لاہور (کرائم رپورٹر) مناواں پولیس نے گمشدہ بچے سے مبینہ جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق والد نے بیٹے کی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ مناواں میں درج کروائی۔ پولیس کو تلاش کے دوران اورنج لائن سٹیشن کے قریب گمشدہ بچے کا سراغ مل گیا۔ بچے سے دریافت کرنے پر مبینہ جنسی زیادتی اور تشدد کا افسوسناک انکشاف ہوا۔ پولیس نے بچے کی نشاندہی پر ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو پولیس کو دیکھتے ہی ملزم نے فرار اور گرفتاری سے بچنے کے لیے مزاحمت کی۔ مزاحمت کے باوجود ملزم علی رضا کو کپ سٹور سے گرفتارکر لیا گیا۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی سامنے آگیا۔ گرفتار ملزم زیادتی، چوری اور ڈکیتی سمیت متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ نکلا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا اس موقع پر کہنا تھا کہ بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ گمشدگی کی اطلاع پر فوری ردعمل اور بچے کی بحفاظت تلاش پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ بچوں کو نشانہ بنانے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔
بریکنگ نیوز
- 24گھنٹو ں میں 1364 ٹریفک حادثات’ 751 افراد شدیدزخمی
- ایل پی جی کی قیمت مقرر کرنیکا اختیار اوگرا سے واپس، نئی کمپنی قیمت طے کریگی
- مناواں: گمشدہ بچے سے مبینہ جنسی زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار
- آرٹیفیشل انٹیلی جنس،تکنیکی تبدیلی کی لہر میں سماجی و معاشی بقا، ثقافتی شناخت خودمختار ٹیکنالوجی کے بغیر ممکن نہیں: شزا فاطمہ
- بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے 624 ارب سے زائد کے اثاثے ری ویلیو ایشن سے محروم
- ایف بی آر نے نئے ٹیکس دہندہ کیلئے 25ہزار روپے کا سرچارج ختم کردیا
- برطانیہ،امریکی فوج کا سینئر سولجر جاسوسی کے الزام میں گرفتار
- لاہور میں ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
- آئندہ سال سائنس کے 4مضامین کے امتحانات ای شیٹ پر ہونگے
- ناجائز قابض کو سرکاری زمین کے استعمال پر اعتراض کا حق حاصل نہیں:ہائیکورٹ
- ہائیکورٹ کاپنجاب یونیورسٹیملازمین کی انکریمنٹ بحال کرنے کا حکم
- سائبر سکیورٹی، صرف پاس ورڈ کافی نہیں، وزارتِ آئی ٹی کی شہریوں کو ٹو فیکٹر آتھنٹیکیشن فعال کرنے کی ہدایت
- لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویزالٰہی سے پارٹی کے ارکان قومی و پنجاب اسمبلی ملاقات کررہے ہیں۔
- گندم کی امدادی قیمت 4500روپے فی من مقرر، حکومت کسانوں کو ادائیگی یقینی بنائے گی: رانا تنویر
- لاہور:موٹرسائیکل سوار طالبہ سموگ سے بچنے کیلئے ماسک پہنے اپنی منزل کی جانب گامزن ہے۔
- پاکستان میں رمضان المبارک 2027 کے آغاز ‘ اختتام کی ممکنہ تاریخیں سامنے آگئیں
- لاہورہائیکورٹ’لاپتہ افراد بازیابی کیس بغیر کارروائی ملتوی
- سی ڈی اے کا خواتین کیلئے پنک الیکٹرک بس متعارف کرانے کا فیصلہ
- چین ‘ پاکستانی طلبہ کی انٹرنیشنل ثقافتی میلے میں پہلی پوزیشن
- پی پی ویمن ونگ کی سربراہ فریال تالپور4 روزہ دورہ پر لاہور پہنچ گئیں
