مری(نمائندہ خبریں) ڈائریکٹر واٹر سپلائی کا کشمیر پوائنٹ فلٹریشن پلانٹ کا دورہ، پانی کے معیار کا جائزہ ڈائریکٹر واٹر سپلائی و سیکرٹری جوائنٹ واٹر بورڈ واسا مری گوہر خان نے کشمیر پوائنٹ فلٹریشن پلانٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پلانٹ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور پانی کی صفائی، فلٹریشن کے عمل اور معیار کی جانچ پڑتال کا جائزہ لیا۔دورے کا مقصد شہریوں کو صاف، محفوظ اور معیاری پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے فلٹریشن پلانٹ کی کارکردگی اور پانی کے معیار کا جائزہ لینا تھا واسا مری انتظامیہ کے مطابق شہریوں کو معیاری پانی کی فراہمی اور پانی کے معیار کی مسلسل نگرانی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
