لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ محسن نقوی کے حکم پر صوبے نہیں بنیں گے، اگر عوام کے مفاد میں ہے تو صوبوں کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی۔وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے خلاف اگر کوئی وزیراعلی ایکشن لیتی ہیں تو مریم نواز ہیں، محسن نقوی نے کہا پورے ملک میں کرپشن ہو رہی ہے، چودھری سالک حسین شریف آدمی ہیں، میں نہیں سمجھتی یہ بیان چودھری سالک نے خود دیا۔ عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ لوگ وزیراعلی مریم نواز کی کارکردگی سے خوش ہیں، ہم کہیں نہیں جا رہے، باقی صوبوں کے لوگ بھی چاہتے ہیں ان کی وزیراعلی مریم نواز ہوتیں۔انہوں نے کہا کہ محسن نقوی جو کہہ رہے ہیں اس کو حرف آخر نہ سمجھا جائے، صوبوں کا فیصلہ پارلیمنٹ کے ذریعے ہوگا، ریفرنڈم کا اختیار وفاقی حکومت کے پاس ہے، اگر وزیراعظم نے فیصلہ کیا تو ریفرنڈم ہو جائے گا۔
عظمیٰ بخاری

