ادکار اوم پوری کی موت مشکوک …. ذمہ دار کون ؟ کئی چہرے بے نقاب

ممبئی( ویب ڈیسک ) لیجنڈری اداکار اوم پوری کے پوسٹ مارٹم نے موت پر کئی شکوک و شبہات کو جنم دے دیا جس کے بعد ان کی ہارٹ اٹیک سے موت متنازع ہوگئی ہے۔گزشتہ روز اچانک ہی عالمی شہرت یافتہ لیجنڈری اداکار اوم پوری ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کرگئے تھے جن کی موت نے بالی ووڈ کو سوگوار کردیا تھا لیکن اداکار کے پوسٹ مارٹم نے ان کی طبعی موت پر کئی سوالات چھوڑ دیئے ہیں اور اب موت کا معمہ حل کرنے کی کوشش کی جاری ہے۔ اداکار اوم پوری کی لاش گھر کے کچن کے قریب برہنہ حالت میں ملی تھی اور پوسٹ مارٹم میں ان کے سر پرڈیڑھ انچ گہرے زخم کا نشان اورسرمیں جگہ جگہ بلڈ کلاٹنگ پائی گئی ہے جس نے ان کی موت پر کئی قسم کے سوالوں کو جنم دے دیا ہے جب کہ موت سے ایک رات قبل اوم پوری ہدایت کار خالد قدوائی کے ہمراہ تھے جنہوں نے اداکار کی ان کی سابقہ اہلیہ نندتا پوری سے لڑائی کا انکشاف کیا تھا تاہم نندتا نے بالی ووڈ ہدایت کار خالد قدوائی اور اوم پوری کے ڈرائیورمشرا کو ان کی موت کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

بڑی خوشخبری : سال 2017/18 میں کتنے لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا ؟ جان کر آپ بھی خوش ہو ں گے

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) چیف اکانومسٹ پاکستان ڈاکٹرندیم جاوید نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کے آغاز سے آئندہ دو سال کے دوران 23لاکھ 20ہزار افراد کو روزگار ملے گا جس سے بے روزگاری کی شرح کو کم کرنے میںمعاونت حاصل ہوگی۔ چیف اکانومسٹ پاکستان ڈاکٹرندیم جاوید نے کہا کہ سال 2017-18ءکے دوران بے روزگار افرادی قوت میں2.32 ملین کی کمی واقع ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جولائی2017ءتک ملک میں توانائی کی طلب اور رسد میں موجود فرق ختم ہوجائے گا کیونکہ سی پیک بنیادی طور پر جنوبی ایشیاءکے ممالک کے باہمی رابطوں کا پروگرام ہے جس کے تحت توانائی کے مسائل پربھی قابو پایا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ سال 2018ءتک ملک میں بجلی کی پیداوار مقامی ضروریات سے بڑھنے کی توقع ہے۔ ڈاکٹرندیم جاوید نے کہا کہ سی پیک کی تکمیل سے نہ صرف پاکستان کی اقتصادی ترقی کے فروغ میں مدد ملے گی بلکہ اس سے خطے کے دیگرممالک کی تجارتی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا اورغربت کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔

شیخ رشید کی ایک اور بڑی پیشنگوئی …. کو مرضی کر لیں ، 2018 میں ایسا ہی ہو گا

لاہور( ویب ڈیسک ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جو مرضی کرلیں نواز شریف 2018 میں نہیں ہونگے،عدلیہ کرپشن کیخلاف دیوار چین ہے،سپریم کورٹ سے ہی احتساب کا پرچم بلند ہوگا۔ بہاولپور روانگی سے قبل شیخ رشید نے ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے ملکی قرضے میں 900 ار ب کا اضافہ کیا،حکومت اندھا دھند نئے نوٹ چھاپ رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے ملکی دولت باہر لیجانے کا سوچ رکھا ہے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ امیدہے کہ جنوری میںپانامہ کیس کا فیصلہ ہوجائے گا۔کل سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کی باری ہوگی اس کے بعد ہم اپنا موقف پیش کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ کہ عدلیہ کرپشن کیخلاف دیوار چین ہے،سپریم کورٹ سے ہی احتساب کا پرچم بلند ہوگا۔ سارے چور اکھٹے ہوگئے تو عوام کو چوراہوںپر آنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ کرپشن میں ایک آدمی بھی گرفتار ہوا تو کرپشن والوں کی لائن لگ جائے گی۔انہوں نے کہاکہ میں نے کہا تھا قربانی ہوگی لیکن قصائی بھاگ گیا ۔ شیخ رشید نے ایاز صادق پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس کا سپیکر ایاز صادق ہوگا وہ اسمبلی کیا خاک چلے گی۔ زرداری بلاول پر بھاری نہ ہوتے تو گرینڈ الائنس بن سکتا تھا۔انہوں نے کہاکہ عوام تیاررہیں جلد دھرنے کی کال دے سکتے ہیں تاہم دھرنا کب ہوگا یہ تو وقت ہی بتائے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کوئلے کے پلانٹ انسانی جانوں کیلیے نقصان دہ ہیں۔

دنیا کی بہترین نوکری کیلئے درخواستیں مانگ لی گئیں

نیویارک (خصوصی رپورٹ) اگر آپ ایک ایسی نوکری کی تلاش میں ہیں جس میں آپ کو دنیا گھومنے کا موقع ملے‘ کوئی کام نہ کرنا ہو اور تنخواہ لاکھوں میں ہو تو جلدی سے درخواست دے ڈالئے‘ یہ نوکری آپ کیلئے ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق امریکی کمپنی رائل کیریبین انٹرنیشنل کوایک ”پروفیشنل چھٹیاں منانے والا شخص“ چاہئے جس کیلئے انہوں نے لوگوں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔ منتخب ہونے والے شخص کو کمپنی گرمیوں میں انٹرن شپ پر تین ہفتے کیلئے مختلف بحری جہازوں پر مختلف ممالک کے سفر پر بھیجے گی۔ اس دوران روزانہ مختلف مناظر کی تین تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرنی ہوں گی۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی اس نوکری کیلئے منتخب ہونے والے شخص کو سالانہ 52ہزار پاﺅنڈ کے تناسب سے تنخواہ دے گی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ سفر کے دوران جب بھی جہاز کسی ساحل سمندر پر رکے گا اس شخص کو وہاں مختلف مناظر کی تصاویر بنا کر روزانہ 3تصویریں انسٹاگرام پر پوسٹ کرنی ہوں گی۔ ہمیں کسی ایشے شخص کی تلاش ہے جو اس سفر کی یادیں بہترین انداز میں محفوظ کرسکے۔

غلط سٹیٹمنٹ دے کر انکم ٹیکس کی چوری, اہم قانون نافذ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی جانب سے انکم ٹیکس ، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے تمام جرائم کو اینٹی منی لانڈرنگ قانون کے تحت قابل سزا بنائے جانے کی تجویز مسترد کئے جانے کے بعد وفاقی حکومت نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے غلط آمدن و اخراجات کی سٹیٹمنٹ دیکر، انکم ٹیکس گوشوارے یا ویلتھ سٹیٹمنٹ میں معلومات چھپا کر ایک کرڑو روپے یا زائد تک کے انکم ٹیکس کی چوری کرنے کی اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت جرم قرار دیدیا ہے۔ اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010ءکے شیڈول میںانکم ٹیکس آرڈیننس 2001ئ، سیلز ٹیکس ایکٹ 1990ئ، فیڈرل ایکسائز ایکٹ اور سکیورٹیز ایکٹ 2015ءکے اہم جرائم شامل ہونے کے بعد پاکستان کا اینٹی منی لانڈرنگ کا قانون بین الاقوامی تقاضوں سے ہم آہنگ ہوگیا ہے۔فیڈرل ایکسائز ایکٹ کی دفعہ (3)19میں شامل جرائم مثلاً فیکٹریوں میں مال کی تیاری کے بارے میں فیکٹریوں میں تیار کردہ مال کے بارے میں غلط معلومات فراہم کرکے ان پر غیر قانونی طورپر ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ حاصل کرنے جیسے جرائم اب اینٹی منی لانڈرنگ کے قانون کے زمرے میں آجائیں گے۔

سلمان خان خوفیا ءایجنسی کے ایجنٹ قرار …. اہم انکشاف سے ہلچل

ممبئی( ویب ڈیسک ) بھارتی ٹی وی شو بگ باس سیزن 10کے متنازع حریف سوامی اوم نے بھارتی اداکار سلمان خان کو اینٹی نیشنل کہتے ہوئے آئی ایس آئی ایجنٹ قرار دے دیا۔بھارتی خبررساں ادارے کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پروگرام میکرز نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی اور اغوا کروایا۔ انہوں نے پروگرام میں اپنی ساتھی حریف بانی جے کے خلاف بھی نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے 4 راتیں جیسن شاہ کے ساتھ گزاریں۔ یاد رہے کہ سوامی اوم پر پروگرام میں پابندی لگا دی گئی ہے۔

کترینہ کیف کا نیا روپ

ممبئی( ویب ڈیسک ) بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے فلم ٹائیگر زندہ ہے میں ایکشن کردار کے لیے تربیت کا آغاز کر دیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کترینا کیف فلم ایک تھا ٹائیگر کے سلسلے کی فلم ٹائیگر زندہ ہے، میں بھی اداکار سلمان خان کے ہمراہ بطور ہیروئن جلوہ گر ہوں گی۔اداکارہ کترینہ فلم ٹائیگر زندہ ہے میں مکمل ایکشن کردار ادا کریں گی جس کے لیے وہ باقاعدہ تربیت حاصل کر رہی ہیں، فلم کی ہدایات عباس علی مستان دے رہے ہیں۔

پاکستانی ایٹمی سائنسدان کی دشمن کو للکار ….

لاہور( ویب ڈیسک ) پاکستان مایہ ناز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرثمرمبارک مند نے کہاہے کہ امریکہ اورروس کے بعدپاکستان کامیزائل سسٹم تیسرے نمبرپرہے۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ا نہوں نے کہا کہ نصرمیزائل ایسانیوکلیئرمیزائل ہے جوامریکہ کے پاس بھی نہیں، پاکستانی قوم کااصل چہرہ باصلاحیت نوجوان ہیں، ہماراوطن عزیز دنیاکی چھٹی ایٹمی طاقت ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط سے مضبوط تر ہوتا جارہا ہے اور دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے اب پاکستان کے دشمن کو ہمارے خلاف کسی مہم جوئی سے پہلے ہزار بار سوچنا پڑے گا۔

افغانستان اور بھارت کا پاکستان میں کس چیز کا نیٹ ورک ؟ ملزم کے اعتراف سے کھلبلی مچ گئی

پشاور( ویب ڈیسک ) خیبرپختونخواہ میں جعلی کرنسی چھاپنے والے نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا گیا ، گرفتار افغان باشندے نے بھارت اور افغانستان کے ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پر معاشی یلغار کیلئے بھارت اور افغانستان نے گٹھ جوڑ کر لیا اور ممالک دونوں خیبرپختونخواہ میں جعلی کرنسی کیلئے متحرک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نیٹ ورک صوبے اور قبائلی علاقوں میں کام کر رہا ہے۔ نیٹ ورک کا سراغ لگاکر ایک افغان باشندے کو حراست میں لے لیا جس کے قبضے سے بڑی تعداد میں جعلی کرنسی بھی برآمد کرلی۔ افغان باشندہ این ڈی ایس سے رابطے میں تھا۔ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ جعلی کرنسی کے نیٹ ورک کے پیچھے بھارت اور افغانستان ہیں جو ملکر پاکستان کو معاشی طور پر کمزور کرنا چاہتے ہیں ۔ذرائع کے مطابق ملزم نے مزید انکشافات کی بھی توقع کی جارہی ہے ۔

پاکستان میں بیرونی ملک کی ٹیم کب اور کہاں کھیلے گی ؟ فہرست جاری

لاہور( ویب ڈیسک ) دورہ پاکستان پر آئی ملائیشین کرکٹ ٹیم آج (پیر کو)این سی اے کے خلاف پہلا ون ڈے میچ کھیلے گی۔یہ قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ملائیشین کرکٹ ٹیم مختلف کلبوں سے پانچ ون ڈے میچز کھیلے گی ۔ملائیشیاکی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان 17جنوری کو مکمل ہو جائے گا جس کے بعد کھلاڑی 18جنوری کو واپس ملائیشیاءروانہ ہو جائیں گے ملائیشین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کو پی سی بی کی بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کی کوششوں کی ایک کڑی قرار دیا جا رہا ہے ۔مہمان ٹیم نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہائی پرفارمنس تربیتی کیمپ میں شرکت بھی کی۔واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے منعقد کی جانے والی ورلڈ کرکٹ لیگ میں ملائیشیا کی ٹیم 2011 سے مسلسل حصہ لے رہی ہے جبکہ آئی سی سی کے دیگر ٹورنامنٹ میں بھی شرکت کررہی ہے۔ملائیشیا کی ٹیم کو آئی سی سی کے ایسوسی ایٹ رکن کا درجہ حاصل ہے جو اس کو 1967 میں ملا تھا۔2009 میں لاہور میں سری لنکن ٹیم پر ہونے والے حملے کے بعد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کا سلسلہ منقطع ہوچکا ہے اور اب پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)بحالی کے لیے کوششوں میں مصروف ہے۔دوسری جانب ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے بھی مارچ میں پاکستان آنے کی مشروط حامی بھری ہے دورے سے پہلے سکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے آئی سی سی کا وفد 27مارچ کو پاکستان آئے گا۔ اس دوران دو ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے۔