پاکستان کی سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے اسلام آباد کے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کردی ہے، جبکہ اس حوالے سے سیکیورٹی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔ یہ حکم عمران خان کے طبی علاج اور اہلِ خانہ سے ملاقات سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران جاری کیا گیا۔
تین رکنی بینچ کی سربراہی جسٹس شاہد وحید نے کی، جبکہ جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بینچ میں شامل تھے۔ عدالت نے حکام کو عمران خان کا مکمل طبی ریکارڈ بھی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

