راولپنڈی( این این آئی)خاتون اینکر ربیعہ احسن کے قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت
سامنے آگئی۔تفتیشی ذرائع کے مطابق مقتولہ کے دونوں موبائل فونز کا ابتدائی تجزیہ مکمل کر لیا گیا ہے، ربیعہ احسن کے دونوں موبائل فونز پر کوئی پاس ورڈ یا لاک کوڈ موجود نہیں تھا جس کے باعث پولیس کو فونز کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے میں دشواری پیش نہیں آئی۔ذرائع کے مطابق پولیس نے ربیعہ احسن اور ان کے شوہر کے درمیان ہونے والی چیٹ کا بھی جائزہ لیا، تاہم ابتدائی تجزیے کے دوران میاں بیوی کے درمیان کسی قسم کے تنازعہ یا اختلاف کا ثبوت سامنے نہیں آیا۔پولیس ذرائع کے مطابق موبائل فونز کے ابتدائی تجزیے میں بھی کسی ایسے شواہد کی نشاندہی نہیں ہوئی جو میاں بیوی کے درمیان تنازعہ کی تصدیق کرتے ہوں۔تفتیشی ذرائع کے مطابق ربیعہ احسن کے دونوں موبائل فونز اور ان کے شوہر کے موبائل فون کا فرانزک تجزیہ مکمل ہونے کے بعد متعلقہ رپورٹ پولیس چالان کا حصہ بنائی جائے گی۔
بریکنگ نیوز
- تھل جیپ ریلی کے دوران 3شہریوں کو مرغا بناکر تذلیل کرنے پر ایلیٹ فورس کے 4ملازمین پر مقدمہ درج
- خاتون اینکر ربیعہ احسن کے قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت
- بند روڈ پر گھر میں آتشزدگی سے کمسن بچہ جاں بحق، ایک بچہ ہسپتال منتقل
- ملتان’ آن لائن فراڈ کی شکار خاتون کی 7 لاکھ 11 ہزار روپے کی رقم ملزمان سے برآمد’ متاثرہ کو واپس
- ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ‘ میڈیکل ڈیوائسز بورڈ کے 10نئے ارکان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری
- فیصل آباد:سی سی ڈی کے ساتھ مقابلے میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو ہلاک
- شیخوپورہ :معمولی تلخ کلامی پر بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل ہوگیا
- گوجرانوالہ :3 پولیس مقابلے، 3 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
- لاہور: محنت کش بچے پھیری لگا کر کوٹ فروخت کر رہے ہیں۔
- شالیمار’ریکارڈ یافتہ خواتین پر مشتمل 4رکنی پرس چور گینگ گرفتار
- غزہ میں قدرتی آفات نے قیامت برپا کررکھی ہے،اختر اقبال ڈار
- متحدہ عرب امارات کی قومی جینو مکس پالیسی نو مولود بچوں کی جینیاتی حانچ بھی ہو گی
- لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔
- جماعت اسلامی کا 29 نومبر کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان
- اسلامپورہ: گھر سے 45سالہ خاتون کی تعفن زدہ لاش برآمد
- سیاسی پارٹیوں اور حکومت میںمحاذآرائی، آمنے سامنے ہیں، پلوشہ خان
- پی آر اے نے اکتوبر میں 33 ارب سے زائد محصولات اکٹھے کیے
- کریک ڈائون، ملک میں غیر قانونی سگریٹس کی فروخت میں نمایاں کمی
- صدر پاکستان کے قافلے کی گاڑی ٹھٹھہ میں خراب ہونے کا انکشاف’ تحقیقات کا حکم
- پنجاب حکومت نے چودھری موسیٰ الٰہی کی بھی سکیورٹی واپس لے لی
