لاہور(خبریں ڈیجیٹل) متحدہ عرب امارات نے بیماریوں کی بروقت شناخت اور ان سے بچا کے لیے قومی جینومکس پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔ ابوظبی میں اماراتی ولی عہد شیخ خالد بن محمد نے قومی جینومکس ماسٹر پلان کی منظوری دے دی، جس کے تحت ملک بھر میں جینیاتی معلومات کی بنیاد پر صحت کی سہولتوں کو مزید مثر بنانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔متحدہ عرب امارات کے جینوم پروگرام میں اب تک 10 لاکھ افراد شامل ہوچکے ہیں۔ منصوبے کے تحت تمام اماراتی شہریوں کو اس پروگرام کا حصہ بنایا جائے گا، جبکہ تقریبا 9 لاکھ افراد کو ان کی ذاتی جینیاتی معلومات کی بنیاد پر صحت سے متعلق رپورٹس فراہم کی جائیں گی۔اس منصوبے کا ایک اہم حصہ نومولود بچوں کی جینیاتی اسکریننگ ہے، جسے پورے ملک میں شروع کیا جائے گا۔ اس عمل کے ذریعے بچوں میں 815 سے زائد جینیاتی بیماریوں کی جانچ کی جاسکے گی، تاکہ ممکنہ طبی مسائل کی ابتدائی مرحلے میں نشاندہی ممکن ہو۔

