Tag Archives: pti

پی ٹی آئی سے اتحاد کا امکان ہے….

اسلام آباد(انٹرویو ، عمران چودھری)ڈپٹی چیئر مین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرپشن دیمک کی طرح اداروں کو چاٹ رہی ہے ، نیب جیسے اداروں میں اصلاحات لانی ہوں گی ، پلی بار گین جیسے قوانین ملزمان کو تحفظ دے رہے ہیں ختم ہونا چاہیئے ۔کرپشن کی انتہا ہو چکی ہے۔پانامہ کیس عدالت میں ہے سینٹ میںبل پاس ہوا ہے اس کے خلاف رائے بھی آسکتی ہے ، ہمیں عدالت سے انصاف کی توقع ہے ،ہم عدالت عظمیٰ پر نہ دباﺅ ڈال سکتے ہیں نہ سفارش کر سکتے ہیں ۔ انصاف پر مبنی فیصلے ہوں گے ۔ادارے اسی لیے ہوتے ہیں ، پانامہ کیس کو سڑکوں پر لے جا کر سیاستدانوں کی بدنامی کی گئی ۔جنرل راحیل شریف کی خدمات کو ہمیشہ یا د رکھا جائے گا ،اگر اسلامی فوج کا انہیں مشیر یا کوئی عہدہ دیا جارہا ہے تو قابل تحسین ہے ۔جنرل راحیل شریف نے دہشتگردی کا قلع قمع کیا ، اپنے مشن پر کابند رہتے ہوئے اعلیٰ فوجی خدمات سرانجام دیں ، ان کا اسلامی فوج کا کوئی عہدہ سنبھالنا پاکستان کے لیے اعزاز ہو گا ۔ موجودہ دو ر حکومت میں سینٹ کی کارکردگی بہتر ہوئی ، پارلیمنٹ کی تاریخ میں قانون سازی میں پیش رفت ہوئی ،تحریک انصاف یہودی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ، وہ اپنی پالیسی اور طرز عمل پر غور کریں ، عمران خان سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں مستقبل میں ان کے ساتھ ملکی و قومی مفاد میں ا تحاد بھی ہو سکتا ہے ،سیاست میں کوئی حرف آخر نہیں ہوتا پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو کو پارلیمنٹ میں خوش آمدید کہیں گے ، وہ جمہوری اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتے ہیں ، ماضی میں بھی انتقال اقتدار اور جمہوری روایات کو مضبوط اور احسن انداز میں سرانجام دیا ۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی چیئرمین سینٹ عبدالغفور حیدری نے یہاں پارلیمنٹ میں اپنے چیمبر کے اندر روزنامہ خبریں کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہو ئے کیا ، مختلف سوالات کے جوابات میں مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا پاکستان میں تعمیر و ترقی کے نام پر مختص بجٹ بھی کرپشن کی نذر ہو رہا ہے ، نہ سڑکیں بنتی ہیں ، نہ ایجو کیشن ٹاور بنتے ہیں ، نہ ہسپتال بنتے ہیں ، عوام کو بنیادی سہولیات میسر نہیں ، بجلی گیس کا بحران ہے لیکن کاغذوں میں سب پراجیکٹس پایہ تکمیل کو پہنچ جاتے ہیں ، ہمیں عدالتوں پر اعتماد کرتے ہوئے پانامہ کیس سمیت تمام کرپشن کیسز کو عدالت پر چھوڑ دینا چاہیئے ، ادارے اسی لیے ہیں ہمیں سڑکوں پر ایسے کیسز لے جا کر سیاستدانوں کو بدنام نہیں کرنا چاہیئے ، جیسے تحریک انصاف نے کیا ، اب اگر سینٹ میں بل پا س ہوا ہے تو اس کے خلاف رائے بھی آسکتی ہے ، ہم عدالت پر اعتماد کرتے ہیں کوئی دباﺅ یا سفارش نہیں کرتے ، عدالت عظمیٰ سے انصاف کی توقع ہے ۔کرپشن معاشرتی ناسور ہے اس کے خاتمہ کے لیے نیب میں اصلاحات لانی چاہیئں ، پی بار گین جیسے قوانین کرپٹ افراد کو تحفظ فراہم کرتا ہے ، حکومت اور اپوزیشن کو اس پر تحفظات ہیں ایسے قوانین ختم ہونے چاہیئں ، طاقتور اور کمزور کے لیے ایک قانون ہونا چاہیئے ، ایسے قوانین بننے چاہیئں جو کرپشن کرے اس نشان عبرت بنا دیا جائے ۔احتساب کرنے کے لیے مزید ادارے نہیں بنا سکتے جن اداروں پر ملک قوم کا پیسہ خرچ کر رہے ہیں انہیں درست کرنا ہو گا ، انہی اداروں میں اصلاحات لانی ہوں گی ۔ان اداروں پر اعتماد بھی کرنا ہو گا ۔ پاکستان کی ترقی میں کرپشن سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔ خبریں کے ایک سوال کے جواب میں عبدالغفور حیدری نے کہا سیاسی قوتوں کو ایسا کوئی اقدام نہیں اٹھانا چاہیئے جس سے سیاست یا سیاستدانوں کی بدنامی ہو پارلیمنٹ ، سپریم کورٹ جیسے ادارے موجود ہیں جہاں بات کی جائے ، ہم جمہوریت کو کمزور نہیں ہونے دیں گے ، اسی سسٹم میں ملک کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود ہے ، ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے ہمیں بتدریجی عمل پر یقین رکھنا چاہیئے ۔ ایک سوال کے جواب میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا سینٹ کی کارکردگی موجودہ دور حکومت میں مزید بہتر ہوئی ہے ۔پارلیمنٹ کی تاریخ میں ابھی ریکارڈ قانون سازی ہوئی ہے ، 9 جنوری کو منعقدہ سینٹ کے اجلاس میں اہم ایجنڈے پر ڈسکشن ہو گی ،انہوں نے کہا پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو کو پارلیمنٹ میں آمد پر خوش آمدید کہیں گے ۔ہمیں آصف علی زرداری سے اچھی توقعات ہیں انہوں نے ماضی میں بھی جمہوری روایات کے استحکام کے ساتھ بہتر انداز میں انتقال اقتدار میں کردار ادا کیا ۔ایک سوال کے جواب میں عبدالغفور حیدری نے کہا ہماری عمران خان اور تحریک انصاف سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے وہ ہمارے اسلامی کلچر ،روایات کے خلاف مغربی کلچر فروغ دینا چاہتے ہیں ، یہودی ایجنڈے پر عمل پیرا نہ ہوں ، مسقبل میں تحریک انصاف سے جے یو آئی کا الائنس بھی ملکی و قومی مفاد کی خاطر بن سکتا ہے ۔سیاست میں کچھ بھی حرف آخر نہیں ہوتا ۔مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا جنرل راحیل شریف نے پاکستان میں دہشتگردی کا قلع قمع کیا ، ان کی خدمات ہمیشہ یا د رکھی جائیں گی ، اگر انہیں اسلامی فوج کا مشترکہ کوئی عہدہ دیا جا رہا ہے تو پاکستان کے لیے باعث اعزاز ہو گا ، خبریں کے ایک سوال پر ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہم کسی جماعت کی حمایت ملکی اداروں کی مضبوطی اور جمہوریت کے استحکام کے لیے کریں گے ، ہم چاہتے ہیں ملک کی ترقی ہو یہاں جمہوریت مضبوط ہو ۔قبائلی علاقوں کے لیے مزید اصلاحات لائی جا رہی ہیں ، خیبر پختونخواہ میں شامل کرنے سے قومی دھارے میں لانے سے ایڈمنسٹریشن اور وفاق کی مضبوطی ہو گی ۔پارلیمنٹ اپنا کردار بہتر انداز میں انجام دے رہی ہے ۔

پی ٹی آئی کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تمام ضمنی اور بلدیاتی انتخابات میں شکست تحریک انصاف کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، تحریک انصاف انتخابی مہم چھوڑ کر خیبرپختونخواہ میں کارکردگی دیکھائے، بدھ کے روز نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ قوم کو تحریک انصاف سے امیدیں وابستہ کرکے مایوسی ہوئی ہے، ضمنی اور بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی اور تحریک انصاف کو شکست تحریک انصاف کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے تحریک انصاف کو خیبرپختونخواہ میں کارکردگی دیکھانے کا مشورہ دیا تھا، تحریک انصاف انتخابی مہم چلانے کے بجائے صوبے میں کارکردگی دیکھانے پر توجہ دے۔

اپنی ہی حکومت کیخلاف گولہ باری….اہم رہنما کو دھوکہ

پشاور(ویب ڈیسک)خیبر پختونخوا سے تحریک انصا ف کے ایم پی اے ضیااللہ آفریدی اپنی ہی حکومت پر الفاظ کی گولہ باری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز خٹک نے عمران خان کودھوکے میں رکھ کر صوبے کو برباد کر دیا،پختونوں کو ذلیل کرنے اورسیاسی انتقام لینے کیلئے احتساب کمیشن کا استعمال کیا جارہا ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم پی اے ضیا اللہ آفریدی کا کہنا ہے کہ پختونوں کو ذلیل کرنے کیلئے احتساب کمیشن بنایا گیا اور وزیر اعلی پرویز خٹک سیاسی انتقام کیلئے احتساب کمیشن کا استعمال کر رہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کا احتساب کمیشن نام نہاد ہے اور صوبے کے پیچھے دھکیلنے کیلئے احتساب کمیشن کا استعمال کیا جا رہا ہے ۔احتساب کمیشن نے زبردستی گواہ بنائے جس کے ثبوت موجود ہیں ۔ رکن صوبائی اسمبلی ضیااللہ آفریدی نے پرویز خٹک کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 20دن گزرنے کے باوجود بھی احتساب کمیشن کا نیا ڈی جی تعینات نہیں کیا گیا اور وزیر اعلی سیاسی انتقام کیلئے خود اس کو چلانے کی کوشش کررہے ہیں ۔

پانامہ کیس …. تحریک انصاف کا اہم اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک)چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بنچ نے پاناما لیکس کی تحقیقات سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی۔سماعت کے دوران تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری نے موقف اختیار کیا کہ ہم نے اپنا کیس پیش کردیا ہے اور اس کا فیصلہ عدالت پر چھوڑ دیا ہے، عدالت اس حوالے سے کیس کا جو بھی فیصلہ دے گی ہمیں قبول ہوگا، پاناما پیپرز کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن بنا تو اس کا بائیکاٹ کریں گے۔

بھارت ہمارے شہریوں کو مار رہا ہے اور ہم اس کے ساتھ کھانے کھا رہے ہیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے سرتاج عزیز کے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے عشائیے میں شرکت کو انتہائی شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ہمارے شہریوں کو مار رہا ہے اور مشیرخارجہ کھانے کھاتے پھر رہے ہیں،سرتاج عزیز کو کانفرنس سے ایک دن پہلے مودی کے عشائیہ کے لیے بھیجا گیا۔اپنے ایک بیان میں شیریں مزاری نے کہاکہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا مودی کے عشائیے میں شریک ہونا انتہائی شرمناک ہے۔ بھارت ہمارے شہریوں کو مار رہا ہے اور ہم اس کے ساتھ کھانے کھا رہے ہیں۔ سرتاج عزیز کو کانفرنس سے ایک دن پہلے مودی کے عشائیہ کے لیے بھیجا گیا۔ کیا سرتاج عزیز کو بھارت ڈونلڈ ٹرمپ کے کہنے پر بھیجا گیا ؟ٹرمپ کے حکم پر چلنا ہمارے لیے نقصان دہ ہوگا۔ شیریں مزاری نے کہا کہ بھارت سے نواز شریف کی ذاتی دوستی پاکستان کو مہنگی پڑ رہی ہے۔مودی سرکار نواز شریف کی کمزوری سے فائدہ اٹھا رہی ہے۔ شیریں مزاری نے کہاکہ بھارت ہماری سرحدوں پر بلااشتعال فائرنگ کرتا ہے اور سفارتی حلقوں میں پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا بھی کرتا ہے۔ شیریں مزاری نے کہا کہ مستقبل قریب میں بھارت ہماری سرحدیں افغانستان کے ساتھ تجارت کے لیے استعمال کرے گا۔

پی ٹی آئی پھر میدان میں….پارلیمنٹ ناجائز ہے …. پر جائز کیا۔؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کی جانب سے تراشی گئی انوکھی منطق کے مطابق، پارلیمنٹ تو ناجائز ہے مگر تنخواہیں جائز ہیں۔ تحریک انصاف کے ارکان 2 ماہ سے پارلیمنٹ نہیں گئے مگر تنخواہیں وصول کر لیں۔ تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ کی ماہانہ تنخواہ 25 لاکھ سے زائد ہے۔ تحریک انصاف نے 3 اکتوبر اور 17 نومبر کے مشترکہ اجلاسوں میں بھی شرکت نہیں کی۔ پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ کے رواں اجلاسوں میں بھی نہیں گئے۔ تحریک انصاف کے ارکان کو اکتوبر کی تنخواہ دی جا چکی ہے۔ تحریک انصاف کے ارکان نے 15-2014ءمیں بھی 7 ماہ غیرحاضر رہنے کے باوجود تنخواہیں لی تھیں۔

پانامہ کا ہنگا مہ ….تحریک انصاف تلاشی لیتے لیتے خود متلاشی ہو گئی

کراچی:( ویب ڈیسک)پاناما لیکس کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے وکیل حامد خان کی جانب سے مزید وکالت سے معذرت کے بعد اعتزاز احسن نے بھی لال جھنڈی دکھادی ہے۔تفصیلات کے مطابق پانا مالیکس کیس میں پی ٹی آئی کو نئے وکیل کی تلاش ہے جس کے لئے پی ٹی آئی قیادت نے معروف قانون دان اور پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن کی خدمات حاصل کرنے کی کوششیں جاری کررکھی ہیں تاہم ابھی تک اعتزاز احسن نے کسی بھی پیشکش کو قبول نہیں کیا۔پیپلزپارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اعتزاز احسن پاناما لیکس کیس میں پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل نہیں بنیں گے اور وہ اس کیس میں خود کو صرف مشوروں تک ہی محدود رکھیں گے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر پانامالیکس کیس میں اعتزاز احسن کو پی ٹی آئی کی جانب سے مجبور بھی کیا گیا توانہیں کسی بھی بڑے فیصلے سے قبل چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے اجازت لینا ہوگی

اسلام آباد ….دھرنے سے قبل دما دم مست قلندر

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کا یوتھ کنونشن جاری تھا کہ وہاں پولیس نے چھاپہ مارا اور کارکنوں پر لاٹھی چارج شروع کر دیا اور متعدد کو پولیس وینز میں بھر کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پر امن یوتھ کنونشن پر پولیس نے دھا وا بول دیا ،شاہ محمود نے کارکنوں کو مخاطب کر تے ہوئے کہا کہ ہم باہر ہوں یا اندر ہمارے احتجاج میں کمی نہیں آئے گی ،کرپٹ نظام کو ختم کرنے کیلئے عوام کو جدوجہد جاری رکھنی ہے ،شاہ محمود قریشی کے مطابق پولیس نے خواتین پر لاٹھی چارج کیا گیا ،پولیس نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو گرفتار کرنا شروع کر دیا ،آئی جی اسلام آباد بتائیں کس قانون کے تحت گرفتاریاں کی جا رہی ہیں ،پی ٹی آئی کنونشن جو ان ڈور جاری تھا ،شاہ محمود قریشی کے مطابق پولیس نے دھا وا بول دیا ،پاکستان میں جمہوریت نہیں بادشاہت ہے ۔پولیس کے چھاپے کے بعد شاہ محمود قریشی اور اسد عمر فوراً موقع پر پہنچے اور اس اقدام کو پولیس گردی اور غیرجمہوری و غیرقانونی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری خواتین کارکنوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے غیرمسلح اور پرامن کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔ اسد عمر نے بتایا کہ وہ تین گھنٹے قبل ڈی سی سے بات کرکے جلسے کی اجازت لے چکے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان ڈور جلسہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی نہیں تھا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے عمران خان کیخلاف ایکشن لے لیا

لاہور (نیوز ڈیسک) وزیر اعلی شہباز شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا مجھ پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگائے گئے جبکہ عمران خان نے ماضی میں بلند و بانگ الزامات لگائے لیکن ثبوت کوئی نہیں دیا۔انہوں نے کہا عمران خان نے میٹرو بس پر 70 ارب لگنے کا دعویٰ کیا تھا اس کے علاوہ اتفاق فاو¿نڈری کا سریا لگنے کا الزام لگا حالانکہ کے وہ کئی سالوں سے بند ہے۔مجھ پر جتنے الزام لگے ا?ج تک ایک دھیلے کا ثبوت نہیں دیا گیا۔شہباز شریف نے کہا عمران خان اسلام آباد کو بند نہیں کرنا چاہتے بلکہ سی پیک کو بند کرنا چاہتے ہیں۔ سی پیک کیخلاف سازشوں میں یہ مودی سے بھی آگے نکل گئے۔2014 کے دھرنے کی وجہ سے چینی صدر پاکستان کا دورہ نہیں کر سکے تھے۔عدالت سے ہاتھ جوڑ کر درخواست کرونگا کہ میرے کیس کی سماعت روز کی بنیاد پر کیا جائے ،عمران خان نے جھوٹ کی انتہا کر دی ،قسم کھاتا ہوں جو کہوں گا سچ کہوں گا ،عمران خان کیخلاف 26ارب روپے ہر جانے کا دعویٰ دائر کر رہا ہوں ،دھرنوں سے سی پیک منصوبے میں رکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں ،عمران کو سی پیک منصوبے پر برق رفتار سے کام کرنے پر افسوس ہے ،عمران مخالفت میں پاک چین دوستی کا رشتہ بھی بھول گئے ،شہباز شریف کا عمران خان کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ،شہباز شریف نے کہا کہ اب خاموش نہیں رہونگا ،عمران اب تک میرے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت بھی پیش نہیں کر سکے ،عمران کا منصوبہ اسلام آباد بند کرنا نہیں بلکہ پاکستان کی ترقی کا راستہ روکنا ہے

حکومت ،پی ٹی آئی میں بیک ڈور رابطے،سنسنی خیز انکشافات

اسلام آباد (نیو زڈیسک)سینیٹر رحمان ملک نے دعوی ٰ کیا ہے کہ دو نومبر کے دھرنے کو ختم کرنے کیلئے حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں اور قوی امکان ہے کہ دھرنے کی نوبت نہیں آئے گی اور معاملات طے پا جائیں گے ،رحمان ملک نے کہا کہ حکومت اور تحریک انصاف میں 2نومبر کے حوالے مک مکا ہو رہا ہے ،عمران خان نے پہلے بھی دھرنے سے کچھ حاصل نہیں کیا اور اب بھی کچھ حاصل نہیں ہو گا ،مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف والوں کو سیاست کا کچھ پتہ نہیں اگر انہوں نے سیاست کرنی ہے تو پیپلزپارٹی سے سیکھیں کیونکہ پیپلزپارٹی ہمیشہ پارلیمنٹ کی سیاست کرتی ہے سڑکوں کی نہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کیلئے قربانیاں دیں اور دیتی رہے گی ۔