لاہور (خبر نگار)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ کی مرکزی سربراہ فریال تالپور چار روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئیں، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سابق باقی صفحہ 6بقیہ نمبر 35 وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ، سینئر رہنمائوں قمر الزمان کائرہ اور ثمینہ خالد گھرکی سمیت دیگر پارٹی رہنمائوں نے ان کا استقبال کیا۔فریال تالپور ایئرپورٹ سے سیدھا بلاول ہائوس لاہور روانہ ہو گئیں، جہاں وہ قیام کے دوران پارٹی رہنمائوں اور عہدیداروں سے اہم ملاقاتیں کریں گی۔ وہ کل سے اپنی سیاسی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کریں گی۔ذرائع کے مطابق فریال تالپور کے دورہ لاہور کا بنیادی مقصد پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی اور بالخصوص ویمن ونگ کو مزید متحرک اور فعال بنانا ہے۔ اس سلسلے میں وہ پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے، سیاسی صورتحال اور درپیش چیلنجز کے حوالے سے اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گی جبکہ پارٹی رہنمائوں اور خواتین عہدیداروں سے ملاقاتوں میں تنظیمی امور اور آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔چار روزہ دورے کے دوران پنجاب میں پیپلز پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں کو موثر بنانے، خواتین کی سیاسی شمولیت بڑھانے اور پارٹی کو مزید مضبوط کرنے کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔
بریکنگ نیوز
- ویڈیو بنا کر کسی کو تھپڑ مار دینا انصاف نہیں، وزیراعلی کا ذاتی طور پر انصاف کرنا غیر قانونی اور غیر آئینی ، حسن مرتضی
- پی پی ویمن ونگ کی سربراہ فریال تالپور4 روزہ دورہ پر لاہور پہنچ گئیں
- صدر پاکستان کے قافلے کی گاڑی ٹھٹھہ میں خراب ہونے کا انکشاف’ تحقیقات کا حکم
- اسلام آباد’ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے ای آفس سسٹم پر باقاعدہ کام شروع
- جرمن سفارت خانے میں مسلح افواج کے قیام کی سالگرہ پر پروقار تقریب
- پاکستان امریکن شکاگو چیمبر اور بزنس فورم یورپ کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط
- اوپن یونیورسٹی میں بچوں کی ذہنی صحت اور ڈیجیٹل ماحول پر سیمینار
- اوپن یونیورسٹی میں بچوں کی ذہنی صحت اور ڈیجیٹل ماحول پر سیمینار کے شرکاء کا گروپ فوٹو ۔
- آئیسکو ریجن میںبوجہ ضروری مینٹیننس 13نومبر عارضی بجلی بندش کا شیڈول
- پیرس: پاکستان امریکن شکاگو چیمبر آف کامرس کی طرف سے صدر نوید انور اور نائب صدر عامر حنیف جبکہ پاکستان بزنس فورم یورپ کی جانب سے چیئرمین سردار ظہور اقبال، بانی حاجی اسلم چوہدری اور نائب صدر حمزہ تاج سکھیرہ مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کر رہے ہیں۔وزارت اوورسیز پاکستانیز کے وفاقی پارلیمانی سیکریٹری چوہدری احسان الحق باجوہ تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے
- چوری شدہ 1258 قومی نوادرات پاکستان واپس سمگلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف تفصیلات غائب
- دوران سروس وفات سرکاری ملازمین کے ورثاء کو یکمشت معاوضہ کی ادائیگی کا اغاز
- ریاض: الدرعیہ کے ثقافتی ورثے پر مبنی مصوری کی نمائش کے موقع پر پاکستانی سفیراحمد فاروق اور سعودی شاہی خاندان کے ممتاز رکن شہزادہ سلطان بن سلمان کا گروپ فوٹو
- ریاض’ پاکستانی سفیر احمد فاروق کی الدرعیہ کے ثقافتی ورثے پر مصوری کی نمائش
- ایک روز قبل لا پتہ ہونے والی 13ماہ کی بچی کی جوہڑ سے لاش برآمد
- لاہور:بھاٹی چوک میں بس سٹاپ پر مسافروں کیلئے مخصوص نشستوں پر مزدوروں نے قبضہ جما رکھا ہے۔
- این سی سی آئی اے پشاور ‘ خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا
- برائلر گوشت 15روپے کلومہنگا فارمی انڈے267 روپے درجن ہو گئے
- 100،1500مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی16نومبر کو ہو گی
- ڈی آئی خان،تبلیغی جماعت کی کوچ اور موٹر سائیکل میں حادثہ، 3افراد جاں بحق،13 مسافر زخمی
