کراچی (این این آئی) صدر پاکستان کے دورہ ٹھٹھہ کے دوران صدارتی قافلے میں شامل گاڑی
خراب ہونے کے واقعے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔اس حوالے سے آئی جی سندھ نے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ آئی جی سندھ کے حکم پر تشکیل دی گئی انکوائری کمیٹی کے چیئرمین ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ ڈی آئی جی لاجسٹکس زبیر دریشک اور ڈی آئی جی فنانس تنویر عالم اوڈھو بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ صدارتی قافلے میں شامل ٹویوٹا ریوو ڈبل کیبن گاڑی میں خرابی پیدا ہوئی تھی۔تحقیقات میں اس بات کا تعین کیا جائے گا کہ ناکارہ اور خراب گاڑی صدارتی قافلے میں کیسے شامل ہوئی؟ حکم نامے کے مطابق گاڑی کے معائنے اور ڈیوٹی پر تعیناتی کے ذمہ دار افسران کی نشاندہی کی جائے گی، جبکہ گاڑی میں پہلے سے موجود تکنیکی خرابیوں اور مرمت کے ریکارڈ کی بھی جانچ ہوگی۔حکم نامے میں اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے بجٹ اور فنڈز کے استعمال کی تحقیقات کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ایس ایس یو میں گاڑیوں کی مرمت، ایندھن اور گاڑیوں کی خریداری کے اخراجات کی جانچ ہوگی، جبکہ غفلت کے ذمہ دار افسران اور اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی سفارش کی جائے گی۔انکوائری کمیٹی سے وی آئی پی اور وی وی آئی پی قافلوں میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سفارشات بھی طلب کی گئی ہیں۔ کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ 7 روز میں تحقیقاتی رپورٹ اور سفارشات پیش کرے۔
بریکنگ نیوز
- کریک ڈائون، ملک میں غیر قانونی سگریٹس کی فروخت میں نمایاں کمی
- صدر پاکستان کے قافلے کی گاڑی ٹھٹھہ میں خراب ہونے کا انکشاف’ تحقیقات کا حکم
- پنجاب حکومت نے چودھری موسیٰ الٰہی کی بھی سکیورٹی واپس لے لی
- معدنی وسائل کی مقامی سطح پر پروسیسنگ’ ویلیو ایڈیشن کو فروغ دینگے’وزیراعلیٰ سندھ
- کراچی:گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی ‘ پرنس منصور بن محمد السعود کے اعزاز میں عقیل کریم ڈھیڈی کی جانب سے منعقدہ عشایئے سے خطاب کر رہے ہیں۔
- ایران امریکا تنازع’ خلیجی ممالک کو پاکستانی برآمدات میں بڑی کمی
- فوڈ اتھارٹی کی کارروائی’ واٹر پلانٹ’ ریسٹورنٹ’ ناشتہ پوائنٹ بند
- پسند کی شادی میں ناکامی پر نوجوان نے خود کو آگ لگالی
- سندھ حکومت کا آبادگاروں کیلئے 17 ارب روپے سبسڈی کا اعلان
- ناقص کارکردگی، 13 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ڈی نوٹیفائی’ اسامیا ں خالی
- متعدد وارداتوں میں ملوث میاں بیوی سیف سٹی کیمروں کی مدد سے گرفتار
- سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجی، پی ایس ای بی کا تعلیمی اداروں کو ٹریننگ پارٹنرشپ کی دعوت
- اسلام آباد’ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے ای آفس سسٹم پر باقاعدہ کام شروع
- والد کے بیہوش ہونے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ،پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں دل کی دھڑکن کی نگرانی کی گئی : زین قریشی
- ویڈیو بنا کر کسی کو تھپڑ مار دینا انصاف نہیں وزیراعلی کا ذاتی طور پر انصاف کرنا غیر قانونی اور غیر آئینی ، حسن مرتضی
- 24گھنٹو ں میں 1364 ٹریفک حادثات’ 751 افراد شدیدزخمی
- ایل پی جی کی قیمت مقرر کرنیکا اختیار اوگرا سے واپس، نئی کمپنی قیمت طے کریگی
- مناواں: گمشدہ بچے سے مبینہ جنسی زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار
- آرٹیفیشل انٹیلی جنس،تکنیکی تبدیلی کی لہر میں سماجی و معاشی بقا، ثقافتی شناخت خودمختار ٹیکنالوجی کے بغیر ممکن نہیں: شزا فاطمہ
- بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے 624 ارب سے زائد کے اثاثے ری ویلیو ایشن سے محروم
