اسلام آباد (این این آئی) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی سرکل ملتان نے آن لائن فراڈ کے خلاف بڑی اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کی 7 لاکھ 11 ہزار روپے کی مکمل رقم ملزمان سے برآمد کرکے حوالے کر دی،متاثرہ خاتون نے این سی سی آئی اے ملتان میں شکایت درج کرائی تھی کہ نامعلوم ملزمان نے جعلسازی اور دھوکہ دہی کے ذریعے اسے آن لائن فراڈ کا نشانہ بنایا اور مختلف حربوں سے اس سے 7 لاکھ 11 ہزار روپے ہتھیا لیے۔ متاثرہ خاتون کی شکایت پر این سی سی آئی اے ملتان نے فوری طور پر باقاعدہ انکوائری شروع کی،انکوائری کے دوران این سی سی آئی اے کی ٹیم نے جدید تکنیکی ذرائع اور ڈیجیٹل شواہد کی مدد سے ملزمان تک رسائی حاصل کی۔ مسلسل تفتیش اور مؤثر حکمت عملی کے نتیجے میں ملزمان سے متاثرہ خاتون کی مکمل رقم 7 لاکھ 11 ہزار روپے برآمد کر لی گئی، جو باقاعدہ قانونی کارروائی کے بعد متاثرہ خاتون کے حوالے کر دی گئی،رقم کی واپسی پر متاثرہ خاتون نے این سی سی آئی اے کی بروقت اور مؤثر کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ادارے کا شکریہ ادا کیا،اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ شہریوں کو آن لائن فراڈ سے بچانا اور متاثرین کو ان کی رقم واپس دلانا این سی سی آئی اے کی اولین ترجیح ہے۔
بریکنگ نیوز
- پارلیمانی سیکرٹری ملک شہریار اعوان کا تلہ کنگ دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
- ملتان’ آن لائن فراڈ کی شکار خاتون کی 7 لاکھ 11 ہزار روپے کی رقم ملزمان سے برآمد’ متاثرہ کو واپس
- گائوں نرتوپہ کے کٹاری قبرستان کی زمین پر قبضہ کرنیوالوں کو منہ کی کھانا پڑ گئی
- نواب ٹائون ،ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق
- کریک ڈائون، ملک میں غیر قانونی سگریٹس کی فروخت میں نمایاں کمی
- پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب ملک شہر یار اعوان ودیگر DPOمحمد عاصم کے ہمراہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے متوقع دورہ کے سلسلے میں مختلف مقامات کا دورہ کر رہے ہیں
- یمنی فوج کا حوثیوں سے جھڑپوں میں اہم تزویراتی پہاڑی علاقے پر متعدد ٹھکانوں پر کنٹرول کا دعویٰ
- پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی کے باوجود عوام کو سفری سہولیات میں ریلیف سے محروم
- صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے:علی بن طارق
- خاتون اینکر ربیعہ احسن کے قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت
- ریاض’ پاکستانی سفیر احمد فاروق کی الدرعیہ کے ثقافتی ورثے پر مصوری کی نمائش
- جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کے وفد کی کمشنر راولپنڈی سے ملاقات
- لیاری گینگ وار کے ارشد پپو کا بھتیجا ساتھی سمیت گرفتار
- سرجیکل ٹاور کی تعمیر کا مجوزہ منصوبہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنیکا انقلابی اقدام
- برطانیہ،امریکی فوج کا سینئر سولجر جاسوسی کے الزام میں گرفتار
- کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ ہائوس میں سندھ کے معدنی وسائل میں ملکی و غیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
- روایت مارٹ کے باہر فائرنگ، مارٹ کے شیشے ٹوٹ گئے، علاقے میں خوف و ہراس
- راولپنڈی قتل مقدمہ میں نامزد2ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کی سزا
- راولپنڈی، ضلع بھر کے نجی تعلیمی اداروں کے سیفٹی آڈٹ سر د خانے کی نذر
- واسا راولپنڈی میں پنجابب پروکیورمنٹ رولز کی خلاف ورزیوں پر سنگین انکشافات
