Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • راولپنڈی قتل مقدمہ میں نامزد2ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کی سزا
    • راولپنڈی، ضلع بھر کے نجی تعلیمی اداروں کے سیفٹی آڈٹ سر د خانے کی نذر
    • واسا راولپنڈی میں پنجابب پروکیورمنٹ رولز کی خلاف ورزیوں پر سنگین انکشافات
    • فتح جنگ :حادثے کا شکار رکشہ اور ڈیمپر دوسری طرف زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے ۔
    • پنجاب کے تمام شادی ہالز، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کیلئے نیا قانون نافذ
    • جاز ورلڈ اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے درمیانMOU پر دستخط
    • فتح جنگ: کوہاٹ روڈ پر ڈھوک ماڑی کے قریب ڈمپر اور رکشہ میں تصادم، بچی سمیت تین افراد جاں بحق
    • جرمن سفارت خانے میں مسلح افواج کے قیام کی سالگرہ پر پروقار تقریب، پاکستانی فوجی حکام، دفاعی ماہرین اور سفارتی شخصیات کی شرکت، شہدا کو خصوصی خراجِ عقیدت پیش کیا گیا
    • 21 پولیس اہلکاروں کیخلاف اندراج مقدمہ اور کارروائی کیلئے درخواست پر نوٹس، سی پی او سے جواب طلب
    • بھارہ کہو میں واپڈا کی خود ساختہ لوڈشیڈنگ،عوام پریشان
    • ویڈیو بنا کر کسی کو تھپڑ مار دینا انصاف نہیں، وزیراعلی کا ذاتی طور پر انصاف کرنا غیر قانونی اور غیر آئینی ، حسن مرتضی
    • پی پی ویمن ونگ کی سربراہ فریال تالپور4 روزہ دورہ پر لاہور پہنچ گئیں
    • صدر پاکستان کے قافلے کی گاڑی ٹھٹھہ میں خراب ہونے کا انکشاف’ تحقیقات کا حکم
    • اسلام آباد’ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے ای آفس سسٹم پر باقاعدہ کام شروع
    • جرمن سفارت خانے میں مسلح افواج کے قیام کی سالگرہ پر پروقار تقریب
    • پاکستان امریکن شکاگو چیمبر اور بزنس فورم یورپ کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط
    • اوپن یونیورسٹی میں بچوں کی ذہنی صحت اور ڈیجیٹل ماحول پر سیمینار
    • اوپن یونیورسٹی میں بچوں کی ذہنی صحت اور ڈیجیٹل ماحول پر سیمینار کے شرکاء کا گروپ فوٹو ۔
    • آئیسکو ریجن میںبوجہ ضروری مینٹیننس 13نومبر عارضی بجلی بندش کا شیڈول
    • پیرس: پاکستان امریکن شکاگو چیمبر آف کامرس کی طرف سے صدر نوید انور اور نائب صدر عامر حنیف جبکہ پاکستان بزنس فورم یورپ کی جانب سے چیئرمین سردار ظہور اقبال، بانی حاجی اسلم چوہدری اور نائب صدر حمزہ تاج سکھیرہ مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کر رہے ہیں۔وزارت اوورسیز پاکستانیز کے وفاقی پارلیمانی سیکریٹری چوہدری احسان الحق باجوہ تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    راولپنڈی، ضلع بھر کے نجی تعلیمی اداروں کے سیفٹی آڈٹ سر د خانے کی نذر

    By Khabrain Newsنومبر 12, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی کی جانب سے ضلع بھر کے نجی تعلیمی اداروں کے سیفٹی آڈٹ سرد خانے کی نذر ہوگیا جبکہ مکمل یا جزوی طور پر خطرناک قرار دی گئی سرکاری تعلیمی اداروں کی 143 عمارتوں میں سے بھی صرف 5 عمارتوں پر تعمیر و مرمت کا کام شروع ہوسکا باقی ماندہ عمارتوں کو صوبائی حکومت کی منظوری سے مشروط کر کے حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا اکتوبر میں پشاور کے نجی سکول میں آتشزدگی سے متعدد بچوں کی اموات کے سانحہ کے بعد پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے نجی تعلیمی اداروں کی عمارتوں کی جانچ پڑتال کا حکم دیا تھا جس کے تحت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی نے بھی ضلع کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کے سیفٹی آڈٹ کے احکامات جاری کئے تھے جس کے تحت کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ (سی اینڈ ڈبلیو) پنجاب نے ضلع راولپنڈی میں 143 سرکاری تعلیمی اداروں کی عمارتوں کو مکمل یا جزوی طور پر خطرناک قرار دیا تھا جبکہ نجی تعلیمی اداروں کی عمارتوں کی جانچ پڑتال کے لئے 47 سیفٹی آڈٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں جنہوں نے اکتوبر کے آخر میں حتمی رپورٹ پیش کرنا تھی ذرائع کے مطابق اس پر تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں بیشتر سکول ایسی کرائے کی عمارتوں میں واقع ہیں جن کے پاس کوئی بلڈنگ پلان کا نقشہ ہی موجود نہیں ہے اسی طرح آتشزدگی یا کسی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے نہ تو ان عمارتوں میں آگ بجھانے کے آلات ہیں اور نہ کوئی ایمرجنسی راستے ہیں جبکہ 70 فیصد سے زائد سکول بلڈنگ فٹنس اور ہائی جینک سرٹیفکیٹ کے معیار پر ہی پورا نہیں اترتے اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹیو افسر (سی ای او) نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ تشکیل دی گئی 47 ٹیموں نے ضلع بھر میں 4 ہزار سکولوں کا سیفٹی آڈٹ مکمل کر لیا ہے جس میں ان تمام عمارتوں کو محفوظ قرار دے دیا گیا ہے تاہم جبکہ سی اینڈ ڈبلیو کی جانب سے خطرناک قرار دی گئی 143 سرکاری تعلیمی اداروں کی عمارتوں میں سے 40 عمارتوں کے ایسے حصے مکمل طور پر خالی کروا لئے گئے ہیں جن کی حالت انتہائی مخدوش تھی جبکہ 5 سکولوں میں نئی کمروں کی تعمیر شروع کردی گئی ہے اور باقی ماندہ کے لئے پروپوزل پنجاب حکومت کو بھجوائی گئی ہے جہاں سے منظوری کے ساتھ ہی باقی عمارتوں کا کام شروع کردیا جائے گا۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      راولپنڈی قتل مقدمہ میں نامزد2ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کی سزا

      واسا راولپنڈی میں پنجابب پروکیورمنٹ رولز کی خلاف ورزیوں پر سنگین انکشافات

      فتح جنگ :حادثے کا شکار رکشہ اور ڈیمپر دوسری طرف زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے ۔

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.