اسلام آباد( پ ر)الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے لوکل گورنمنٹ انتخابات کے کیس الیکشن کمیشن میں سماعت کے لئے مورخہ 28 اکتوبر 2026 کو مقرر کر دیے ہیں۔پنجاب کے حوالےسے کیس میں چیف سیکرٹری اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہیکنٹونمنٹس کے کیس میں بھی سیکرٹری وزارت دفاع اور ڈائر یکٹر جنرل ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے ۔
