٹیویٹس تک محدود ہیں اس لئے ملک میں امن کے قیام اور معاشی بہتری کیلئے نئے مینڈیٹ کا حصول ناگزیر ہو چکا ہے۔ وفاق کو فوری انتخابات کے انعقاد پر مجبور کرنے کیلئے احتجاج کا راستہ اپنایا جائے گا۔ قومی اسمبلی سے استعفے بھی حکمت عملی میں شامل ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے ملک میں قبل ازوقت انتخابات کے انعقاد کیلئے کمر کس لی ہے اور باضابطہ طور پر میدان میں نکلنے کا اصولی فیصلہ کرتے ہوئے حکمت عملی کی تیاری شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق قبل ازوقت انتخابات اور اس ضمن میں وفاقی حکومت پر دباﺅ ڈالنے کی غرض سے احتجاج کا راستہ اپنایا جائے گا۔ اس مقصد کیلئے علامہ طاہرالقادری کی اعلان کردہ احتجاجی تحریک میں بھی بھرپور ساتھ دیا جائے گا۔ تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے پارلیمانی سیکرٹری شوکت یوسفزئی نے تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ مرکز میں حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں‘ تمام پالیسیاں شریف خاندان کے شاہی فرمان اور مریم نواز کے ٹویٹ تک محدود ہیں جس کے باعث حالات دن بدن خراب ہو رہے ہیں۔ اندرونی خلفشار میں اضافہ ہو رہا ہے‘ امن و امان کی صورتحال بگڑتی جا رہی ہے‘ ملکی معیشت بھی تباہی سے دوچار ہے چنانچہ ملک کو اس صورتحال سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے‘ امن اور معاشی بہتری کیلئے نیا مینڈیٹ ناگزیر ہو چکا ہے۔ مرکزی حکومت پر دباﺅ ڈالنے اور اسے قبل از وقت انتخابات کے انعقاد پر مجبور کرانے کیلئے احتجاج کا راستہ اپنایا جائے گا جبکہ اسمبلیوں سے استعفوں اور خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل کے آپشنز بھی زیرغور ہیں اور ضرورت پڑنے پر عمران خان کی ہدایت پر وزیراعلیٰ پرویزخٹک گورنر خیبر پختونخواہ کو اسمبلی کی تحلیل کیلئے ایڈوائس ارسال کریں گے۔
آپشنز زیرغور

 

بڑی عدالت کا بڑا فیصلہ سُنا دیا گیا ۔۔۔عمران خان بچ گئے ،جہانگیر ترین تا عمر نا اہل قرار

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے عمران خان اور جہانگیر ترین کو نااہل قرار دینے سے متعلق درخواستوں پر پہلے سے محفوظ فیصلہ پڑھ کر سنایا۔ فیصلہ سنانے میں تاخیر پر چیف جسٹس نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ڈرافٹنگ کی وجہ سے فیصلہ سنانے میں تاخیر ہوئی جس پر معذرت خواہ ہوں، فیصلہ تحمل سے سنیں، جب تک فیصلہ ہم سنا نہ دیں کوئی ردعمل نہ دے۔سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ اثاثہ جات کے مطابق عمران خان کی کوئی بدنیتی ثابت نہیں ہوتی، بنی گالا کی جائیداد عمران خان کی ملکیت ہے، جو انہوں نے بیوی اور بچوں کے لئے خریدی، اس کے لیے انہوں نے جمائما سے قرض لیا۔ قرض کی رقم واپسی کے شواہد بھی عدالت میں دیئے گئے۔ عدالت نے قرار دیا کہ عمران خان نا تو آف شور کمپنی کے شیئر ہولڈر تھے اور نا ہی ڈائریکٹر، ایمنسٹی اسکیم کے تحت عمران خان پر اثاثے ظاہر کرنا ضروری نہیں تھا۔سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی فارن فنڈنگ معاملے پر استدعا مسترد کرتے ہوئے معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوادیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ غیرملکی فنڈنگ پر درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں، اس معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان فیصلہ کر سکتا ہے کیونکہ سیاسی جماعتوں کے اکاو¿نٹس کی جانچ پڑتال الیکشن کمیشن کا کام ہے، قانون کے مطابق پانچ سال تک پرانے ریکارڈ کی چھان بین کی جا سکتی ہے، الیکشن کمیشن مکمل اور مساوی طور پر غیر جانبداری سے اکاو¿نٹس کی چھان بین کرے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سے چیرمین تحریک انصاف عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کا فیصلہ سنایا، فیصلے میں عدالت نے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کو آف شور کمپنی ظاہر نہ کرنے پر آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہل قرار دیا۔سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ جہانگیرترین نے جائیداد خریدنے کے لیے 50 کروڑ روپے باہر منتقل کیے، رقم کی منتقلی جہانگیر ترین کو آف شور کمپنی کا بینیفشری ظاہر کرتی ہے لہذا جہانگیرترین نے آف شور کمپنی اور اثاثے چھپا کر کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کی جب کہ جہانگیر ترین کے بینکوں سے قرضے معاف کرانے کے شواہد نہیں ملے۔عدالت نے فیصلے میں کہا کہ جہانگیر ترین نے ان ہاو¿س ٹریڈنگ کا اعتراف کیا جب کہ ایس ای سی پی نے جہانگیر ترین کا معاملہ خود ختم کیا اور فوجداری کارروائی نہیں کی، ان ہاو¿س ٹریڈنگ سابقہ اور بند معاملہ ہے جس کو نمٹا دیا گیا ہے۔عدالتی فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جہانگیر ترین کو قومی اسمبلی کی رکنیت سے ڈی نوٹیفائی کردیا ہے۔ جس کے بعد ان کی خالی قرار دی گئی نشست پر ضمنی انتخابات ہوں گے۔

بڑے کھلاڑی کا بڑا اعلان ۔۔۔عدالتی فیصلہ نہیں ما نتا ،جہانگیر ترین

اسلام آباد(ویب ڈیسک ):تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیرترین نے سپریم کورٹ فیصلے کوماننے سے انکارکردیا ہے،انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ”میں نہیں مانتا“۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکرٹری جنرل تحریک انصاف جہانگیرترین نے سپریم کورٹ میں نااہلی کے فیصلے پرردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے ٹرسٹ ڈیڈ کی محض تشریح کی بنیاد پرمجھے نااہل قراردیا۔لندن پراپرٹی کی مکمل منی ٹریل قبول کی گئی چھپائی نہیں گئی۔لندن پراپرٹی کو2011ءسے بچوں کا اثاثہ ظاہرکردیا تھا۔انہوں نے کہا کہ مجھ پرلگائے گئے الزامات مستردہوئے۔ مجھ پرانسائیڈ ٹریڈنگ اور زرعی آمدن چھپانے کاالزام تھا۔ قرض معافی اور اختیارات کا ناجائز استعمال بھی ثابت نہیں ہوا۔ انسائیڈ ٹریڈنگ کاالزام بھی باہر پھینک دیا ہے۔ واضح رہے سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنمائ جہانگیرترین کونا اہل قراردے دیا ہے،سپریم کورٹ نے جہانگیرترین کو 62ون ایف کے تحت تاحیات نااہل قرار دیاہے۔نااہلی کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے فیصلے میں الیکشن کمیشن کو بھی جہانگیرترین کی نااہلی کا نوٹیفکیش جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے عمران خان اور جہانگیرترین کیخلاف نااہلی کیس کی سماعت کی۔عمران خان اور جہانگیرترین کیخلاف سپریم کورٹ میں نااہلی کی درخواست مسلم لیگ ن کے رہنماءحنیف عباسی نے دائر کی۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں 405دن کیس کی سماعت ہوئی۔آج سپریم کورٹ نے عمران خان اور جہانگیرترین کی نااہلی کیس کافیصلہ سنا دیا ہے۔سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں عمران خان کو اہل قرار دے دیاہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ جہانگیرترین کو اہل قرار نہیں دیاجاسکتا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بھی قرار دیاکہ جہانگیرترین درست جواب نہیں دے رہے تھے لہذا جہانگیرترین صادق اور امین نہیں رہے۔جہانگیرترین ایماندار شخص نہیں ہیں۔جہانگیرترین نے اپنے بیان میں مشکوک ٹرمز استعمال کیں۔جہانگیرترین نے اعتراف جرم بھی کیا اور جرمانہ بھی دیا۔واضح ہوگیاکہ جہانگیرترین کی ہی آف شورکمپنیاں ہیں۔ہائیڈ ہاو¿س کا اصل مالک جہانگیرترین ہے۔جہانگیرترین نے 50کروڑ روپے بیرون ملک منتقل کیے۔سپریم کورٹ نے کہاکہ جہانگیرترین کی زرعی اراضی کیس کا فیصلہ ابھی فی الحال نہیں سنایاجارہاہے۔

تحریک انصاف میں 3کھلاڑیوں کی شمولیت نے ن لیگ کیلئے نئی مشکلات کھڑی کر دیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک)معروف ڈرامہ نویس حسینہ معین نے سیاست میں انٹری دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کرلی۔پاکستانی ڈراموں کی شہزادی کے نام سے معروف حسینہ معین نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے دوران پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔حسینہ معین کے ساتھ ٹی وی شخصیات ظہیر خان اور یاسر مظہر نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کی۔عمران خان کے ساتھ ملاقات کے دوران جہاں حسینہ معین نے اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی، وہیں سیاستدان محفوظ النبی بھی تحریک انصاف کا حصہ ہوگئے۔تحریک انصاف میں شمولیت کرنے والے افراد نے چیئرمین عمران خان کے ساتھ پی ٹی آئی کراچی کے رہنما فردوس شمیم نقوی کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔تحریکانصاف کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر عمران خان کی حسینہ معین، ظہیر خان اور یاسر مظہر کے ساتھ ملاقات کی تصاویر شیئر کی گئیں۔ٹوئیٹ میں بتایا گیا کہ حسینہ معین سمیت دیگر رہنماو¿ں نے عمران خان سے ملاقات کے دوران پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔حسینہ معین اور دیگر شخصیات کی جانب سے پارٹی میں شمولیت پرعمران خان نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نئے اقدام سے پارٹی مضبوط ہوگی۔

حکومت اپنی مدت سے قبل ہی ختم ؟کپتان کا پریس کانفرنس میں دبنگ انکشاف

چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ حکومت اپنی مدت سے پہلے ہی ختم ہوجائے، اگر ایسا ہوا تو 90 دن میں الیکش کرائے جائیں۔خان پور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کونسا آئین کہتا ہے کہ حلقہ بندیوں کے بعد ہی الیکشن ہونے چاہیے، اگر حکومت چلی جاتی ہے تو آئین کہتا ہے 90 دن میں الیکشن کرائے جائیں۔عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے زیادہ تر لوگ نواز شریف کے ساتھ نہیں اور زیادہ تر لوگ عدلیہ پر خودکش حملہ کرنے کے حامی نہیں۔چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ شریف خاندان 300 ارب روپے کی کرپشن سے تکنیکی طور پر بچنے کی کوشش کر رہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ کرپشن کیسز سے بچنے کے لئے شریف خاندان جتنے ہتھکنڈے استعمال کرے گا، عوام کا ان کی کرپشن پر اتنا یقین پختہ ہوگا جب کہ شریف مافیا وی ا?ئی پی طریقوں سے اپنے خلاف احتساب کا رخ پھیرنا چاہتا ہے۔

جہانگیر ترین نا اہلی کیس ،سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی نا اہلی کیس کا فیصلہ محفوظ کرنے کے بعد اب سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کی نا اہلی کیس کا فیصلہ بھی محفوظ کر لیا ہے۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کے تحریری جواب اور ان کی ٹرسٹ ڈیڈ میں تضاد ہے۔جسٹس عطا بندیال نے کہا کہ ٹرسٹ ڈیڈ میں کہاں لکھا ہے کہ جائیداد کو کرائے پر نہیں دیا جا سکتا؟ عدالت نے ٹرسٹ کے لیے شائنی ویو کو دئے گئے چیک کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے کہ یہ چیک کس حق میں ڈرا ہوئے؟ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ جہانگیر ترین ٹرسٹ کی انکم کسی کو دینے کی ہدایت دیں، کیا جہانگیر ترین کا ٹرسٹ پر کنٹرول نہیں؟ جس پر وکیل نے کہا کہ جہانگیر ترین کمپنی کے بینیفیشل نہیں ہیں۔سماعت کے دوران جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ یہ ٹھیک ہے کہ پیسہ قانونی طریقے سے بھیجا گیا ، جہانگیر ترین نے تمام منی ٹریل بتائی ، ہو سکتا ہے کہ اثاثہ اآپ کا ہو لیکن ظاہر نہ کیا گہا ہو۔ کاغذات نامزدگی میں کسی کو بینیفشری نہیں بتایا گیا، جسٹس عمر عطا نے کہا کہ جہانگیر ترین نے ٹیکس اتھارٹی کو بچوں کے بینیفشری ہونے کا بتایا ، ان کو اپنے گوشواروں میں ٹرسٹ کو ظاہر کرنا چاہئیے تھا ، چیف جسٹس نے کہا کہ جہانگیر ترین نے رقم ٹرسٹ کو نہیں بھیجی ، بلکہ براہ راست آف شور کمپنی کو بھیجی۔جس پر جہانگیر ترین کے وکیل نے کہا ٹرسٹ خود ایک قانونی ادارہ ہے ، جسٹس عمر عطا نے کہا کہ ٹرسٹ کے کاغذات میں کسی کو بینیفیشری نہیں بنایا گیا۔ ٹرسٹ ڈیڈ میں صاف ظاہر ہے کہ دو لائف ٹائم بینیفیشری ہیں۔ جہانگیر ترین کے وکیل نے کہا کہ اکاو¿نٹنگ مقاصد کے لیے بچوں کو بینیفیشل آنر ظاہر کیا۔جہانگیر ترین کے وکیل سکندر بشیر نے کہا کہ میں ڈرافٹنگ میں غلطیوں پر عدالت سے معافی مانگتا ہوں۔میں نے رضا کارانہ طور پر آف شور کمپنی ظاہر کی۔ ان کے وکیل کا کہنا تھا کہ میں عدالت کی آبزرویشن سے سیکھنے کی کوشش کروں گا۔ جس کے بعد چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ٹرسٹ بچوں کا اثاثہ نہیں ہے؟ چیف جسٹس نے کہا کہ جہانگیر ترین کا تحریری جواب دیکھ کر بہت افسوس ہوا۔ ان کے تحریری جواب اور ٹرسٹ ڈیڈ میں تضاد ہے۔ عدالت نے جہانگیر ترین اہلیت کیس کا فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی۔

کپتان اہم ترین مشن پر روانہ ،کونسے اہم ناراض رہنما کو منانے چل نکلے

لاہور (ویب ڈیسک)سابق وزیر خارجہ سردار آصف سے تجدید وفا کرینگے ،سابق وزیر خارجہ نے 2013میں تحریک انصاف کو جوائن کیا تھا لیکن جب ان کو قصور سے ٹکٹ نہ ملا تو پارٹی سے کنارہ کشی کر لی تاہم عمران خان کی طر ف سے کوششیں کی گئیں بالآخر سردار آصف احمد علی مان گئے اور جلد ہی دونوں کے درمیان ملاقات ہو گی جس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس بھی ہوگی جس میں سردار آصف قصور سے اپنے باقی دوستوں کے ساتھ دوبارہ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرینگے