Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔
    • جماعت اسلامی کا 29 نومبر کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان
    • اسلامپورہ: گھر سے 45سالہ خاتون کی تعفن زدہ لاش برآمد
    • سیاسی پارٹیوں اور حکومت میںمحاذآرائی، آمنے سامنے ہیں، پلوشہ خان
    • پی آر اے نے اکتوبر میں 33 ارب سے زائد محصولات اکٹھے کیے
    • کریک ڈائون، ملک میں غیر قانونی سگریٹس کی فروخت میں نمایاں کمی
    • صدر پاکستان کے قافلے کی گاڑی ٹھٹھہ میں خراب ہونے کا انکشاف’ تحقیقات کا حکم
    • پنجاب حکومت نے چودھری موسیٰ الٰہی کی بھی سکیورٹی واپس لے لی
    • معدنی وسائل کی مقامی سطح پر پروسیسنگ’ ویلیو ایڈیشن کو فروغ دینگے’وزیراعلیٰ سندھ
    • کراچی:گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی ‘ پرنس منصور بن محمد السعود کے اعزاز میں عقیل کریم ڈھیڈی کی جانب سے منعقدہ عشایئے سے خطاب کر رہے ہیں۔
    • ایران امریکا تنازع’ خلیجی ممالک کو پاکستانی برآمدات میں بڑی کمی
    • فوڈ اتھارٹی کی کارروائی’ واٹر پلانٹ’ ریسٹورنٹ’ ناشتہ پوائنٹ بند
    • پسند کی شادی میں ناکامی پر نوجوان نے خود کو آگ لگالی
    • سندھ حکومت کا آبادگاروں کیلئے 17 ارب روپے سبسڈی کا اعلان
    • ناقص کارکردگی، 13 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ڈی نوٹیفائی’ اسامیا ں خالی
    • متعدد وارداتوں میں ملوث میاں بیوی سیف سٹی کیمروں کی مدد سے گرفتار
    • سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجی، پی ایس ای بی کا تعلیمی اداروں کو ٹریننگ پارٹنرشپ کی دعوت
    • اسلام آباد’ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے ای آفس سسٹم پر باقاعدہ کام شروع
    • والد کے بیہوش ہونے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ،پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں دل کی دھڑکن کی نگرانی کی گئی : زین قریشی
    • ویڈیو بنا کر کسی کو تھپڑ مار دینا انصاف نہیں وزیراعلی کا ذاتی طور پر انصاف کرنا غیر قانونی اور غیر آئینی ، حسن مرتضی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    جماعت اسلامی کا 29 نومبر کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان

    By Khabrain Newsنومبر 12, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور(نیوز ایجنسیاں)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پٹرولیم لیوی کیخلاف
    جماعت اسلامی احتجاج سے دستبردار نہیں ہوئی، ہمارا مطالبہ ہے لیوی ختم ہونی چاہئے، ہم احتجاج نہ کرتے تو حکومت پیٹرول 500 روپے لیٹر پر لے جاتی،29 نومبر کو مینار پاکستان پر بڑا جلسہ کریں گے۔منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتجاج اور مذاکرات ساتھ ساتھ چلیں گے، 22نومبر کو کوئٹہ میں بھی بڑا جلسہ ہوگا، پھر کے پی کے اور کراچی میں بھی جلسے ہوں گے، جماعت اسلامی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف جو جدوجہد کی اس کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں، جماعت اسلامی کا دبائو نہ ہوتا تو حکومت ریلیف نہ دیتی۔انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے، حکومت نے بتایا ہے کہ ڈیڑھ کروڑ افراد کو ریلیف دیا جارہا ہے، 800 سی سی گاڑیوں کے ساتھ 1300سی سی گاڑیوں کو بھی پٹرول پر ریلیف دیا جائے، ٹریکٹر اور پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو ریلیف ملنا چاہئے۔ جماعتِ اسلامی احتجاج نہ کرتی تو حکومت پیٹرول کی قیمت 500روپے فی لیٹر تک پہنچا دیتی۔انہوں نے کہا کہ حکومت سے مذاکرات کے 9 ادوار ہوچکے ہیں، حکومت نے لیوی سے متعلق بتایا کہ یہ آئی ایم ایف کا مسئلہ ہے، ہم نے لیوی کے خاتمے کے لیے واضح تجاویز پیش کی ہیں، ہم کہتے ہیں کہ حکومت بڑی گاڑیوں پر امپورٹ ٹیکس بڑھائے اورلیوی بھی ان گاڑیوں پر منتقل کردے، حکومت نے پٹرول کی قیمت 1000 روپے تک جانے کا عندیہ دیا تھا مگر جماعت اسلامی کی کوششوں سے قیمتوں کی کمی ہونا شروع ہوئی۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ 1800 سی سی سے بڑی گاڑی والا حکومت اور مافیا کا طبقہ ہوتا ہے، سیاسی جماعتوں میں لوگوں کی عیاشیاں لگی ہوتی ہیں، تمام سیاسی جماعتوں میں بڑی گاڑیوں کا لشکر ہوتا ہے، جن کی آمدن نظر نہیں آتی وہ عوام کے پیسوں سے بڑی گاڑیاں رکھتے ہیں، بڑی گاڑیوں کا امپورٹ ٹیکس بڑھائیں، لیوی ان پر عائد کریں۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ آئل ریفائنریز کی نشاندہی بھی جماعت اسلامی نے کی، عوام پر بوجھ ڈال کر ریفائنریز کو فائدہ پہنچایا گیا، پاکستان میں آئل ریفائنریز، چینی، گیس، آٹا اور آئی پی پیز مافیاز کا کارٹیل ہے، اس کارٹیل میں حکومت اور اپوزیشن کی کوئی تمیز نہیں ہے، یہ کارٹیل مل کر عوام کا خون نچوڑ رہا ہے۔پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ مریم نواز کی حکومت نے زراعت اور تعلیم کو مکمل تباہ کر دیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب سکولوں میں بچوں کے ساتھ تصویریں بنواتی ہیں مگر یہ نہیں بتاتی نویں میں 52 فیصد بچے فیل کیوں ہوئے؟۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ادارے اور سیاسی جماعتیں گاڑیوں کے بڑے بڑے لشکر لے کر نکلتے ہیں، اس لیے عوامی ریلیف پیکیج میں پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی شامل کیا جائے۔حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ ملک میں ایل پی جی کی شدید قلت ہے جو سرکاری نرخوں پر دستیاب نہیں، ایل پی جی کی قیمتوں کا تعین کرنا کس کی ذمے داری ہے؟انہوں نے دعوی کیا کہ ایل پی جی کا 70 فیصد حصہ ایران سے آتا ہے، اگر پاکستان میں گیس کے ذخائر موجود ہیں تو انہیں نکالا کیوں نہیں جا رہا؟امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ پاکستان میں تیل صاف کرنے والی صنعت، چینی، گیس، آٹا اور آئی پی پیز مافیاز کے کارٹیل موجود ہیں، ان کارٹیل میں حکومت اور اپوزیشن کی کوئی تمیز نہیں، بلکہ سب مل کر عوام کا استحصال کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تیل صاف کرنے والی کمپنیوں کا منافع کم کر کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی جا سکتی ہے، ملک میں گیس کی لوڈشیڈنگ بھی عروج پر پہنچ چکی ہے۔
    جماعت اسلامی

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔

      اسلامپورہ: گھر سے 45سالہ خاتون کی تعفن زدہ لاش برآمد

      سیاسی پارٹیوں اور حکومت میںمحاذآرائی، آمنے سامنے ہیں، پلوشہ خان

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.