Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • دوران سروس وفات سرکاری ملازمین کے ورثاء کو یکمشت معاوضہ کی ادائیگی کا اغاز
    • ریاض: الدرعیہ کے ثقافتی ورثے پر مبنی مصوری کی نمائش کے موقع پر پاکستانی سفیراحمد فاروق اور سعودی شاہی خاندان کے ممتاز رکن شہزادہ سلطان بن سلمان کا گروپ فوٹو
    • ریاض’ پاکستانی سفیر احمد فاروق کی الدرعیہ کے ثقافتی ورثے پر مصوری کی نمائش
    • ایک روز قبل لا پتہ ہونے والی 13ماہ کی بچی کی جوہڑ سے لاش برآمد
    • لاہور:بھاٹی چوک میں بس سٹاپ پر مسافروں کیلئے مخصوص نشستوں پر مزدوروں نے قبضہ جما رکھا ہے۔
    • این سی سی آئی اے پشاور ‘ خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا
    • برائلر گوشت 15روپے کلومہنگا فارمی انڈے267 روپے درجن ہو گئے
    • 100،1500مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی16نومبر کو ہو گی
    • ڈی آئی خان،تبلیغی جماعت کی کوچ اور موٹر سائیکل میں حادثہ، 3افراد جاں بحق،13 مسافر زخمی
    • تھل جیپ ریلی کے دوران 3شہریوں کو مرغا بناکر تذلیل کرنے پر ایلیٹ فورس کے 4ملازمین پر مقدمہ درج
    • خاتون اینکر ربیعہ احسن کے قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت
    • بند روڈ پر گھر میں آتشزدگی سے کمسن بچہ جاں بحق، ایک بچہ ہسپتال منتقل
    • ملتان’ آن لائن فراڈ کی شکار خاتون کی 7 لاکھ 11 ہزار روپے کی رقم ملزمان سے برآمد’ متاثرہ کو واپس
    • ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ‘ میڈیکل ڈیوائسز بورڈ کے 10نئے ارکان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری
    • فیصل آباد:سی سی ڈی کے ساتھ مقابلے میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو ہلاک
    • شیخوپورہ :معمولی تلخ کلامی پر بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل ہوگیا
    • گوجرانوالہ :3 پولیس مقابلے، 3 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
    • لاہور: محنت کش بچے پھیری لگا کر کوٹ فروخت کر رہے ہیں۔
    • شالیمار’ریکارڈ یافتہ خواتین پر مشتمل 4رکنی پرس چور گینگ گرفتار
    • غزہ میں قدرتی آفات نے قیامت برپا کررکھی ہے،اختر اقبال ڈار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    دوران سروس وفات سرکاری ملازمین کے ورثاء کو یکمشت معاوضہ کی ادائیگی کا اغاز

    By Khabrain Newsنومبر 12, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ملتان (رپورٹ:رفاقت انجم) دوران سروس وفات پانے والے سرکاری ملازمین کے ورثاء کو
    یکمشت معاوضہ ادائیگیوں کے ترمیمی پیکیج پر عملدرآمد ہوگیا۔وفاقی حکومت (سٹیبلشمنٹ ڈویژن) کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت اکاؤنٹس دفاتر کی جانب سے ستمبر تا اکتوبر ان سروس ڈیتھ تیار کئے جا رہے یکمشت معاوضہ کیسز کے لئے وزیراعظم اسسٹنس پیکیج میں نمایاں تبدیلیوں کا انکشاف ہوا ہے جس پر اکاؤنٹس دفاتر کی جانب سے باقاعدہ اطلاق کردیا گیا۔ 28 اگست 2026 کے بعد وفات پانے والے سرکاری ملازمین کو نئے تبدیل شدہ اسسٹنس پیکیج 2026 کے تحت معاوضوں کی ادائیگیوں کے کیسز تیار کئے جارہے ہیں۔ نئے نافذالعمل اسسٹنس پیکیج میں دورانِ سروس عام وفات پر خاندان کے کسی فرد کو ملنے والی سرکاری نوکری کی مستقل سہولت کو ختم کر کے مالی مراعات کے ڈھانچے کو تبدیل کیا گیا ہے۔ عام قدرتی وفات کی صورت میں گریڈ کے حساب سے درج ذیل معاوضہ مقرر کیا گیا ہے۔بنیادی پے سکیل (BPS) گریڈ 1 تا 4، 6 لاکھ روپے۔گریڈ 5 تا 10،9 لاکھ روپے،گریڈ 11 تا 15،12 لاکھ روپے،گریڈ 16 اور 17 ملازمین کا یکمشت معاوضہ 15 لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے۔گریڈ 18 اور 19کے لئے 24 لاکھ روپے،گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے اعلیٰ افسران کا یکمشت معاوضہ 30 لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے۔دہشت گردی، بم دھماکے یا سکیورٹی ڈیوٹی کے دوران شہادت کی صورت میں یہ یکمشت گرانٹ 1 کروڑ سے 2 کروڑ روپے تک مقرر کی گئی ہے۔شہید ملازمین کے ذمے واجب الادا سرکاری ایڈوانسز (مثلاً گھر یا گاڑی کے لیے لیے گئے قرضوں) کی بقایا رقم معاف کر دی جائے گی اور یکمشت معاوضے کی رقم سے کٹوتی نہیں ہوگی۔شہید ملازمین کے لئے سرکاری پلاٹوں کا 2 فیصد کوٹہ ختم کر کے اس کی جگہ گریڈ کے مطابق 20 لاکھ سے 70 لاکھ روپے تک نقد پلاٹ گرانٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔شہید ملازمین کے ورثاء کو 100 فیصد فیملی پنشن ملے گی اور اگر سروس 10 سال سے کم ہو تب بھی کم از کم 10 سالہ سروس کے مطابق پنشن دی جائے گی۔ سرکاری رہائش یا کرایہ الاؤنس کی سہولت 5 سال یا ریٹائرمنٹ کی عمر تک برقرار رہے گی۔ بیوہ یا بچوں کو گریڈ 1 سے 15 تک مستقل یا کنٹریکٹ ملازمت (قواعد کے مطابق) دی جائے گی اور ایک بیٹی کی شادی کے لیے 8 لاکھ روپے خصوصی گرانٹ دی جائے گی۔
    سرکاری ملازمین

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      ایک روز قبل لا پتہ ہونے والی 13ماہ کی بچی کی جوہڑ سے لاش برآمد

      لاہور:بھاٹی چوک میں بس سٹاپ پر مسافروں کیلئے مخصوص نشستوں پر مزدوروں نے قبضہ جما رکھا ہے۔

      این سی سی آئی اے پشاور ‘ خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.