لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب یونیورسٹی کے ملازمین کو انکریمنٹ نہ دینے کے معاملے میں درخواستیں منظور کرتے ہوئے ملازمین کی جاری کردہ انکریمنٹ بحال کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس شیرین عمران نے درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزار محمد یاسین وغیرہ کی جانب سے سپریم کورٹ کے وکیل آصف چٹھہ پیش ہوئے، درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ محمد یاسین وغیرہ کو ترقی دے کر اسسٹنٹ رجسٹرار بنایا گیا، تاہم ادارے نے ان کی پری میچور انکریمنٹ کاٹ دی۔ وکیل نے استدعا کی کہ ملازمین کو جاری کی گئی انکریمنٹ بحال کرنے کا حکم دیا جائے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جو فائدہ انکریمنٹ کی صورت میں ملازمین کو ایک مرتبہ دے دیا جائے، وہ واپس نہیں لیا جاسکتا، عدالت نے درخواست گزاروں کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے ملازمین کی انکریمنٹ بحال کرنے کا حکم دے دیا۔
