لاہور( این این آئی)پنجاب میں آئندہ سال سائنس کے 4 مضامین کے امتحانی پرچے ای شیٹ پر لینے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات میں آن سکرین مارکنگ کے نفاذ کے لیے مضامین کو حتمی شکل دی گئی۔پنجاب بھر میںکے 9 تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز کا اجلاس لاہور میں منعقد ہوا، جس میں کئی اہم فیصلے کئے گئے ۔اجلاس کی صدارت چیئرمین لاہور بورڈ پروفیسر بدرالسلام نے کی جبکہ ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن و سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں آئندہ سال سائنس کے 4 مضامین کے امتحانی پرچے ای شیٹ پر لینے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات میں آن سکرین مارکنگ کے نفاذ کے لیے مضامین کو حتمی شکل دی گئی۔اجلاس کے دوران تمام تعلیمی بورڈز میں انفراسٹرکچر اور لاجسٹک انتظامات کو بہتر بنانے اور مضبوط کرنے پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ پرنٹنگ اور آن سکرین مارکنگ کے نظام کو موثرانداز میں نافذ کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی۔شرکا ء نے امتحانی نظام میں یکسانیت، شفافیت اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنانے کے لیے مختلف ٹیموں کی تشکیل پر بھی غور کیا۔چیئرمین لاہور بورڈ پروفیسر بدرالسلام نے کہا کہ تمام تعلیمی بورڈز کو شفاف، یکساں اور ٹیکنالوجی پر مبنی امتحانی نظام فراہم کیا جائے گا تاکہ امتحانی عمل کو مزید مثر اور قابل اعتماد بنایا جا سکے۔
