لاہور ( جنرل رپورٹر) پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں سٹوڈنٹس کی فیسوں کے حوالے سے اہم ترین تحریک التواء کار پنجاب اسمبلی میں جمع، ملتان سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی محمد ندیم قریشی نے UHS اور PMDC کے فیس سٹرکچر سے کئی لاکھ زائد وصولی اور سٹوڈنٹس سے فیس کیش کی صورت میں وصول کرنے، طے شدہ سہولیات کے فقدان اور سٹوڈنٹس اور والدین کے کھلے استحصال پر پنجاب اسمبلی میں Adjournment motion جمع کروادی اور سپیکر پنجاب اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کو فوری طور پر مداخلت اور اہم ترین ایشو پر فوری ایکشن کی درخواست کی ۔ تحریک التوا کار میں حکومتی سطح پر اہم ترین ایشو پر عدم توجہی پر بھی اظہار افسوس کیا گیا۔
ندیم قریشی

