Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاہور کی فضائی آلودگی میں نمایاں کمی عالمی رینکنگ میں 15 ویں نمبر پر آ گیا
    • 190ملین پائونڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اہلیہ کی سزا کے خلاف اپیلیں18 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر
    • لاہور، فیصل آباد ٹرین سروسکل سے بحال ہوگی
    • سپریم کورٹ، وراثتی جائیداد کے مقدمات میںمدت میعاد کے تعین کے اصول وضع کر دیئے
    • امریکی صدارتی انتخابات، جے ڈی وینسمارکو روبیو مضبوط ترین امیدوار
    • انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے
    • اسحاق ڈار کی غیر ضروری اخراجات میں مزید کمی اور انتظامی امور کی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت
    • مولانا فضل الرحمن تنخواہ دار ملازم نکلے آمدن اخراجات پر سوالیہ نشان
    • سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
    • سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
    • رائیونڈ: عالمی اجتماع کے دوسرے مرحلے کے شرکاء نماز جمعہ ادا کر رہے ہیں۔
    • اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل
    • ترکیے اور قطر کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ
    • مال نہں نیک اعمال حقیقی کامیابی سب سے پہلے اپنی اصلاح ضروری
    • موت کی دھمکیاں مجھے خوفزدہ نہیں کر سکتیں: امریکی وزیر خزانہ
    • نئے صوبوں کا قیام حامی افراد کی تعداد 77 فیصد تک پہنچ گئی
    • مریم نواز کے2 سال 9 ماہ دور حکومت میں 8 نئی فورسز اتھارٹیز قائم
    • پاکستان منرلز انوسٹمنٹ فورم 13معاہدوں ایم او یوز پر دستخط معدنی شعبہ میں 10 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری
    • حوثیوں کا سعودیہ کی تیل تنصیبات فوجی مقامات کو نشانہ بنانیکا دعوی فوجی اتحاد کا 2 ڈرونز تباہ کرنیکا اعلان
    • پاکستانی نژاد کینیڈین امام ابراہیم حسین وفاقی شرعی عدالت کے مشاورتی پینل میں شامل
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار

    By Khabrain Newsاپریل 23, 2024
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تل ابیب: مسجد اقصیٰ میں قربانی کی رسم کی ادائیگی کے لیے دنبے اور بکروں کو چھپا کر مسجد اقصیٰ لے جانے کی کوشش کے دوران 13 انتہا پسند یہودیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہودیوں کے سخت گیر فرقہ کے انتہاپسند پیروکاروں نے مذہبی تعطیلات کے دوران بکرے اور دنبے کی قربانی کی رسم کو مسجد اقصیٰ کے احاطے ٹیمپل ماؤنٹ میں ادا کرنے کی کوشش کی۔

    تاہم پولیس نے ان کوششوں کو ناکام بنادیا اور تھیلوں میں بکرے اور دنبے چھپا کر لے جانے والے 13 یہودیوں کو گرفتار کرلیا جن کی عمریں 13 سے 21 سال کے درمیان ہیں۔

    اسرائیلی پولیس نے شہر بھر میں بھی ’’پاس اوور قربانی‘‘ کی روک تھام کے لیے چھاپا مار کارروائی کیں اور 4 افراد کو بکرے اور دنبے سمیت حراست میں لے لیا جب کہ 5 سے زائد کو چیک پوسٹ پر قربانی کے جانور چھپا کر لے جاتے ہوئے پکڑا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دنبے یا بکرے کی مسجد اقصیٰ میں ’’پاس اوور‘‘ قربانی سے امن عامہ میں بگاڑ اور نظم و ضبط میں خلل پڑ سکتا ہے جو آئین اور قانون کے خلاف ہے۔ اس لیے یہ گرفتاریاں کی گئیں۔

    پولیس نے عوام سے اپیل کی کہ وہ انتہا پسندوں کو پلیٹ فارم فراہم نہ کریں جو امن و امان کی خلاف ورزی کا باعث بنتے ہیں۔

    یاد رہے کہ انتہاپسند یہودی عوام کو مسجد اقصیٰ کے احاطے میں پاس اوور قربانی کی ترغیب دے رہے ہیں جس پر مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      امریکی صدارتی انتخابات، جے ڈی وینسمارکو روبیو مضبوط ترین امیدوار

      موت کی دھمکیاں مجھے خوفزدہ نہیں کر سکتیں: امریکی وزیر خزانہ

      حوثیوں کا سعودیہ کی تیل تنصیبات فوجی مقامات کو نشانہ بنانیکا دعوی فوجی اتحاد کا 2 ڈرونز تباہ کرنیکا اعلان

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.