Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے:علی بن طارق
    • خاتون اینکر ربیعہ احسن کے قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت
    • ریاض’ پاکستانی سفیر احمد فاروق کی الدرعیہ کے ثقافتی ورثے پر مصوری کی نمائش
    • جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کے وفد کی کمشنر راولپنڈی سے ملاقات
    • لیاری گینگ وار کے ارشد پپو کا بھتیجا ساتھی سمیت گرفتار
    • سرجیکل ٹاور کی تعمیر کا مجوزہ منصوبہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنیکا انقلابی اقدام
    • برطانیہ،امریکی فوج کا سینئر سولجر جاسوسی کے الزام میں گرفتار
    • کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ ہائوس میں سندھ کے معدنی وسائل میں ملکی و غیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
    • روایت مارٹ کے باہر فائرنگ، مارٹ کے شیشے ٹوٹ گئے، علاقے میں خوف و ہراس
    • راولپنڈی قتل مقدمہ میں نامزد2ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کی سزا
    • راولپنڈی، ضلع بھر کے نجی تعلیمی اداروں کے سیفٹی آڈٹ سر د خانے کی نذر
    • واسا راولپنڈی میں پنجابب پروکیورمنٹ رولز کی خلاف ورزیوں پر سنگین انکشافات
    • فتح جنگ :حادثے کا شکار رکشہ اور ڈیمپر دوسری طرف زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے ۔
    • پنجاب کے تمام شادی ہالز، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کیلئے نیا قانون نافذ
    • جاز ورلڈ اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے درمیانMOU پر دستخط
    • فتح جنگ: کوہاٹ روڈ پر ڈھوک ماڑی کے قریب ڈمپر اور رکشہ میں تصادم، بچی سمیت تین افراد جاں بحق
    • جرمن سفارت خانے میں مسلح افواج کے قیام کی سالگرہ پر پروقار تقریب، پاکستانی فوجی حکام، دفاعی ماہرین اور سفارتی شخصیات کی شرکت، شہدا کو خصوصی خراجِ عقیدت پیش کیا گیا
    • 21 پولیس اہلکاروں کیخلاف اندراج مقدمہ اور کارروائی کیلئے درخواست پر نوٹس، سی پی او سے جواب طلب
    • بھارہ کہو میں واپڈا کی خود ساختہ لوڈشیڈنگ،عوام پریشان
    • ویڈیو بنا کر کسی کو تھپڑ مار دینا انصاف نہیں، وزیراعلی کا ذاتی طور پر انصاف کرنا غیر قانونی اور غیر آئینی ، حسن مرتضی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ریاض’ پاکستانی سفیر احمد فاروق کی الدرعیہ کے ثقافتی ورثے پر مصوری کی نمائش

    By Khabrain Newsنومبر 12, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ریاض (بیورو چیف)سعودی عرب میں تعینات پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے سعودی تاریخ، ثقافت اور تہذیبی ورثے کے عظیم مرکز "الدرعیہ” پر مبنی اپنی منفرد مصوری کی نمائش پیش کی ہے، جس کا عنوان "Diriyah: Past & Present Through the Eyes of an Ambassador” رکھا گیا ہے۔ڈپلومیٹک کوارٹر ریاض میں منعقد ہونے والی اس پروقار تقریب میں سعودی شاہی خاندان کے ممتاز رکن شہزادہ سلطان بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر اسلامی عسکری اتحاد کے کمانڈر جنرل (ر)راحیل شریف، مختلف ممالک کے سفیروں، سعودی عرب کی اہم سماجی و ثقافتی شخصیات، فنکاروں اور سفارتی افسران کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیرِ پاکستان احمد فاروق نے کہا کہ انہوں نے تین سال کی مسلسل محنت، گہری دلچسپی اور تخلیقی لگن سے اپنے ہاتھوں سے یہ فن پارے تیار کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کاوش کا مقصد الدرعیہ کے تاریخی ورثے اور سعودی عرب کے شاندار ماضی و روشن حال کے مختلف پہلوئوں کو کینوس پر خوبصورتی سے اجاگر کرنا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان ثقافتی روابط کو مزید فروغ دینا ہے۔ مہمانِ خصوصی شہزادہ سلطان بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے نمائش میں رکھے گئے فن پاروں کا بغور مشاہدہ کیا اور سفیر احمد فاروق کی اس منفرد فنی و تخلیقی کاوش کو بے حد سراہا۔ انہوں نے کہا کہ الدرعیہ جیسے تاریخی مقام کو فنِ مصوری کے ذریعے خراجِ تحسین پیش کرنا پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے برادرانہ اور ثقافتی تعلقات کا مظہر ہے۔ شرکاء نے بھی سفیرِ پاکستان کے فنِ مصوری اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں کی بھرپور داد دی۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      ریاض: الدرعیہ کے ثقافتی ورثے پر مبنی مصوری کی نمائش کے موقع پر پاکستانی سفیراحمد فاروق اور سعودی شاہی خاندان کے ممتاز رکن شہزادہ سلطان بن سلمان کا گروپ فوٹو

      ریاض’ پاکستانی سفیر احمد فاروق کی الدرعیہ کے ثقافتی ورثے پر مصوری کی نمائش

      متحدہ عرب امارات کی قومی جینو مکس پالیسی نو مولود بچوں کی جینیاتی حانچ بھی ہو گی

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.