راولپنڈی(عرفان طاہر سے) افسران اور اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت کے باعث واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی (واسا)راولپنڈی میں پنجاب پروکیورمنٹ رولز 2014 کی سنگین خلاف ورزیوں اور عدم شفافیت پر سنگین انکشافات ہوئے ہیں ۔ ڈائریکٹر انجینئرنگ واسا کی جانب سے مجاز اتھارٹی کی پیشگی منظوری کے بغیر ٹھیکوں میں غیر قانونی اضافے اور ضرورت سے زیادہ پیمائش (Over-measurement) دکھا کر قومی خزانے کو 33.31 ملین (3 کروڑ 13 لاکھ 33 ہزار) روپے کا چونا لگا دیا گیا۔ آڈٹ دستاویزات اور ڈی پی پی نمبر 183 (2017-18) کے مطابق، پنجاب پروکیورمنٹ رولز 2014 کی رو سے کسی بھی کام کے دوبارہ آرڈر یا اضافے کی شرح اصل کام کے 15 فیصد سے زائد نہیں ہو سکتی۔جبکہ واسا راولپنڈی کے ڈائریکٹر انجینئرنگ نے قواعد و ضوابط اور محکمہ خزانہ کی ہدایات کے برعکس دو مختلف معاہدوں (Contract) میں بالترتیب 9.41 فیصد اور 4.54 فیصد تک غیر قانونی اضافہ کر دیا۔ مجاز فورم سے پیشگی منظوری نہ لیے جانے کے باعث افسران اور اہلکار سنگین بے ضابطگی اور بدعنوانی کے دائرے میں آ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دسمبر 2018 میں منعقدہ ایس ڈی اے (SDA) میٹنگ کے دوران اس ڈرافٹ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر واسا حکام نے موقف اختیار کیا کہ ضروری منظوری حاصل کر لی گئی تھیں اور اسکیم کی مجموعی لاگت منظور شدہ تخمینہ (TS) (Cost) کے اندر ہی تھی، لیکن آڈٹ حکام نے واسا انتظامیہ کی اس وضاحت کو مسترد کر دیا۔ آڈٹ کمیٹی کو بتایا گیا کہ پیرا میں 2 کام شامل تھے مگر واسا حکام کی جانب سے صرف 1 کام کی انتظامی منظوری (Approval Admin) کا ریکارڈ پیش کیا گیا۔ جس پر کمیٹی نے واسا انتظامیہ کو سخت ہدایت کی کہ 15 دنوں کے اندر تمام متعلقہ ریکارڈ آڈٹ سے تصدیق کرایا جائے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق فائنل رپورٹ تیار ہونے تک اوازہ حکام کی جانب سے کمیٹی کی ہدایات پر کوئی عمل درامد نہیں کیا گیا۔محکمہ کی جانب سے پیپرا روز کی خلاف ورزی اور اتنے بڑے پیمانے پر لاگت میں اضافے پر کوئی معقول جواب پیش نا کیا جا سکا۔اڈٹ حکام نے ایس دی اے سی کی ہدایات پر فوری عمل درآمد اور پیپرا رولز کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے،شہری و سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،
