فیصل آباد(بیورورپورٹ) سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو ہلاک ہو گیا، تفصیل کے مطابق سی سی ڈی لائل پور ڈویژن اور سی سی ڈی اقبال ڈویڑن ٹیموں نے ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تھانہ رضا آباد کے علاقہ ٹیلاں والا قبرستان میں چھاپہ مارا تو وہاں پر موجود تین مسلح ڈاکووں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی، پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کرنی شروع کر دی، پندرہ منٹ تک جاری رہنے والا دو طرفہ فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر پولیس کو ایک ملزم زخمی حالت میں ملا جسے حراست میں لے لیا گیا جبکہ اس کے دیگر دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا، پولیس رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت مائی ہیر دربار جھنگ کے رہائشی وقاص عرف وقاصو ڈان کے نام سے ہوئی ہے جو بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کا سرغنہ تھا، جو ڈکیتی، چوری راہزنی اور فیکٹریوں میں گھس کر اسلحہ کے زور پر ڈکیتی کی 70 سے زائد مقدمات کا ریکارڈ یافتہ اور پولیس کو مطلوب تھا، پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر فرار ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
