Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مریم نواز کے2 سال 9 ماہ دور حکومت میں 8 نئی فورسز اتھارٹیز قائم
    • پاکستان منرلز انوسٹمنٹ فورم 13معاہدوں ایم او یوز پر دستخط معدنی شعبہ میں 10 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری
    • حوثیوں کا سعودیہ کی تیل تنصیبات فوجی مقامات کو نشانہ بنانیکا دعوی فوجی اتحاد کا 2 ڈرونز تباہ کرنیکا اعلان
    • پاکستانی نژاد کینیڈین امام ابراہیم حسین وفاقی شرعی عدالت کے مشاورتی پینل میں شامل
    • پاکستان کی سلامتی کونسل میں سعودیہ پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
    • نجی میڈیکل کالجز کی لوٹ مار ‘ ندیم قریشی نے تحریک التوا کار جمع کرادی
    • نیتن یاہو کی ایران کیخلاف دوبارہ جنگ شروع کرنے کیلئے ٹرمپ پر دبا ڈالنے کی کوششیں
    • نوابشاہ: صدر آصف زرداری اپنے والدین کی قبروں پر پھول رکھ رہے ہیں۔
    • پنجاب کو ترقی کرتا دیکھ کر کچھ لوگوں کو ڈر لگ رہا ہے: عظمیٰ بخاری
    • سرگودھا:ریلوے سٹیشن کے قریب کراسنگ پر ٹرین کی آمدکے باوجود موٹرسائیکل سوار اپنی جان خطرے میں ڈال کر پٹڑی سے گزر رہے ہیں۔
    • خیبر پختونخوا بلوچستان 48 گھنٹوں میں74 دہشت گرد جہنم واصل اسلحہ بارود بر آمد
    • وزیر اعظم فیلڈ مارشل کی امریکی سفیر سے خصوصی ملاقات شعبہ معدنیات میں سرمایہ کاری کیلئے تعاون بڑھانے پر زور
    • ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری کی گئی تصویر جس میں بحرین میں امریکی ریڈارپرحملے کے بعد دھواں اٹھ رہا ہے
    • اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈمارشل سید عاصم منیر پاکستان منرلز انوسٹمنٹ فورم سے خطاب کررہے ہیں۔
    • تہران سے معاہدے کے دن چلے گے اب ضرورت نہیں ٹرمپ بحرین میں امریکی ریڈ ایرانی حملہ
    • نئے صوبے محسن نقوی کے حکم پر نہیں بنیں گے: عظمیٰ بخاری
    • جھیل لولوسرٹاپ پرشدید برف باری سے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ رکھی ہے۔
    • ٹرمپ کا گرین سگنل جے ڈ ی وینس کا جنگ خاتمے کیلئے براہ راست ایرانی حکام سے ملاقات پر غور
    • شہباز شرییف کی ترک سوڈان فن لینڈ عراقی صدور سے ملاقاتیں وطن واپس روانہ
    • انطالیہ: وزیراعظم محمد شہبازشریف کاپ31 کے موقع پر عراق کے صدر نزار محمد سعید آمیدی ملاقات کر رہے ہیں۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان منرلز انوسٹمنٹ فورم 13معاہدوں ایم او یوز پر دستخط معدنی شعبہ میں 10 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری

    By Khabrain Newsنومبر 14, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)پاکستان منرلز انوسٹمنٹ فورم میں پاکستان کے معدنی شعبے میں ملکی و بین الاقوامی کمپنیوں کے درمیان 13 معاہدوں اور  ایم او یوز پر دستخط ہوئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت نئے اعتماد کے ساتھ ترقی اور تبدیلی کے سفر پر گامزن ہے،2050سے بھی پہلے پاکستان دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا۔جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کی معدنی دولت کو کارآمد بنانا ہمارا اجتماعی قومی مقصد ہے۔ پاکستان منرلز انوسٹمنٹ فورم 2026سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کانفرنس میں شریک عالمی سرمایہ کاروں اورمعززمہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔شہباز شریف نے کہا پاکستان کی معیشت نئے اعتماد کے ساتھ ترقی اور تبدیلی کے سفر پر گامزن ہے، بیرک کمپنی کا پاکستان پر اعتماد برقرار رکھنے پر شکرگزار ہوں۔وزیراعظم نے کہا کہ گولڈمین سکس کی پیشگوئی ہے پاکستان 2075تک دنیا کی چھٹی بڑی معیشت بن سکتا ہے، 2050سے بھی پہلے پاکستان دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قیمتی معدنی وسائل کو خام شکل میں بیرون ملک بھیجنا بند کرنا ہے، قیمتی معدنی وسائل ملکی صنعتوں کے لیے استعمال ہوں گے، وہ دن دور نہیں جب معدنی وسائل کو ملکی ڈاؤن سٹریم انڈسٹری کیلئے بروئے کار لائیں گے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ریکوڈک منصوبہ دنیا کے تانبے اور سونے کے بڑے غیراستعمال شدہ ذخائر میں سے ایک ہے، 2دہائیوں سے تعطل کا شکار ریکوڈک منصوبہ عملی تکمیل اور آپریشنل مرحلے کی جانب بڑھ رہا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان صرف خام معدنیات نکال کر بیرون ملک بھیجنے کا خواہاں نہیں، معدنیات کو نکالنا، پاکستان میں پراسیس اور تیار کر کے برآمد کرنا ہے، سفر مشکل ضرور ہے لیکن ہم پرعزم ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ فیلڈ مارشل اور ان کی ٹیم کا معدنیاتی ایجنڈے کو معاشی وژن کا مرکز بنانے میں اہم کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ معدنیاتی سرمایہ کاری کے ثمرات مقامی آبادی تک پہنچنے چاہئیں، تعلیم، صحت اور بہتر معیار زندگی کی سہولتیں فراہم ہونی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ مساوی اور منصفانہ شراکت داری پاکستان اور سرمایہ کاروں دونوں کیلئے فائدہ مند ہے، سرمایہ کاروں کو یکساں مواقع اور پالیسیوں میں تسلسل فراہم کریں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ سرمایہ کاروں کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے طریقہ کار کو آسان بنایا جا رہا ہے، لائسنس اور معاہدوں کے اجرا میں مکمل شفافیت یقینی بنائیں گے۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ وفاقی اورصوبائی حکومتیں معدنیات کے شعبے کے فروغ کیلئے مل کر کام کریں گی۔ جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں منعقدہ دوروزہ پاکستان منرلز انوسٹمنٹ فورم 2026 پی ایم آئی ایف 2026جمعہ کو ختم ہوگیا۔فورم کے دوران ایک اہم اعلان فرنٹیئرورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او)کی جانب سے کیا گیا، جس میں بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے دشتِ کین میں تانبے کے ذخائر کا تخمینہ 35کروڑ ٹن لگایا۔ یہ تخمینہ اب تک تجزیے کے لیے دستیاب ڈرلنگ ڈیٹا کے تقریباً نصف کی بنیاد پر لگایا گیا ہے۔ اس اعلان نے پاکستان میں معدنیات کی تلاش کے وسیع امکانات اور فورم میں پیش کیے گئے سرمایہ کاری کے مواقع کو مزید اجاگر کیا۔میری منرلز نے بلوچستان میں سونے اور تانبے کے اپنے پہلے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا۔ نیشنل ریسورسز لمیٹڈ (این آر ایل)نے اعلان کیا کہ تقریباً 25ہزار میٹر ڈرلنگ کے بعد بلوچستان کے ضلع چاغی میں کم از کم آٹھ پورفیری ذخائر میں تانبے اور سونے کی معدنی موجودگی دریافت کی گئی ہے۔این آر ایل نے پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں 10کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کے عزم کا اعلان بھی کیا۔وفاقی وزیر برائے توانائی (پیٹرولیم ڈویژن)علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان عالمی سرمایہ کاروں کے لیے اہمیت کے حامل اسٹریٹجک معدنیات کی تلاش پر زیادہ توجہ دے رہا ہے۔ انہوں نے جدید جیوکیمیکل اور جیو فزیکل سرویز، ایکسپلوریشن ڈرلنگ اور جدید تجزیاتی ٹیکنالوجیز سے لیس جیو سائنس لیبارٹریوں کی بہتری کے لیے جاری کوششوں کو اجاگر کیا۔انہوں نے چاغی اور مغربی بلوچستان میں تانبے اور سونے، گلگت بلتستان میں لیتھیم، ٹن اور ٹنگسٹن، جبکہ خیبر پختونخوا میں اینٹی منی اور بنیادی دھاتوں کے امکانات کا ذکر کیا۔فورم کے دوران پاکستانی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے درمیان 13معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یوز)پر دستخط بھی کیے گئے۔ اپنے خطاب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کا ہدف صرف خام معدنیات برآمد کرنا نہیں بلکہ ریفائننگ اور مینوفیکچرنگ سمیت پوری ویلیو چین کو ملک کے اندر ترقی دینا ہے۔ انہوں نے ملکی معدنی دولت کو ٹھوس معاشی فوائد میں تبدیل کرنے کو ایک مشترکہ قومی ہدف قرار دیتے ہوئے زور دیا کہ معدنی وسائل سے مالا مال علاقوں کی مقامی آبادی کو کان کنی کے منصوبوں سے براہ راست فائدہ پہنچنا چاہیے۔ انہوں نے ایسی طویل مدتی شراکت داریوں کی ضرورت پر بھی زور دیا جو پاکستان اور اس کے شراکت داروں کے لیے پائیدار قدر پیدا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کو صلاحیت سے پیداوار، وعدوں سے عملی اقدامات اور خام برآمدات سے ویلیو ایڈڈ ترقی کی جانب بڑھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وسائل مواقع فراہم کرتے ہیں، جبکہ اس کے عوام ان مواقع کو نتائج میں بدلنے کی اصل قوت ہیں۔وزیراعظم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ہمراہ نیشنل منرلز ڈیٹا سینٹر اور جیولوجیکل سروے آف پاکستان (جی ایس پی)جیوپورٹل کا افتتاح بھی کیا۔ ان ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا مقصد ارضیاتی معلومات تک رسائی بہتر بنانا، معدنیات کی تلاش میں معاونت کرنا، سرمایہ کاروں کے لیے غیر یقینی صورت حال کم کرنا اور باخبر سرمایہ کاری کے فیصلوں کو ممکن بنانا ہے۔فورم کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بیرک مائننگ کارپوریشن کے چیئرمین جان تھورنٹن کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔مہمان وفد نے وزیرِاعظم اور حکومت پاکستان کے منرل کانفرنس کے انعقاد کو پاکستان میں معدنی ترقی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔ وفد نے کراچی اور گوادر میں منرل پراسیسنگ کی صنعت کے قیام میں سرمایہ کاری کے لیے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جان تھورنٹن سے ملاقات کے دوران کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل اور معدنی دولت سے مالا مال ہے اور ان وسائل کو موثر انداز میں بروئے کار لا کر صوبے کی ترقی، عوام کی خوشحالی اور روزگار کے مواقع میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو معدنی منصوبوں کے ثمرات میں براہِ راست شریک کرنا، مقامی نوجوانوں کے لیے روزگار اور ہنرمندی کے مواقع پیدا کرنا اور اردگرد کی آبادیوں کی ترقی یقینی بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔وزیراعظم نے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں بیرک مائننگ کارپوریشن کی شرکت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کا ایک اہم سنگِ میل ہے، جس کی کامیابی مستقبل کے منصوبوں کے لیے بھی ایک مثال بنے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کا ایک اہم سنگِ میل اور ملکی معاشی مستقبل کے لیے کلیدی اہمیت رکھتا ہے، ریکوڈک منصوبے کی کامیابی پاکستان میں مستقبل کی معدنی سرمایہ کاری کے لیے ایک مثالی معیار قائم کرے گی، معدنی شعبے کی ترقی کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے تجارت، سرمایہ کاری، بنیادی ڈھانچے اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی سازگار ماحول تشکیل دیا جا رہا ہے۔ملاقات میں پاکستان میں معدنی شعبے کے لیے موزوں پالیسی، ریگولیٹری اور بنیادی ڈھانچے کے نظام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے ریکوڈک کے علاوہ بھی پاکستان کے معدنی شعبے کی ترقی کے لیے بیرک کی مہارت اور تجربے سے استفادہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔قبل ازیں پاکستان اور ترکیہ نے دوطرفہ تجارت کا حجم 5ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ترکیہ کے سفیر عرفان نیزی اوغلو نے وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی سے ملاقات کی، جس میں تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پاکستان میں ترک سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے خصوصی اقتصادی زونز میں موجود مواقع سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا گیا جبکہ دونوں ممالک نے مضبوط سیاسی روابط کو عملی معاشی تعاون میں تبدیل کرنے پر اتفاق کیا۔اس موقع پر پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 میں ترک کمپنیوں کی شرکت کو سراہا گیا۔ ترک کمپنیوں کی پاکستان میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری میں دلچسپی کا بھی خیرمقدم کیا گیا۔فورم میں60سے زائد ممالک کے حکومتی رہنماوں، بین الاقوامی کان کنی کمپنیوں، سرمایہ کاروں، پالیسی سازوں، مالیاتی اداروں اور تکنیکی ماہرین نے شرکت کی۔ فورم میں 122 نمائش کنندگان شریک ہوئے، جبکہ شرکا کی مجموعی تعداد تقریبا 6,000 رہی۔
    سرمایہ کاری

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      مریم نواز کے2 سال 9 ماہ دور حکومت میں 8 نئی فورسز اتھارٹیز قائم

      حوثیوں کا سعودیہ کی تیل تنصیبات فوجی مقامات کو نشانہ بنانیکا دعوی فوجی اتحاد کا 2 ڈرونز تباہ کرنیکا اعلان

      پاکستانی نژاد کینیڈین امام ابراہیم حسین وفاقی شرعی عدالت کے مشاورتی پینل میں شامل

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.