پشاور(نیوز ایجنسیاں)جمعیت علمائے اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ تنخواہ دار ملازم ہیں۔ میڈیارپورٹ کے مطابق 2021سے 2023تک مولانا کی آمدن اور اخراجات پر بھی سوالیہ نشان لگ گئے ہیں، قابل ٹیکس آمدن ظاہر نہ کرنے کے باوجود مولانا کے اخراجات پر خرچ ہونے والی رقوم کہاں سے آئیں؟۔مولانا سے سوال ایک کروڑ 16لاکھ کا، مولانا فضل الرحمن کے فارم بی اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں تضاد کیوں؟ ۔3برس کے دوران مولانا فضل الرحمن کے اکاؤنٹ میں 8ہزار 456روپے سے 1کروڑ 16لاکھ 56ہزار 115روپے کیسے آئے؟ کیا مولانا کے پاس اکائونٹ میں آمدن کی بینک اسٹیٹمنٹ اور ذرائع آمدن ہیں؟۔2024 میں مولانا کی سالانہ تنخواہ 7 لاکھ 58 ہزار 65 روپے سے بڑھ کر 91 لاکھ 80 ہزار ہو گئی، 1 برس میں تنخواہ میں سالانہ 83 لاکھ کا اضافہ کرنے والا ادارہ کون ہے؟بے نام ادارے میں مولانا فضل الرحمن کی حیثیت اور پیشہ وارانہ ذمہ داریوں پر سوالیہ نشان، اسلام آباد میں جی سکس کا بیش قیمت مکان کس کا ہے؟ مولانا فضل الرحمن مالک ہیں نہ کرایہ دار، پھر مکان پر دعوی کیسا؟ کیا امان اللہ مالک مکان مولانا کا "سہولت کار” ہے؟ اگر مولانا فضل الرحمن امان اللہ کے کرایہ دار ہیں تو کرایہ نامہ، کرائے کی ادائیگی یا ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں اندراج غائب کیوں؟۔
فضل الرحمن
مولانا فضل الرحمن تنخواہ دار ملازم نکلے آمدن اخراجات پر سوالیہ نشان

