Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • نئے صوبے محسن نقوی کے حکم پر نہیں بنیں گے: عظمیٰ بخاری
    • جھیل لولوسرٹاپ پرشدید برف باری سے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ رکھی ہے۔
    • ٹرمپ کا گرین سگنل جے ڈ ی وینس کا جنگ خاتمے کیلئے براہ راست ایرانی حکام سے ملاقات پر غور
    • شہباز شرییف کی ترک سوڈان فن لینڈ عراقی صدور سے ملاقاتیں وطن واپس روانہ
    • انطالیہ: وزیراعظم محمد شہبازشریف کاپ31 کے موقع پر عراق کے صدر نزار محمد سعید آمیدی ملاقات کر رہے ہیں۔
    • پاک فوج سعودیہ کے دفاع کیلئے تیار حرمین شریفین کی سلامتی اولین ترجیح ڈی جی آئی ایس پی آر
    • فضل الرحمان دوسروں کو انصاف کی تلقین کرتے خود قبضے کی جگہ پر بیٹھے ہیں۔گورنرکنڈی
    • کانگو ، بزدلی اور فرائض سے غفلت پر 66 فوجیوں کو سزائے موت
    • سندھ حکومت کا آبادگاروں کو 17 ارب روپے سبسڈی دینے کا فیصلہ
    • سی ڈی اے کا خواتین کیلئے پنک الیکٹرک بس متعارف کرانے کا فیصلہ
    • چکوال میں بلدیاتی الیکشن21فروری کو منعقدہ ہوگا
    • ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ‘ میڈیکل ڈیوائسز بورڈ کے 10نئے ارکان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری
    • پشاور :پولیس اہلکار افغان مہاجرین کے خلاف گھر گھر آپریشن کر رہے ہیں، جس کے دوران وہ ڈیٹا اکٹھا کرنے کے ساتھ ساتھ خاندان کے افراد کی تفصیلات کی تصدیق بھی کر رہے ہیں ۔
    • سائبر سکیورٹی، صرف پاس ورڈ کافی نہیں، وزارتِ آئی ٹی کی شہریوں کو ٹو فیکٹر آتھنٹیکیشن فعال کرنے کی ہدایت
    • جندول میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، سینکڑوں دکانیں مسمار
    • پیٹرولیم مصنوعات سستی، ٹرانسپورٹ کرائے پھر بھی مہنگے
    • پارلیمانی سیکرٹری ملک شہریار اعوان کا تلہ کنگ دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
    • ملتان’ آن لائن فراڈ کی شکار خاتون کی 7 لاکھ 11 ہزار روپے کی رقم ملزمان سے برآمد’ متاثرہ کو واپس
    • گائوں نرتوپہ کے کٹاری قبرستان کی زمین پر قبضہ کرنیوالوں کو منہ کی کھانا پڑ گئی
    • نواب ٹائون ،ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ٹرمپ کا گرین سگنل جے ڈ ی وینس کا جنگ خاتمے کیلئے براہ راست ایرانی حکام سے ملاقات پر غور

    By Khabrain Newsنومبر 13, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن، تہران ( نیوز ایجنسیاں) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران جنگ کے خاتمے کیلئے براہ راست ایرانی حکام سے ملاقات پر غور شروع کردیا ہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں مذاکرات کا اختیار بھی دیدیا ہے۔ ادھر آبنائے ہر مز میں 2سپر ٹینکرز میں زوردار دھماکے کے ساتھ آگ لگ گئی۔ امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ ایران کے ہمسایہ ممالک کو سرحدیں بند کرنے پر آمادہ کرنے میں ناکام رہا، جبکہ تہران نے یورپ اور ہمسایہ ممالک کو وارننگ دی ہے کہ ناکہ بندیوں میں معاونت اعلانِ جنگ تصور ہوگی۔ ایران جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایرانی رہنما کے ساتھ براہِ راست ملاقات پر غور کر رہے ہیں،جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں ایرانی حکام سے مذاکرات کا اختیار بھی دے دیا ہے۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق جے ڈی وینس ایران جنگ ختم کرنے کیلئے ایران کی قدامت پسند قیادت سے ملنے پر آمادہ ہیں۔ صدر ٹرمپ بھی کہہ چکے ہیں کہ وہ ایران سے مذاکرات کی بحالی پر تیار ہیں اور جے ڈی وینس کو معاملے پر اختیارات دیدئیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے معاونین اور بعض عالمی رہنمائو ں کو بتایا ہے کہ انہوں نے جے ڈی وینس کو ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے کی اجازت دے دی ہے۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وینس کو ایرانی عہدیداروں سے براہِ راست ملاقات کے لیے بھیجنے سے متعلق بات چیت ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔دریں اثناء امریکا کو ایران کے ہمسایہ ممالک کو سرحدیں بند کرنے پر آمادہ کرنے میں ناکامی کا سامنا ہے، واشنگٹن کی کئی ہفتوں کی سفارتی کوششیں بھی کامیاب نہ ہوسکیں۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے ایران کو ہتھیاروں کی منتقلی روکنے کیلئے ٹاسک فورس آئرن گیٹ قائم کردی، امریکی ٹاسک فورس خود فوجی کارروائیاں نہیں کرے گی، امریکا پڑوسی ممالک کو اپنی افواج استعمال کرنے پر آمادہ کرے گا۔رپورٹ کے مطابق امریکی کوشش ہے کہ ہمسایہ ممالک اپنی افواج کے ذریعے ایران کی غیرقانونی تجارت روکیں مگر ایران کے پڑوسی ممالک کو سرحدی تجارت بند کرنے سے اندرونی بدامنی کا خدشہ ہے۔نیویارک ٹائمز کے مطابق عراق اور ترکیہ ایران کے ساتھ زمینی تجارتی راستے بند کرانے کی امریکی کوششوں کا مرکز ہیں، ترکیہ نے ایران کے ساتھ سرحدی پالیسی تبدیل کرنے سے بڑی حد تک انکار کردیا۔ادھر آبنائے ہرمز میں گزشتہ رات غیر مجاز راستے سے گزرتے ہوئے 2سپر ٹینکرز میں زوردار دھماکے کے ساتھ آگ لگ گئی۔ عالمی میڈیارپو رٹس کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب بحریہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں سپر ٹینکرز میں 4 ملین بیرل سے زائد تیل لدا ہوا تھا، دونوں ٹینکرز نے متعدد بار دی گئی وارننگز کو نظر انداز کیا۔ٹریفک کنٹرول سینٹر نے ٹینکرز کو خبردار کیا تھا کہ آبنائے ہرمز کا جنوبی راستہ غیر مجاز اور غیر محفوظ ہے، تاہم جہازوں نے اس پر عمل نہیں کیا اور اب دونوں جہازوں میں آگ لگی ہوئی ہے۔ایرانی پاسداران انقلاب بحریہ نے اس واقعے کا ذمے دار امریکہ کو ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جہاز لوٹ مار کرنے والی اور جارح امریکی فوج پر بھروسہ کرنے کی وجہ سے جل رہے ہیں۔ جو بھی بحری جہاز اپنا نیوی گیشن سسٹم بند کرے گا اور امریکی فوج کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے جنوبی راستہ اختیار کرنے کی کوشش کرے گا، اس کا انجام بھی ایسا ہی ہوگا۔دریں اثناء ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محمد مخبر نے خطے کے ہمسایہ ممالک اور دیگر بین الاقوامی فریقوں کو خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی بحری یا معاشی ناکہ بندی میں معاونت کو اعلانِ جنگ تصور کیا جائے گا۔محمد مخبر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ایران کے مخالفین کی جانب سے عائد کردہ محاصرے میں شامل ہونے والے ممالک کو اس کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔قبل ازیںایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز جنگ سے پہلے والی حیثیت میں واپس نہیں آئے گی قطری ٹی وی کو انٹرویو میں باقر قالیباف نے کہا کہ امریکی حکام نے ماسکو کے دورے کے دوران روسی صدر پوتن سے ایران اور امریکاکے درمیان مذاکرات میں ثالثی کی درخواست کی تھی۔
    جے ڈی وینس

    Khabrain News

      Keep Reading

      انطالیہ: وزیراعظم محمد شہبازشریف کاپ31 کے موقع پر عراق کے صدر نزار محمد سعید آمیدی ملاقات کر رہے ہیں۔

      یمنی فوج کا حوثیوں سے جھڑپوں میں اہم تزویراتی پہاڑی علاقے پر متعدد ٹھکانوں پر کنٹرول کا دعویٰ

      ریاض’ پاکستانی سفیر احمد فاروق کی الدرعیہ کے ثقافتی ورثے پر مصوری کی نمائش

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.