چکوال(بیورو رپورٹ)بلدیاتی الیکشن کا طبل آخر کار بج گیا ہے جس کے تحت ضلع چکوال میں بلدیاتی الیکشن 21فروری 2027ء کو منعقدہوگا،الیکشن کمیشن نے حکومت پنجاب کی پیش کی گئی تجویز کو تسلیم کرتے ہوئے بلدیاتی الیکشن تین مرحلوں میں منعقد کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس سلسلہ میں مرحلہ واربلدیاتی الیکشن منعقد کرانے کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا ہے ،تین مرحلوں میں بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کے سلسلہ میں جاری ہونیوالے شیڈول کیمطابق پہلے مرحلے میں بلدیاتی الیکشن 7فروری ، دوسرے مرحلہ میں 14فروری اور تیسرے مرحلہ میں بلدیاتی الیکشن 21فروری کو منعقدہونگے،پہلے مرحلے میں بلدیاتی الیکشن لاہور، گوجرانوالہ اور گجرات ڈویژن ، دوسرے مرحلے میں ساہیوال ، بہاولپور اور ملتا ن ڈویژن اور تیسرے اورآخری مرحلے میں راولپنڈی ، سرگودہا اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں بلدیااتی الیکشن منعقد ہونگے،الیکشن کمیشن نے حکومت پنجاب کو تیس نومبر تک حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست فراہم کرنے کا پابند بنایا ہے جب کہ الیکشن کمیشن اس کی روشنی میں دس دسمبر کو بلدیاتی الیکشن کے تینوں مرحلوں کا باقاعدہ و تفصیلی شیڈول جاری کرے گا،ضلع چکوال میں گوبلدیاتی الیکشن تیسرے اور آخری مرحلے میں 21فروری 2027ء کو منعقد ہوگا تا ہم بلدیاتی امیدوار لنگر لنگوٹ کس کرمیدان میں نکل آئے ہیں ، سیاسی جماعتوں نے بھی امیدواروں کی نامزدگیوں پر تیزی سے کام شروع کر دیا ہے ۔
