اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ نے وراثت، دعویٰ دائر کرنے کی مدت اور جائیداد کے تنازعات سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیا۔فیصلے کے مطابق وراثت میں ملنے والا حق وقت گزرنے سے ختم نہیں ہوگا تاہم حق سے انکار کا علم ہونے کے بعد 6 سال میں قانونی چارہ جوئی ضروری ہوگی۔ 5 رکنی بینچ نے وراثتی جائیداد کی بروقت تقسیم کے لئے قانون سازی کی سفارش بھی کر دی۔ جسٹس شاہد وحید نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے ورثا کے حقوق کے تحفظ کے لیے اہم ہدایات اور سفارشات پیش کر دیں،جسٹس شاہد وحید نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔سپریم کورٹ نے ریونیو حکام کو فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ انتقال سے قبل تمام شرعی ورثا کو تحریری نوٹس دینا لازمی ہے،ہبہ یا دستبرداری کے وقت وارث کی ذاتی حاضری اور بیان ضروری ہے۔سپریم کورٹ کے مطابق خواتین کے بیانات کے وقت خاتون ریونیو افسر کی موجودگی یقینی بنائی جائے، سوسائٹیز اور بورڈز جانشینی سرٹیفکیٹ کے بغیر جائیداد منتقل نہیں کریں گے۔سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ سے دستبرداری کو رجسٹرڈ دستاویز بنانے کی سفارش کرتے ہوئے کہاکہ وقت گزرنے سے وارث کا حق ختم نہیں ہوتا،وراثتی حصہ مالک کی موت کے وقت فوری مل جاتا ہے، وراثتی حق محض خاموشی، تاخیر یا زبانی دستبرداری سے ختم نہیں ہوتا،وراثت کے دعوی کی مدت 6 سال ہے جو حق کے واضح انکار پر شروع ہوتی ہے،ایک وارث کا قبضہ تمام وارثوں کا مشترکہ قبضہ مانا جاتا ہے،ریونیو ریکارڈ یا انتقال میں نام نکلنے سے میعاد کا وقت شروع نہیں ہوتا،انتقالِ وراثت صرف مالیاتی ریکارڈ ہے ملکیت کی سند نہیں۔ سپریم کورٹ کے مطابق حق کے انکار میں جائیداد کی فروخت، جعلی ہبہ یا انکار شامل ہے،فوت شدہ وارث کے بعد اس کے بچے دعوی دائر کرنے کے مجاز ہیں،اصل وارث کو علم ہونے پر 6 سال گزرنے پر ورثا کا دعوی بھی زائد المیعاد ہوگا، مشترکہ جائیداد کی تقسیم کے دعوی پر کوئی میعاد لاگو نہیں ہوتی،پوری قیمت دے کر جائیداد خریدنے والے تیسرے فریق کو قانون تحفظ دیتا ہے،خریدار پر لازم ہے کہ وہ خریداری سے قبل مکمل چھان بین کرے، آئین اور شریعت ایکٹ کے تحت قوانین کی تشریح قرآن و سنت کے مطابق ہوگی،خواتین کو وراثت سے محروم کرنا دفعہ 498A کے تحت قابل سزا جرم ہے،مردوں کو بھی اس قانون میں شامل کیا جائے،خیبر پختونخوا میں 1935 سے پہلے فوت ہونے والوں پر بھی قانون نافذ ہے،پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں بھی رواجی قانون ختم ہو چکے ہیں،رواجی قانون کے تحت خواتین کی محدود ملکیت اب ختم ہو چکی ہے۔ سپریم کورٹ نے جائیداد سے متعلق مختلف مقدمات میں فیصلہ جاری کرتے ہوئے مقدمات کے میرٹ پر فیصلے کیلئے متعلقہ فورمز پر بھیجنے کا حکم دے دیا،وراثتی جائیداد کے مقدمات میں مدت معیاد کے تعین کے اصول وضع کئے گئے ہیں،سپریم کورٹ نے وراثتی جائیداد کی بروقت اور درست تقسیم کیلئے قانون سازی کی بھی سفارش کرتے ہوئے کہاہے کہ پہلے سے حتمی ہوچکے عدالتی احکامات اور معاملات دوبارہ نہیں کھولے جائیں گے، زیرِ التوا اور آئندہ دائر ہونے والے وراثتی مقدمات پر وضع کردہ اصولوں کا اطلاق ہوگا۔جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے فیصلہ سنایا،جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس عقیل عباسی بنچ کا حصہ تھے جبکہ جسٹس شکیل احمد اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی بنچ کا حصہ تھے۔
بریکنگ نیوز
- 190ملین پائونڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اہلیہ کی سزا کے خلاف اپیلیں18 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر
- لاہور، فیصل آباد ٹرین سروسکل سے بحال ہوگی
- سپریم کورٹ، وراثتی جائیداد کے مقدمات میںمدت میعاد کے تعین کے اصول وضع کر دیئے
- امریکی صدارتی انتخابات، جے ڈی وینسمارکو روبیو مضبوط ترین امیدوار
- انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے
- اسحاق ڈار کی غیر ضروری اخراجات میں مزید کمی اور انتظامی امور کی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت
- مولانا فضل الرحمن تنخواہ دار ملازم نکلے آمدن اخراجات پر سوالیہ نشان
- سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
- سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
- رائیونڈ: عالمی اجتماع کے دوسرے مرحلے کے شرکاء نماز جمعہ ادا کر رہے ہیں۔
- اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل
- ترکیے اور قطر کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ
- مال نہں نیک اعمال حقیقی کامیابی سب سے پہلے اپنی اصلاح ضروری
- موت کی دھمکیاں مجھے خوفزدہ نہیں کر سکتیں: امریکی وزیر خزانہ
- نئے صوبوں کا قیام حامی افراد کی تعداد 77 فیصد تک پہنچ گئی
- مریم نواز کے2 سال 9 ماہ دور حکومت میں 8 نئی فورسز اتھارٹیز قائم
- پاکستان منرلز انوسٹمنٹ فورم 13معاہدوں ایم او یوز پر دستخط معدنی شعبہ میں 10 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری
- حوثیوں کا سعودیہ کی تیل تنصیبات فوجی مقامات کو نشانہ بنانیکا دعوی فوجی اتحاد کا 2 ڈرونز تباہ کرنیکا اعلان
- پاکستانی نژاد کینیڈین امام ابراہیم حسین وفاقی شرعی عدالت کے مشاورتی پینل میں شامل
- پاکستان کی سلامتی کونسل میں سعودیہ پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
