راولپنڈی(خصوصی رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی افشاں اعجاز صوفی نے تھانہ
چونترہ کے مقدمہ قتل میں نامزد 2 ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر موت کی سزا سنادی ہے عدالت نے مقتول کے ورثا کو10لاکھ روپے بطور ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے عدالت نے مقدمہ میں نامزد 3 شریک ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر بری کردیا ہے تھانہ چونترہ پولیس نے 22 ستمبر 2024 کو مقتول کے والد محمد سبطین کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 302/34/201/109 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس میں الزام تھا کہ گھر کے قریب چوراہے پر پہلے سے موجود عمر حیات اور تیمور نے ان کے بیٹے حماد علی پر اس وقت فائرنگ کر دی جب وہ اپنے موٹر سائیکل پر یہاں پہنچا جسم کے مختلف حصوں میں گولیاں لگنے سے موقع پر موت واقع ہو گئی کہ جبکہ دونوں ملزمان موقع سے فرار ہوگئے مقدمہ کے متن کے مطابق مذکورہ دونوں ملزمان نے صفدر، خضر حیات اور طارق سے صلاح مشورہ کر کے ان کے بیٹے کو قتل کیا جس کی وجہ سابقہ قتل دشمنی ہے گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے محمد عمر اور تیمور شہزاد کو قتل کے جرم میں موت کی سزا سنادی عدالت نے مقتول کے ورثا کو 10 لاکھ روپے فی کس ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے عدالت نے حکم دیا ہے کہ عدم ادائیگی ہرجانہ کی صورت میں ملزمان کی جائیداد فروخت کر کے رقم وصول کی جائے عدالت نے مقدمہ میں نامزد صفدر، خضر حیات اور طارق پر مشتمل تین شریک ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر بری کردیا ہے۔
