اسلام آباد (این این آئی)ین سی سی آئی اے پشاور نے خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی پشاور نے خاتون کو بلیک میل اور ہراساں کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا،متاثرہ خاتون نے شکایت درج کرائی تھی کہ ملزم نے شادی کا جھانسہ دے کر تعلق قائم کیا اور بلاک کیے جانے پر واٹس ایپ کے ذریعے متاثرہ خاتون اور اس کے اہل خانہ کو دھمکیاں دیں اور جعلی ٹک ٹاک اکاؤنٹ بنا کر اس کی نجی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کر دیں،شکایت پر باقاعدہ انکوائری کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔ کارروائی کرتے ہوئے چارسدہ میں چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کر کے موبائل فون قبضے میں لے لیا گیا۔ ملزم کے موبائل فون سے قابل اعتراض مواد برآمد ہوا جبکہ جعلی ٹک ٹاک اکاؤنٹ اور واٹس ایپ بھی اسی فون پر فعال پائے گئے۔ ملزم سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔
