Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ریاض: الدرعیہ کے ثقافتی ورثے پر مبنی مصوری کی نمائش کے موقع پر پاکستانی سفیراحمد فاروق اور سعودی شاہی خاندان کے ممتاز رکن شہزادہ سلطان بن سلمان کا گروپ فوٹو
    • ریاض’ پاکستانی سفیر احمد فاروق کی الدرعیہ کے ثقافتی ورثے پر مصوری کی نمائش
    • ایک روز قبل لا پتہ ہونے والی 13ماہ کی بچی کی جوہڑ سے لاش برآمد
    • لاہور:بھاٹی چوک میں بس سٹاپ پر مسافروں کیلئے مخصوص نشستوں پر مزدوروں نے قبضہ جما رکھا ہے۔
    • این سی سی آئی اے پشاور ‘ خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا
    • برائلر گوشت 15روپے کلومہنگا فارمی انڈے267 روپے درجن ہو گئے
    • 100،1500مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی16نومبر کو ہو گی
    • ڈی آئی خان،تبلیغی جماعت کی کوچ اور موٹر سائیکل میں حادثہ، 3افراد جاں بحق،13 مسافر زخمی
    • تھل جیپ ریلی کے دوران 3شہریوں کو مرغا بناکر تذلیل کرنے پر ایلیٹ فورس کے 4ملازمین پر مقدمہ درج
    • خاتون اینکر ربیعہ احسن کے قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت
    • بند روڈ پر گھر میں آتشزدگی سے کمسن بچہ جاں بحق، ایک بچہ ہسپتال منتقل
    • ملتان’ آن لائن فراڈ کی شکار خاتون کی 7 لاکھ 11 ہزار روپے کی رقم ملزمان سے برآمد’ متاثرہ کو واپس
    • ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ‘ میڈیکل ڈیوائسز بورڈ کے 10نئے ارکان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری
    • فیصل آباد:سی سی ڈی کے ساتھ مقابلے میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو ہلاک
    • شیخوپورہ :معمولی تلخ کلامی پر بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل ہوگیا
    • گوجرانوالہ :3 پولیس مقابلے، 3 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
    • لاہور: محنت کش بچے پھیری لگا کر کوٹ فروخت کر رہے ہیں۔
    • شالیمار’ریکارڈ یافتہ خواتین پر مشتمل 4رکنی پرس چور گینگ گرفتار
    • غزہ میں قدرتی آفات نے قیامت برپا کررکھی ہے،اختر اقبال ڈار
    • متحدہ عرب امارات کی قومی جینو مکس پالیسی نو مولود بچوں کی جینیاتی حانچ بھی ہو گی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ریاض’ پاکستانی سفیر احمد فاروق کی الدرعیہ کے ثقافتی ورثے پر مصوری کی نمائش

    By Khabrain Newsنومبر 12, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ریاض (بیورو چیف)سعودی عرب میں تعینات پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے سعودی تاریخ، ثقافت اور تہذیبی ورثے کے عظیم مرکز "الدرعیہ” پر مبنی اپنی منفرد مصوری کی نمائش پیش کی ہے، جس کا عنوان "Diriyah: Past & Present
    Through the Eyes of an Ambassador” رکھا گیا ہے۔ڈپلومیٹک کوارٹر ریاض میں منعقد ہونے والی اس پروقار تقریب میں سعودی شاہی خاندان کے ممتاز رکن شہزادہ سلطان بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر اسلامی عسکری اتحاد کے کمانڈر جنرل (ر)راحیل شریف، مختلف ممالک کے سفیروں، سعودی عرب کی اہم سماجی و ثقافتی شخصیات، فنکاروں اور سفارتی افسران کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیرِ پاکستان احمد فاروق نے کہا کہ انہوں نے تین سال کی مسلسل محنت، گہری دلچسپی اور تخلیقی لگن سے اپنے ہاتھوں سے یہ فن پارے تیار کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کاوش کا مقصد الدرعیہ کے تاریخی ورثے اور سعودی عرب کے شاندار ماضی و روشن حال کے مختلف پہلوئوں کو کینوس پر خوبصورتی سے اجاگر کرنا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان ثقافتی روابط کو مزید فروغ دینا ہے۔ مہمانِ خصوصی شہزادہ سلطان بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے نمائش میں رکھے گئے فن پاروں کا بغور مشاہدہ کیا اور سفیر احمد فاروق کی اس منفرد فنی و تخلیقی کاوش کو بے حد سراہا۔ انہوں نے کہا کہ الدرعیہ جیسے تاریخی مقام کو فنِ مصوری کے ذریعے خراجِ تحسین پیش کرنا پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے برادرانہ اور ثقافتی تعلقات کا مظہر ہے۔ شرکاء نے بھی سفیرِ پاکستان کے فنِ مصوری اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں کی بھرپور داد دی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ریاض: الدرعیہ کے ثقافتی ورثے پر مبنی مصوری کی نمائش کے موقع پر پاکستانی سفیراحمد فاروق اور سعودی شاہی خاندان کے ممتاز رکن شہزادہ سلطان بن سلمان کا گروپ فوٹو

      متحدہ عرب امارات کی قومی جینو مکس پالیسی نو مولود بچوں کی جینیاتی حانچ بھی ہو گی

      ایران، دنیا کی سب سے بڑی آف شور گیس فیلڈ میں آگ بھڑک اٹھی

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.