لاہور( ویب ڈیسک ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جو مرضی کرلیں نواز شریف 2018 میں نہیں ہونگے،عدلیہ کرپشن کیخلاف دیوار چین ہے،سپریم کورٹ سے ہی احتساب کا پرچم بلند ہوگا۔ بہاولپور روانگی سے قبل شیخ رشید نے ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے ملکی قرضے میں 900 ار ب کا اضافہ کیا،حکومت اندھا دھند نئے نوٹ چھاپ رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے ملکی دولت باہر لیجانے کا سوچ رکھا ہے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ امیدہے کہ جنوری میںپانامہ کیس کا فیصلہ ہوجائے گا۔کل سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کی باری ہوگی اس کے بعد ہم اپنا موقف پیش کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ کہ عدلیہ کرپشن کیخلاف دیوار چین ہے،سپریم کورٹ سے ہی احتساب کا پرچم بلند ہوگا۔ سارے چور اکھٹے ہوگئے تو عوام کو چوراہوںپر آنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ کرپشن میں ایک آدمی بھی گرفتار ہوا تو کرپشن والوں کی لائن لگ جائے گی۔انہوں نے کہاکہ میں نے کہا تھا قربانی ہوگی لیکن قصائی بھاگ گیا ۔ شیخ رشید نے ایاز صادق پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس کا سپیکر ایاز صادق ہوگا وہ اسمبلی کیا خاک چلے گی۔ زرداری بلاول پر بھاری نہ ہوتے تو گرینڈ الائنس بن سکتا تھا۔انہوں نے کہاکہ عوام تیاررہیں جلد دھرنے کی کال دے سکتے ہیں تاہم دھرنا کب ہوگا یہ تو وقت ہی بتائے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کوئلے کے پلانٹ انسانی جانوں کیلیے نقصان دہ ہیں۔
بریکنگ نیوز
- ہیڈنگلے ٹیسٹ میں پاکستان کو عبرتناک شکست، انگلینڈ نے اننگز اور 103 رنز سے میچ جیت لیا
- انگریزی اخبار ’دی ٹیلی گراف‘ نے پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کو گزشتہ نصف صدی کی مایوس کن ترین ٹیم قراردیدیا۔
- ترکیہ نے نیتن یاہو کے عالمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
- پاکستانی ترانے کیلئے 6 ماہ اردو زبان کی کلاسز لیں، برطانوی گلوکارہ لورا رائٹ
- بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 49 دہشتگرد ہلاک
- بین کٹنگ اور ایرن ہالینڈ کے گھر ننھے مہمان کی آمد، خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں
- غزہ میں 94 فیصد آبادی کے پاس رہنے کیلئے چھت نہیں ہے، اقوام متحدہ
- میرے گانے غلط کاموں کیلئے استعمال نہ کریں، آریانا گرانڈے ٹرمپ کی ٹیم پر شد ید برہم
- پاکستانی کوہ پیما عاصمہ مشتاق بلند پہاڑی مقام پر طبی ایمرجنسی کے بعد انتقال
- 5 ماہ کے دوران خلیجی ممالک سے 21 ہزار 951 پاکستانی ڈی پورٹ
- سندھ میں فائر فائٹنگ نظام جدید بنانے کے لیے چینی کمپنی کی بڑی پیشکش
- عمران خان نے ہمیشہ مجھ سے محبت کی، اب بھی ملاقات کی خواہش ہے:شعیب اختر
- عامر خان نے معین اختر کی تمام اقساط مانگ لیں، کہا ایسا اداکار کبھی نہیں دیکھا ،aداکارہ ثروت گیلانی
- عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں طبی معائنے کے بعد دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا
- چیف آف ڈیفنس فورسز کے نئے عہدے کو باضابطہ تسلیم کرنے کے لیے قانون منظور
- عروج ممتاز نے پاکستانی فاسٹ بولنگ کے زوال کا ذمہ دار بابر اعظم کو قرار دے دیا
- بانی پی ٹی آئی جیل سے شفا انٹرنیشنل ہسپتال روانہ
- یمنی حوثیوں کے سعودی عرب میں نجران ایئرپورٹ اور آرامکو تنصیب پر ڈرون حملے
- سوشل میڈیا پر حکومت مخالف بیانیہ پھیلانے والے سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- پاکستانی بولر کا وسیم اکرم کی رہنمائی سے انکار، بھارتی صارف کا دعویٰ سابق کپتان نے من گھڑت قرار دے دیا
