فیڈررنے نڈال کو شکست دے کر ایک اور ٹائٹل اپنے نام کر لیا

میلبورن (سپورٹس ڈیسک ) میلبرن میں کھیلے جانے والے آسٹریلین اوپن میں راجر فیڈرر نے رافیل ندال کو شکست دے کر آسٹریلین اوپن جیت لیا ہے۔فیڈرر نے ندال کو چھ چار، تین چھ، چھ ایک، تین چھ اور چھ تین سے شکست دی۔راجر فیڈرر کا یہ پانچواں آسٹریلین اوپن ٹائٹل اور 17 واں گرینڈ سلیم ہے۔آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیتنے کے بعد راجر فیڈرر کا کہنا تھا کہ ’میں گذشتہ 20 سالوں سے یہاں آرہا ہوں، مجھے ہمیشہ یہاں مزہ آتا ہے اور اب میری فیملی بھی یہاں لطف اندوز ہوتی ہے۔‘’ایک بار پھر سب کا ہر چیز کے لیے شکریہ، امید کرتا ہوں آئندہ سال آپ سب سے پھر ملاقات ہو، اگر نہ ہوئی تو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ انتہائی زبردست ٹورنامنٹ تھا اور میں آج کی جیت پر اس سے زیادہ خوش نہیں ہو سکتا تھا۔‘دوسری جانب نڈال کا کہنا تھا کہ ’میں نے یہاں پہنچنے تک جہاں میں آج ہوں کے لیے بہت محنت کی، میں بہت لڑا ہوں، ممکنہ طور پر راجر آج مجھ سے تھوڑا زیادہ اس جیت کے حقدار تھے۔‘نڈال نے کہا کہ ’میں کوشش کرتا رہوں گا۔ میرے خیال میں، میں پھر سے اونچے درجے پر آ چکا ہوں۔اس سے پہلے جمعرات کو کھیلے جانے والے سیمی فائنل میں فیڈرر نے اپنے ہم وطن سٹینسیلاس واورنکا کو ایک سخت مقابلے کے بعد دو کے مقابلے میں تین سیٹس سے شکست دی۔اس ٹونامنٹ کی اور خاص بات یہ ہو گی کہ فائنل میں پہننچے والے چاروں کھلاڑیوں کی عمریں 30 برس یا اس سے زیادہ ہیں۔امریکہ سے تعلق رکھنے والی ٹینس سٹار بہنیں 36 سالہ وینس اور 35 سالہ سرینا ولیمز فائنل میں آئیں گی تو یہ نواں موقع ہو گا کہ وہ کسی گرینڈ سلیم مقابلے کے فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی۔ قبل ازیں بھارتی ٹینس کوئن ثانیہ مرزا اور ان کے کروشین پارٹنر ایوان ڈوڈگ مکسڈ ڈبلز فائنل میں ناکام ہوگئے، 2 سیڈ جوڑی کو امریکا کی ایباجیل اسپیئرز اور کولمبیا کے جوآن سباستین کیبال نے اسٹریٹ سیٹ میں 2-6 اور4-6 سے ہرادیا۔ نڈال کو آسٹریلیا میں پلی بار شکست دی، کامیابی کے بعد راجر فیڈرر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ پائے آبدیدہ ہو گئے۔

ون ڈے ٹیم کا کپتان سرفرازاحمد کو ہونا چاہیے

لاہور(بی این پی ) سابق کرکٹرز نے اظہر علی کے بعدسرفراز احمد کو ون ڈے ٹیم کے کپتان کے لیے بہترین چوائس قرار دے دیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ہمارے کلچر میں دو دو ،تین تین کپتان نہیں چل سکتے، سرفراز احمد کو کپتان ہونا چاہیے،اس کے علاوہ کوئی اور ا?پشن نہیں ہے۔سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ کپتان تبدیل ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ ٹیم فورا ہی تبدیل ہوجائے گی، انہوں نے مزید کہا کہ ڈےٹورنامنٹ ہوتاہےاورموسم کاپتا نہیں ہوتا کرادیتے ہیں ،اس کے لیے کیلنڈر بنانا ہوگا۔رمیز راجہ کا ون ڈے ٹیم کے کپتان کے حوالے سے کہنا تھا کہ سرفراز احمد ایک بہترین چوائس ہے۔سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز تینوں فارمیٹ کا بیسٹ کپتان ہے۔انہوں نے کہا کہ کپتان لانا بھی ایک آرٹ ہے مگر یہ کون کرے گا۔محمد یوسف نے بھی ون ڈے ٹیم کے کپتان کے طور پر سرفراز احمد کا نام لیا اور کہا کہ کپتانی کے لیے ایک ہی نام ہے اور وہ سرفراز ہے۔سابق کرکٹرسکندر بخت کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا آئین ہی غلط ہے ، شہریارخان کےپاس کپتان ڈھونڈنےکاحق ہی نہیں ہے۔

مریم اورنگزیب کی عمران خان بارے اہم پیشنگوئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے تحریک انصاف کے ساہیوال میں ہونے والے جلسے کے حوالے سے کپتان سے طنزیہ استفسار کیا ہے کہ عمران خان صاحب! یہ جلسہ ہے یا کارنر میٹنگ؟ وزیر مملکت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ایک پیشکش بھی کر ڈالی، کہتی ہیں خان صاحب! اگر لوگ اکٹھے کرنے میں مشکل ہو رہی ہے تو خواجہ آصف اور خواجہ سعد رفیق کو آپ کی مدد کے لئے بھیج سکتے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ خان صاحب جلد مستقل ویزے پر باہر جانے والے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے عمران خان کو مخاطب کرکے کہا کہ خان صاحب آپ شائد کے پی کے میں سرکاری نوکری بکنے کا ذکر کر ر ہے ہیں، آپ کو اپنے ملک کی قدر کب ہو گی؟ آپ کہتے ہیں کہ انگلستان نے مجھے کرکٹر بنایا، آپ کو یہ خدشہ ہے کہ اب کسی اور ملک کا ویزہ نہیں ملے گا۔مریم اورنگزیب نے سوال کئے کہ کے پی کا صحت اور تعلیم کا نظام کون ٹھیک کرے گا؟ کے پی کے احتساب کمیشن کو تالا لگایا گیا، وہاں کا انصاف کا نظام کون ٹھیک کرے گا؟

اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ طور پر ایاز صادق سے ملاقات …. حیرت انگیز انکشاف

اسلام آباد(ویب ڈیسک)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی صدارت میں قومی اسمبلی میں موجودہ کشیدہ صورتحال کو دور کرنے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کا(آج) پیر کو مشاورتی اجلاس پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوگا۔مشاورتی اجلاس کے بعد اپوزیشن جماعتیں مشترکہ طور پر اسپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق سے ملاقات کریں گی۔رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز قائد حزب اختلاف کے معاون سٹاف کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف،پاکستان پیپلزپارٹی،جماعت اسلامی،عوامی نیشنل پارٹی،مسلم لیگ (ق)،قومی وطن پارٹی،ایم کیو ایم سے رابطے کیے گئے اور قائد حزب اختلاف کے مشاورتی اجلاس کی اطلاع دی۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم کے خلاف تحریک استحقاق پر اپنے موقف کو برقراررکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اسپیکر قومی اسمبلی پر واضح کیا جائے گا کہ وہ اس تحریک استحقاق کو لے کر ایوان کے ماحول کو بہتر بنانے میں کردار اداکرسکتے ہیں۔یاد رہے کہ اسپیکر کی طرف سے بھی 26جنوری کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز میں واضح کردیا گیا ہے کہ وہ وزیراعظم کے خلاف اس تحریک استحقاق سے متعلق رولنگ پر نظرثانی کیلئے قانونی و آئینی ماہرین سے رابطہ کریں گے کیونکہ اس معاملے پر ملک کی معزز اعلیٰ عدالت میں کیس زیرسماعت ہے جس کی سیاسی جماعتیں بھی فریق ہیںجبکہ اپوزیشن کے مشاورتی اجلاس میں ایوان میں کرپشن سے متعلق معاملات کو زیربحث لانے کا فیصلہ بھی کرلیاگیاہے۔اس حوالے سے بھی اپوزیشن جماعتوں نے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت پیشرفت کو ممکن بنانے کیلئے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

دنیا کی مہنگی ترین ریس

فلوریڈا(ویب ڈیسک) مہنگی ترین سالانہ گھڑ دوڑ ریس جس میں دنیا کے بہترین اور چیمپئن گھڑسواروں نے حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کے خوب جوہر دکھائے۔ دوڑ ریس کے ہوم فیورٹ اور ہال آف فیم مائیک سمتھ کے ایروگیٹ نے ریس میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا اور ایک ہزار آٹھ سو دس میٹر کے فاصلے پر سب سے پہلے فنش لائن عبور کی۔جس کے بعد ایروگیٹ ٹرافی کے علاوہ سات ملین ڈالر کا انعام بھی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے۔ دوڑ میں Shaman Ghost کی دوسری جبکہ Neolithic کی تیسری پوزیشن رہی۔