شیخوپورہ(بیورورپورٹ) تھانہ ہائوسنگ کالونی کے علاقہ منصور آباد میں معمولی تلخ کلامی پر بھائی کے ہاتھوں بھائی جاں بحق ہوگیا۔ واردت کے بعد ملزم فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے قاتل کو گرفتار کرکے حوالات میںبند کردیا منصورآباد میں بڑے بھائی فضل الرحمن کی اپنے بھائی شفیق الرحمن سے معمولی تلخ کلامی ہوئی جس سے فضل الرحمن نے غصے میں اینٹ دے ماری جس سے شفیق الرحمن شدید زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا ملزم موقع سے فرار ہوگیاتھانہ ہائوسنگ کالونی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ملزم کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا
