اسلام آباد(این این آئی)غیر قانونی سگریٹس کے خلاف حکومتی کریک ڈائون کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں، ملک میں غیر قانونی سگریٹس کی مارکیٹ میں حصہ داری 54 فیصد سے کم ہو کر 48 فیصد رہ گئی، سگریٹ سیکٹر سے ٹیکس وصولی 284 ارب روپے سے بڑھ کر 329 ارب روپے پر آگئی۔اس حوالے سے سینٹر فار مارکیٹ ایجوکیشن ملائیشیا کی جانب سےجاری کردہ رپورٹ کے مطابق حکومتی اقدامات کے باعث سگریٹ سیکٹر سے ٹیکس وصولی 284 ارب روپے سے بڑھ کر 329 ارب روپے تک پہنچ گئی جس سے قومی خزانے کو 45 ارب روپے اضافی ٹیکس حاصل ہوا۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سگریٹ کی غیر قانونی تجارت سے پاکستان کو سالانہ ایک ارب ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے جبکہ اس غیر قانونی کاروبار سے ضائع ہونے والی آمدن تمباکو شعبے سے حاصل ہونے والے مجموعی ٹیکس کا 117.4 فیصد بنتی ہے، غیر قانونی سگریٹ تجارت سے ہونے والے مالی نقصان کے اعتبار سے پاکستان ایشیا پیسیفک خطے میں تیسرے نمبر پر ہے۔رپورٹ کے مطابق ایک ارب سگریٹس کو قانونی شعبے میں منتقل کرنے سے قومی خزانے کو مزید سات ارب روپے کی اضافی آمدن حاصل ہو سکتی ہے، رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران غیر قانونی سگریٹس کی تجارت کے خلاف 675 چھاپے مارے گئے جن میں غیر قانونی سگریٹ سازی میں استعمال ہونے والا 2.94 ملین کلوگرام تمباکو، 77 ہزار 197 کلوگرام ایسیٹیٹ ٹو خام مال اور 61 ہزار 295 کلوگرام سگریٹ پیپر ضبط کیا گیا۔اسی دوران اسمگل شدہ سگریٹس کے خلاف کارروائیوں میں 156 ملین سگریٹ جبکہ ٹیکس ادا کیے بغیر مقامی طور پر تیار کیے گئے 230.9 ملین سگریٹ بھی قبضے میں لیے گئے۔
بریکنگ نیوز
- سیاسی پارٹیوں اور حکومت میںمحاذآرائی، آمنے سامنے ہیں، پلوشہ خان
- پی آر اے نے اکتوبر میں 33 ارب سے زائد محصولات اکٹھے کیے
- کریک ڈائون، ملک میں غیر قانونی سگریٹس کی فروخت میں نمایاں کمی
- صدر پاکستان کے قافلے کی گاڑی ٹھٹھہ میں خراب ہونے کا انکشاف’ تحقیقات کا حکم
- پنجاب حکومت نے چودھری موسیٰ الٰہی کی بھی سکیورٹی واپس لے لی
- معدنی وسائل کی مقامی سطح پر پروسیسنگ’ ویلیو ایڈیشن کو فروغ دینگے’وزیراعلیٰ سندھ
- کراچی:گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی ‘ پرنس منصور بن محمد السعود کے اعزاز میں عقیل کریم ڈھیڈی کی جانب سے منعقدہ عشایئے سے خطاب کر رہے ہیں۔
- ایران امریکا تنازع’ خلیجی ممالک کو پاکستانی برآمدات میں بڑی کمی
- فوڈ اتھارٹی کی کارروائی’ واٹر پلانٹ’ ریسٹورنٹ’ ناشتہ پوائنٹ بند
- پسند کی شادی میں ناکامی پر نوجوان نے خود کو آگ لگالی
- سندھ حکومت کا آبادگاروں کیلئے 17 ارب روپے سبسڈی کا اعلان
- ناقص کارکردگی، 13 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ڈی نوٹیفائی’ اسامیا ں خالی
- متعدد وارداتوں میں ملوث میاں بیوی سیف سٹی کیمروں کی مدد سے گرفتار
- سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجی، پی ایس ای بی کا تعلیمی اداروں کو ٹریننگ پارٹنرشپ کی دعوت
- اسلام آباد’ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے ای آفس سسٹم پر باقاعدہ کام شروع
- والد کے بیہوش ہونے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ،پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں دل کی دھڑکن کی نگرانی کی گئی : زین قریشی
- ویڈیو بنا کر کسی کو تھپڑ مار دینا انصاف نہیں وزیراعلی کا ذاتی طور پر انصاف کرنا غیر قانونی اور غیر آئینی ، حسن مرتضی
- 24گھنٹو ں میں 1364 ٹریفک حادثات’ 751 افراد شدیدزخمی
- ایل پی جی کی قیمت مقرر کرنیکا اختیار اوگرا سے واپس، نئی کمپنی قیمت طے کریگی
- مناواں: گمشدہ بچے سے مبینہ جنسی زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار
